حرکت میں برکت ہے

کسی نے سچ کہا ہے کہ "زیادہ بیٹھک مار دیتی ہے" - دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے بیٹھے اور آرام والی زندگی گزارنے کی وجہ سے رفتہ رفتہ میرا پیٹ نکل آیا- اور میں ٤٠ سال کی عمر میں طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو گیا - مگر مجھے کچھ پتا نہ چلا کہ میں اتنا بیمار ہو چکا ہوں - مگر ایک دن کیا ہوا کہ میں دوپہر کے وقت تنخواہ نکال کر بینک سے دفتر کی طرف واپس آ رہا تھا کہ پیدل چلتے چلتے میری طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی - اور دفتر تک پہنچنا بھی مشکل ہو گیا - خیر میں گرتا پڑتا دفتر تک پہنچا - گھبراہٹ اور بے چینی نے برا حال کر دیا تھا - دفتر میں ڈاکٹر موجود تھے- میں ان کے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر کافی بڑھا ہوا ہے - یہ پہلا دن تھا کہ مجھے پتا چلا کہ میرا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے - اس سے پہلے کبھی ایسی حالت نہیں ہوئی تھی- ڈاکٹر صاحب نے زبان کے نیچے گولی رکھی اور بستر پر لیٹ جانے کو کہا - مگر میری حالت بہتر نہیں ہو رہی تھی - خیر آدھے گھنٹے کے بعد کچھ افاقہ محسوس ہوا - اور میرا بلڈ پریشرکچھ نارمل ہوا - مگر میں خود کو کسی کام کے قابل نہیں سمجھ رہا تھا - اس لئے میرے افسر نے مجھے چھٹی دے دی اور میں دفتر کے ایک ساتھی کہ ساتھ ٹیکسی میں بیٹھ کر اپنے گھر آ گیا- شام کو میں نے اپنے محلے کے ڈاکٹر صاھب کو دکھایا جن سے میں بچپن سے علاج کرا رہا تھا - اور ساری روداد سنائی - انہوں نے کچھ لیبارٹری ٹیسٹ تجویز کئے - وقتی طور کے لیے کچھ دوائیں بھی دیں - ساتھ ہی بیکری کی چیزیں کھانے سے پرہیز بتایا - مکھن اور ملائی سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی - میں نے اگلے دن لیبارٹری جا کر سارے ٹیسٹ کرائے - اور دفتر سے ٢ ہفتے کی چھٹی لے لی- ٹیسٹ رپورٹ ملنے کے بعد میں ڈاکٹر صاھب کے پاس گیا - انہوں نے رپورٹ دیکھ کر کہا کہ "خطرے کی کوئی بات نہیں ہے اگر آپ نے پرہیز کیا اور دوائی پابندی سے لی تو آپ نارمل زندگی گزاریں گے -" ان چھٹیوں کے دوران میری حالت قدرے بہتر ہوئی تو میں نے ڈاکٹر صاھب کی ہدایت پر عمل کرنا شروع کیا- مرغن کھانوں سے پرہیز کیا - چاے میں چینی کا استمال ختم کیا - اور پھیکی چاے پینا شروع کر دی - ٹینشن لینا بھی کم کر دیا - اور سب سے بڑھ کر حضور پاک حضرت محمّد صلی الله علیہ و آ له وسلم کی پیاری سنّت یعنی پیدل چلنا شروع کر دیا - یعنی آدھے گھنٹے با قائدگی سے صبح فجر کے وقت پیدل مارچ شروع کر دی - جس کی برکت سے میں آج ایک نارمل زندگی گزار رہا ہوں- کسی نے سچ کہا ہے کہ
"حرکت میں برکت ہے-"

 

IFTIKHAR AHMED
About the Author: IFTIKHAR AHMED Read More Articles by IFTIKHAR AHMED: 42 Articles with 97105 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.