چالیں ایسے ہی چلی جاتی ہیں

 چالیں یاچال بازی لفظ کاتذکرہ چھڑتے ہی ذہن میں شطرنج کانقشہ کھنچ جاتاہے ،سناہے کہ شطرنج کے کھیل میں مہارت کے ساتھ حاضردماغی،ہوشیاری اورچالاکی سے چلی جانے والی چالیں جیت کاسبب بنتی ہیں یہ حقیقت ہے کہ شطرنج کے شاطر کھلاڑی مدمقابل کومات دینے کیلئے ہمیشہ اُس کی چالوں پرگہری توجہ رکھتے ہوئے پیادے کا لالچ دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مقابل جیت و حاوی ہونے کی خواہش میں کوئی بڑی غلطی کرے اور تھوڑے نقصان کے بدلے مقابل کوچاروں خانے چت کیاجاسکے،شطرنج چالوں سے آراستہ ایک کھیل ہے جوتہہ شدہ قواعد وضوابط کے مطابق ہی کھیلاجاتاہے جبکہ سیاسی چالیں چلنے والے کسی قاعدے قانون کے پابندنہیں ہوتے جہاں جسے جومل جائے وہ اٹھالیاجاتاہے،سیاسی چالوں کانہ توکوئی وقت ہوتاہے اورنہ ہی کوئی خاص موسم یہ ہمیشہ جاری رہتی ہیں بس عروج وزوال کے اوقات بدلتے رہتے ہیں،سیاست میں کبھی بلندیاں،شہرتیں اورعہدے مقدربنتے ہیں توکبھی جیلوں کی ہواکھانی پڑتی ہے کبھی سلیوٹ مقدربنتے ہیں توکبھی جلاوطنی کاٹنی پڑتی ہے کبھی اقتدارکے ایوان سلامی دینے آتے ہیں توکبھی خاموشی سے گھرمیں بیٹھ کرماہ وسال اچھے دنوں کاانتظارکرناپڑتاہے ،آج کل دنیاکوروناوائرس کی وباء میں مبتلاہے ہرطرف کوروناوائرس سے احتیاط اوراس کے علاج کی تلاش جاری ہے باقی تمام سرگرمیاں تھم سی گئی ہیں جبکہ سیاسی چالیں آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری وساری ہیں گزشتہ دنوں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی،خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے متعلق زیادہ تردانشور،تجزیہ نگار اور اہل سیاست اس ملاقات کون لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھنے کے تانے بانے قراردے رہے ہیں اور بہت سوں کاخیال ہوگاکہ خواجہ برادران شریف خاندان یا ن لیگ کی قیادت کی ہدایت یامشاورت پرچوہدری پرویزالٰہی سے ملنے گئے جبکہ راقم کاخیال مختلف ہے یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ماضی میں بھی چوہدری برادران نے ہمیشہ نرمی کی سیاست کی ہے اورسیاسی مخالفین کے ساتھ بہتررویہ اختیارکیاہے،ہم نے دیکھاکہ چوہدری پرویزالٰہی نے بطور سپیکرپنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اضافی ووٹ انہیں کسی مخالف پارٹی کی قیادت نے نہیں بلکہ خودایم پی ایزنے اپنی مرضی سے دیئے پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ایک ایم پی اے سے ملاقات کے دوران جب اس حوالے سے بات ہوئی توانہوں نے بتایاکہ میں نے خودچوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ رابطہ کیا اورووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے مجھ سے ووٹ کی درخواست نہیں کی،ایم پی اے صاحب سے سوال کیاجب آپ کی پارٹی قیادت نے اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کیاتوپھرآپ نے چوہدری پرویزالٰہی کوووٹ کیوں دیا،چوہدری پرویزالٰہی کوووٹ دیاتوپھرسردارعثمان بزدارکوکیوں نہیں دیا؟ جس پران کاکہناتھاکہ پرویزالٰہی بڑے دل کے سیاستدان ہیں انہوں نے مخالف سیاستدان ہونے کے باوجودمجھ پرایک احسان کیاتھا،نسلی اورخاندنی لوگ احسان فراموش نہیں ہوتے لہٰذامیں نے ایک بھلے انسان کوووٹ دیاجبکہ سردارعثمان بزداریاعمران خان کے ساتھ ایساکوئی معاملہ نہیں،میں آج بھی پیپلزپارٹی کاجیالاہوں،یہ بات توسب جانتے ہیں کہ چوہدری خاندان انتقامی سیاست کامخالف ہے اوریہی حقیقت باربار کہہ رہی ہے کہ خواجہ برادران کی رہائی اور چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کے پیچھے چوہدری خاندان کی نرم دلی اورپھرق لیگ کی سیاست میں جان ڈالنے کی حکمت عملی کارفرماہونے کے روشن امکانات موجود ہیں جبکہ دوسری جانب میاں برادران کابیرون ملک جانااورمریم نوازکاسزایافتہ ہونے کے باوجودجیل سے آزادہوناجیل میں بندخواجہ برداران کیلئے تکلیف دہ امراس لحاظ بھی بن سکتاہے کہ میاں برادران نے خواجہ برادران کی وفاؤں کاصلہ نہیں دیا،یادرہے کہ چوہدری برادران نے اُس وقت ن لیگ کے ساتھ اتحادنہیں کیاجب ن لیگ اقتدارمیں تھی تو اب کیسے کریں گے،چوہدری برادران سیاسی شطرنج کے ماہرکھلاڑی ہیں وہ کسی صورت ن لیگ کے ساتھ نہیں جائیں گے وہ جانتے ہیں کہ جب بھی ایساہواق لیگ کاوجودختم ہوجائے گااوردوسری جانب ن لیگ کی قیادت کسی صورت شریف خاندان کے علاوہ کسی کوبھی وزارت اعلیٰ پنجاب یاوزارت عظمیٰ کیلئے تعاؤن نہیں کرے گی،چوہدری پرویزالٰہی نے مشکل ترین سیاسی دورانتہائی صبروتحمل کے ساتھ گزارلیااب تواُن کے عروج کاوقت شروع ہواچاہتاہے چوہدری برادران ن لیگ کے ساتھ کسی قسم کااتحادنہیں کرتے تو آئندہ الیکشن میں پنجاب کے اندر ن لیگ اورتحریک انصاف کے علاوہ ق لیگ بھی بڑی جماعت کے طورپرسامنے آسکتی ہے جس کااندازہ آئندہ دوسال میں ہوجائے گا،چوہدری پرویزالٰہی اورخواجہ برداران کی ملاقات کاممکنہ مقصدمشکل ترین وقت میں چوہدری پرویز الٰہی کی شفقت اورخواجہ برادران کی جانب سے شکریہ کرناہوسکتاہے ،سیاسی چالیں ایسے ہی چلی جاتی ہیں اوربہت ساری باتیں کہے بغیرسمجھادی جاتی ہیں جنہیں سمجھنے والے سمجھ جاتے ہیں
 

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564363 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.