نام میں کیا رکھا ہے

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نام کو کچھ زیادہ اہمیت حاصل نہیں بلکہ اصل اہمیت کام کی ہے ' اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ " نام میں کیا رکھا ہے۔ " پھر انکا شکوہ یہ بھی ہے کہ ہرے پاسپورٹ کو دنیا میں کہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ' تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے ایسے کچھ کام کئے ہیں جو ہمیں عزت کا مقام دلا سکیں ' حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے اپنے طرز عمل سے یہ بات خود ثابت کی ہے کہ ہم من حیث القوم منافق ہیں کیوں کہ ہماری اور ہمارے ملک کی شناخت اندرون اور بیرون ملک تین سرکاری دستاویزات کے ذریعہ ہوتی ہے ' اول کرنسی نوٹ ' دوم شناختی کارڈ اور سوم پاسپورٹ ۔ قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محد علی جناح نے جس اہم ادارہ کی بنیاد رکھی وہ ' اسٹیٹ بینک آف پاکستان ' تھا جس نے کرنسی نوٹ کا اجراء شروع کیا اور نوٹوں پر مملکت کا نام ' پاکستان ' لکھا جانے لگا ۔

پھر سقوط ڈھاکہ یعنی پاکستان کے دو لخت ہونے کے چند سالوں بعد پاکستانی شہریوں کے لئے حکومت پاکستان نے شناختی کارڈ کا اجراء شروع کیا اور اس میں بھی مملکت کا نام پاکستان ہی لکھا گیا لیکن جب ہم پاکستانی شہریوں کو جاری کئے جانے والے پاسپورٹ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں مملکت کا نام ' اسلامی جمہوریہ پاکستان ' لکھا ہوا ملتا ہے ۔
hamidrazakhan2011
About the Author: hamidrazakhan2011 Read More Articles by hamidrazakhan2011: 4 Articles with 4842 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.