سیاست ،سماجیت اور صحافت

جتوئی جیسی پسماندہ تحصیل میں صحافت جان جوکھوں کا کام ہے حق اورسچ کی راہ پرچلنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکانامعمول کی بات ہے جاگیردارمقامی وڈیرے جہاں مخالف ہوتے ہیں وہاں مقامی بیوروکریسی اورسرکاری اہلکاران بھی حق سچ لکھنے کے حقائق منظرعام پرلانے والوں کواپنے پاؤں تلے روندنے کی بھرپورکوشش کرتے ہیں اورمقامی صحافیوں کو بے پناہ مسائل کاسامناکرناپڑتاہے ایسے ہی علاقہ میں ایک سچالکھاری بے باک صحافی اصغرخان لغاری ہیں جوتحصیل جتوئی کے قصبہ میرہزارسے تعلق رکھتے ہیں ان سے کی گئی مختصرملاقات میں ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے ۔ آپ۔دو فروری 1973 کو میر ہزارـخان میں پیداہوئے ابتدائی تعلیم اورمیٹرک میرہزارسے کی جبکہ ماس کمیونیکیشن کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے حاصل کی آپ اس وقت ایک ادارہ احرارپبلک سیکنڈری سکول چلارہے ہیں آپ کامانناہے کہ تعلیم ہی علاقہ کی پسماندگی کاواحد حل ہے اسی مشن کوجاری رکھنے کیلئے 1995میں احرارپبلک سکول کے نام سے ادارہ بنایاجو آج سیکنڈری ادرہ بن گیاہے اورگرلزبوائز کی علیحدہ علیحدہ برانچزکے ساتھ علاقہ میں علم کی شمع روشن کررہاہے۔آپکی محنت کی وجہ سے احرارپبلک سیکنڈری سکول اپنے نام کئی ایوارڈ کرچکاہے اورمیرہزارکے ٹاپ سکولوں میں سے ایک سکول ہے اس کے ساتھ آپ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیوٹرکے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں 2016میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میں تحصیل جتوئی کے کے صدرمنتخب ہوئے اوراب بھی یونین میں متحرک کرداراداکررہے ہیں۔آپ نے جب دیکھاکہ میرہزارکی پسماندگی دورکرنے والے بہت ہی کم لوگ ہیں توآپ نے 1996میں ہفت روزہ جلوس مظفرگڑھ سے صحافت کاآغاز کیااور2008میں روزنامہ جنگ سے منسلک ہوگئے اوراسکے ساتھ ہی2018کے انتخابات سے جیونیوزسے بھی منسلک ہوگئے آپ نے اپنی بے باک صحافت سے اندھے گونگے بہرے سیاستدانوں کادھیان میرہزارکی طرف کرایاجس وجہ سے کئی ترقیاتی کام بھی کرائے آپ نے صحافت کوتقریباً25برس دیے جس پرآپ نے ایک سچائی کوماناکہ ایک ایک ہوتاہے اوردوگیارہ ہوتے ہیں اسی لیے آپ نے ضرورت سمجھتے ہوئے ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ضلعی وائس چیئرمین کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں آپ 2016میں تحصیل پریس کلب جتوئی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور2019میں آپ کاتحصیل پریس کلب جتوئی میں صدرمنتخب ہوناکسی اعزازسے کم نہیں ۔2018کے عام انتخابات میں آپ نے اپنی قوم سے وفاکرتے ہوئے چنوں خان لغاری سابق پارلیمانی سیکرٹری کے صاحبزادہ خرم سہیل لغاری(مشیرخاص وزیراعلیٰ)کے چیف سپورٹربن کے جیت میں اہم رول اداکیااس لیے سیاست میں بھی آپ کو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔سرائیکی صوبہ تحریک میں آپ 90کی دہائی سے کام کررہے ہیں مگرایک اچھاپلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے سرائیکی صوبہ تحریک کیلئے ہمیشہ فکرمندرہے مگرکچھ وقت سے ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صوبائی کوآرڈینیٹرسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ایک متحرک ومخلص ساتھی کے طورپرکام کررہے ہیں سرائیکی تحریک کاجھومرڈے ہو،کوئی سرائیکی مشاعرہ ہو،بلیک ڈے ہو(رنجیت سنگھ)یاسرائیکی اجرک ڈے ہوآپ ہرپروگرام میں نمایاں نظرآتے ہیں اورکئی ایسے پروگرامزہیں جن کی کامیابی کاسہراآپ کے سرجاتاہے۔اس کے علاوہ تحصیل جتوئی میں کوئی ایسی تقریب نہیں ہوتی جس میں آپ سٹیج پرنظرنہ آئیں دم دارآوازروبدارلہجہ کی اورسنجیدہ شخصیت کی وجہ سے آپکوتقاریب میں سٹیج کے فرائض سرانجام دینے کی ریکوسٹ کرتے ہیں اورآپ اس کام کوباخوبی نبھاتے ہیں اوراپنے اندرچھپے علم کے خزانے کی بدولت خوب دادسمیٹتے ہیں۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 196950 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.