گلی کی نکڑ پے سادہ سے لباس میں ملبوس ایک لڑکا بے تابی
سے اپنی انگلیوں کا بار بار جھٹک رہا تھا ، یوں لگ رہا تھا جیسے کسی کا
انتظار کر رہا ہو، سامنے سے آتے شخص کے ہاتھ میں تھیلہ دیکھ کر اِس کے چہرے
کے تا ثرات کچھ بدلے، اَس شخص نے قریب آکر تھیلہ لڑکے کے حوالے کرتے ہوئے
کہا، اس میں چند دن کا راشن ہے۔
ابھی وہ شخص تھیلہ تھماتے ہوئے مڑا ہی تھا کہ وہ لڑکا حیرت سے بولا، بھیا
،،، سیلفی نہیں بناؤ گے ؟ !!
سیلفی اوپر والے نے بنا لی ہے، زیر لب مسکراتے اَس شخص نے جواب دیا۔
|