اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجیدکے اندرارشادفرمایا’’کیا آپ
نے اس کو دیکھا جو روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے
دیتا ہے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتاپس ان نمازیوں کے لیے
ہلاکت ہے جو اپنی نماز سے غافل ہیں جو دکھلاوا کرتے ہیں اور برتنے کی چیز
تک سے روکتے ہیں(سورۃالماعون )اہل علم کے مطابق سورہ المعون کوروناوائرس
سمیت دیگروبائی امراض سے شفاء کی تاثیررکھتی ہے لہٰذااس سورہ کی تلاوت
وبائی امراض سے نجات دلاتی ہے جبکہ سورہ المعون ہمیں واضع پیغام دے رہی ہے
کہ یتیم ومسکین کے ساتھ بھلائی اورمدد کاسلوک کرناہی راہ نجات ہے اوریہ بات
بھی بہت صاف اورواضع الفاظ میں بتادی گئی ہے کہ اس کائنات کی تمام نعمتیں
برتنے کی چیزیں ہیں جن کامالک انسان نہیں اﷲ رب العزت ہے لہٰذاکسی بھی
انسان کودوسرے انسان یادیگرمخلوقات کوبرتنے کی چیزوں سے روکنے کاحق حاصل
نہیں ہے یاد رہے کہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں سب انسان برابرہیں فقط خاص وہی ہیں
جواپنی ذات کی نفی کرکے اﷲ رب العزت کی مخلوق کی بھلائی کافریضہ سرانجام
دیتے ہیں آئیں ہم بھی اﷲ تعالیٰ کے خاص بندوں کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش
کریں جی ہاں آج انسانیت کوکوروناوائرس جیسی خطرناک وباء کاسامناہے ہرطرف
لاک ڈاؤن جاری ہے ہمارے اردگردایسے یتیم مسکین اورغرباء موجود ہیں جنہیں
ہماری تھوڑی سے مددکی ضرورت ہے مخیرحضرت یعنی ایسے لوگ جن کے پاس اﷲ تعالیٰ
کاعطاکردہ اضافی رزق ہے وہ اسے اﷲ کی مخلوق میں تقسیم کریں بغیرکسی نمائش
کے اورجن کے پاس دوسروں میں تقسیم کرنے کیلئے کچھ نہیں وہ مہربانی کرکے
اپنی ضرورت سے زیادہ خریدوفروخت سے گریزکریں تاکہ افراتفری نہ پھیلے۔ماہرین
نے ابھی تک کوروناوائرس سے بچنے کاواحدحل یہ بتایاہے کہ لوگ میل ملاپ
محدودکرکے گھروں سے باہرنہ نکلیں لہٰذاہمیں حکومتی اقدامات کابھرپورساتھ
دیناچاہیے حکومت یاحکمران طبقے سے لاکھ اختلاف یاشکوے اپنے جگہ
پرکوروناوائرس سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری
دنیامیں جاری ہے یہاں تک کہ دنیاکے ترقی یافتہ ممالک جن میں امریکہ
اوربرطانیہ بھی شامل ہیں کے پاس بھی اس وقت لاک ڈاؤن کے سواکوئی چارہ نہیں
آپ گھروں سے بغیرانتہائی ضرورت نہ نکلیں،کوروناوائرس سے بچاوکیلئے احتیاطی
تدبیراپنائیں اورغورفکرکریں کہ ہمیں وبائی امراض سے بچاؤکیلئے
کیاکرناچاہیے؟یہ ٹھیک ہے کوروناوائرس کامقابلہ مل کرکرنے کی ضرورت ہے یہ
بھی ٹھیک ہے کہ احتیاطی تدابیراپنائی جائیں یہ بھی درست ہے کہ حکومتی
