گزارش

اے میرے پیارے ہم وطنوں

السلام و علیکم

صفائی و پاکیزگی جیسا کہ سب جانتے ہیں ہمارے ایمان اور ہماری تعلیم کا حصہ ہے۔ صفائی و پاکیزگی نا صرف جسمانی بلکہ روحانی تندرستی کا بھی ذریعہ ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ظاہری اور جسمانی ستھرائی کا تو خیال رکھا جاتا ہے جبکہ روحانی اور باطنی ستھرائی کو پس انداز کر دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات الفاظ، انداز، اور رویے جنہیں بظاہر تو اکثر و بیشتر محسوس نہیں کیا جاتا لیکن حقیقت میں اپنے اندر بہت سی آلودگیاں لئے ہوتا ہے جو کہ کسی کے دل کو، کسی کی روح کو، کسی کی زندگی کو بری طرح آلودہ کر دیتے ہیں اور ہمیں اتنے بڑے نقصان کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ یاد رکھیں ظاہری آلودگی تو دھل جائے گی مگر دل، روح اور زندگی پر لگے داغ شاید اشکوں کا پانی بھی نہ دھو سکے۔ گذارش ہے کہ اس پر سوچیں، دوسروں سے متعلق معاملات میں محتاط رہیں۔ اللہ تعالی ہماری حفاظت فرمائے اور ہمیں ظاہری و باطنی آلودگیوں سے پاک اور محفوظ رکھے آمین 
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 452875 views Pakistani Muslim
.. View More