https://youtu.be/KWWz27cUCxk
اسلام و علیکم دوستوں
میں نے ابھی یہ شو دیکھا اور اس کی لنک یہاں شئیر کرنا چاہتی ہوں جس میں آج
کے خاص دن کے حوالے سے تفصیل بتائی ہے مولانا طارق جمیل صاحب نے اور پھر
دعا کروائی ہے....!
اللّٰہ جانتا ہے کوئی بھی شخص جس کے دل میں ذرا سی بھی نرمی ہے وہ اپنے
آنسو نہیں روک سکتا یہ دیکھنے کے بعد....!
جتنا گڑگڑا کر دعا کی ہے نا مولانا صاحب نے اگر آپ سُن کر ساتھ ساتھ آمین
کہہ دیں تو اللّٰہ شاید ہمیں اس عذاب سے بچا لے, بلکہ اِن شاہ اللّٰہ وہ اس
عذاب کو ٹال دے گا ہمیں نجات دے گا....!
میں ثواب کی نیت سے شئیر کر رہی ہوں,برائے مہربانی تھوڑا سا وقت نکال کر
سُن لیں....!
ناجانے کس کی آمین قبول ہوجائے, ناجانے کس کہ آنکھ سے نکلا آنسو کا قطرہ
اللّٰہ کو اتنا پیارا ہوجائے کہ وہ ہم سب کے گناہ معاف فرمائے اور اس عذاب
سے ہم سب کو نجات دے....!
اور کتنی حدیثیں اور کتنی آیتیں آپ کو بتائی جائیں کہ آپ کو یقین آجائے کہ
گھر پر رہنے میں ہی آپ کی بقاء ہے....!
اس میں مولانا طارق جمیل صاحب نے کتنی حدیثیں بیان کی ہیں....!
اور کیا اللّٰہ آپ کے لئے فرشتہ بھیجے جو نیچے آکر آپ کو یہ بتائے کہ اپنے
گھروں میں رہیں مصافحہ نا کریں....!
یہ بیان سُن لیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ اللّٰہ پر توکل رکھنے کے ساتھ ساتھ
اللّٰہ یہ بھی کہتا ہے کہ "کسی وباء کے شکار بندے سے ایسے دور بھاگو جیسے
شیر کو دیکھ کے بھاگتے ہو"
"اُس بستی میں نا جاؤ جہاں وباء پھیلی ہے نا اُس بستی سے باہر نکلو"
"میرے نبی پاک ﷺ جب بیت لینے لگے تو اُن میں سے ایک کسی وبائ مرض کا شکار
تھا تو اللّٰہ کے رسول ﷺ نے اُسے کہا کہ میں نے تیری بیت لے لی لیکن میں
تجھ سے مصافحہ نہیں کروں گا"
بار بار سمجھانے پر بھی آپ لوگ اپنے گھروں تک محدود کیوں نہیں رہ رہے,
قانون تو قانون, ہمارا مذہب, آیتیں, حدیثیں سب سے ظاہر ہے کہ کسی بھی وباء
سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے, آپ لوگوں کو یہ بات سمجھ کیوں نہیں آرہی
کہ آپ کی بے احتیاطی ہماری قوم کو لے ڈوبے گی, دوسری قوموں سے بھی ہم سبق
کیوں نہیں حاصل کر رہے....!
کیا ہم اس انتظار میں ہیں کہ خدانخواستہ ہمارے حالات اٹلی جتنے بگڑیں تو ہم
اسے سنجیدگی سے لیں, نہیں تب بھی آپ لوگ سنجیدہ نہیں ہوں گے, ہر طرف
افراتفری کا عالم ہوگا, خوف و ہراس پھیل جائے گا,کیا بہتر نہیں ہے کہ ہم
ابھی سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں....!
کیا آپ کو زندگی پیاری نہیں ہے, کیا آپکواپنے بچے اپنا اہل و عیال پیارا
نہیں ہے؟
پھر اتنی لاپرواہی کیوں... ؟
یہ ہمارے گناہوں کی سزا ہے لیکن اللّٰہ تو معاف کرنے والا ہے, پیار کرنے
والا ہے, رحم کرنے والا ہے....!
وہ تو کردے گا رحم لیکن ہم رحم کیوں نہیں مانگ رہے؟ ایسی کونسی اکڑ ہے
ہماری جو ختم ہی نہیں ہورہی؟ کیا ہم اس مرض سے لڑ سکتے ہیں یا کیا ہم اگلی
زندگی کے لیے تیار ہیں...؟
انت میں پھر کہوں گی کہ ایک بار مولانا طارق جمیل صاحب کو سُن لیجئے گا اور
ساتھ ساتھ آمین کہتے جائیں, جب آنسوؤں کی قطار کے ساتھ آمین نکلے گا تو
اللّٰہ ہمیں بخش بھی دے گا اور اس وباء سے بجات بھی....!
اِن شاہ اللّٰہ....!
#اِرمہ_معین
|