اقدامات میں عوام کوتعاون کرناچاہیے یہ بھی ٹھیک ہے کہ کوروناوائرس پوری
دنیاکومتاثرکرچکاہے یہ بھی ٹھیک کہ اﷲ سے مدد مانگی جائے یہ بھی ٹھیک ہے کہ
بے وقت آذانیں پڑھ کراﷲ کوپکاراجائے یہ بھی ٹھیک ہے کہ اتحادواتفاق کے
بغیرمشکلات کامقابلہ کرناممکن نہیں پریہ کیسے ہوسکتاہے کہ سچ اورجھوٹ
برابرہوجائیں ؟یہ کیسے ہوسکتاہے کہ اﷲ رسول ﷺکی نافرمانیاں بھی جاری رہیں
اورمددبھی آجائے؟ یہ کیسے ہوسکتاہے کہ حق ناحق کوایک ترازومیں تولاجاسکے
؟یہ کیسے ممکن ہے کہ دوسروں کی حق تلفی رشوت ناجائزمنافع خوری ذخیرہ اندوزی
منشیات فروشی سودی لین دین ناپ تول میں کمی ملاوٹ اوردیگرحرام طریقوں سے
کمائی گئی دولت اپنے پاس رکھی جائے اوروقتی طورپرتوبہ کااعلان کرکے اﷲ کے
عذاب سے بچنے کی کوشش کی جائے؟اﷲ تعالیٰ تودلوں کے بھیدجانتاہے آگ اورپانی
ایک ساتھ نہیں رہ سکتے لہٰذایہ ممکن نہیں کہ ظلم وزیادتی کرنے والوں کے
ساتھ اتحادکرلیاجائے ظالم ومظلوم کااتحادممکن نہیں البتہ انصاف ممکن ہے
آزمائش کاوقت ہی توبہ کیلئے بہتروقت ہوتاہے لہٰذاصاحب حیثیت طبقہ ترس نہ
کھاے بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کرے حکومت عوام کی خیرخواہ ہے توپھرلاک ڈاؤن
کے دنوں میں بجلی گیس کے بل اورتمام ٹیکسز معاف کرے موبائل کمپنیاں اپنی
سروس بالکل فری کریں بڑے تاجرحضرات ان دنوں میں کھانے پینے کی تمام اشیاء
بالکل مفت دیں یاکم ازکم منافع چھوڑدیں وہ بھی ایک خاص طریقہ کارکے ساتھ
تاکہ حقداروں تک حق پہنچ پائے اور عوام الناس بھی انسانیت اورقومی غیرت
کامظاہرہ کریں اشیاء خوردونوش کی اضافی خریداری کرکے افراتفری نہ پھیلائیں
اﷲ تعالیٰ پربھروسہ رکھیں اورصرف اپنی ضرورت کے مطابق خریداری کریں تاکہ
ناجائزمنافع خوروں کومصنوعی مہنگائی کاموقع ہی نہ ملے حکومت بڑے تاجر
اورموبائل کمپنیز والے سوچیں کہ ان کاکاروبارعوام کے دم سے ہی چلتاہے عوام
ہیں توحکومت کوٹیکسزملتے ہیں تاجرحضرات کی تجارت پھلتی پھولتی ہے موبائل
کمپنیوں کے کنکشن چلتے ہیں حکومت تاجرحضرات اورموبائل کمپنیوں نے ساری
زندگی جس مخلوق سے کمایاہے مشکل کے وقت میں انہیں فری سہولت دے دیں توان
پرکون سی قیامت آجائے گی؟عوام الناس سے گزارش ہے کہ کوروناوائرس سے بچاو
کیلئے گھروں میں رہیں مچھرکاموسم شروع ہوچکاہے ذرہ سی غفلت ہمیں ڈینگی
کاشکاربناسکتی ہے لہٰذاڈینگی سے بچنے کیلئے گھروں میں خوب صفائی رکھیں تاکہ
کوروناوائرس اورڈینگی مچھرسے بچاجاسکے۔مسلمان قرآن مجیدکاباغورمطالعہ کریں
اورترجمعہ ضرورپڑھیں سورہ المعون کی تلاوت میں وبائی امراض سے شفاء ہے
توسوچیں ہم پورے قرآن مجیدسے اپنے تمام مسائل کاحل کیوں تلاش نہیں کرتے؟
|