مشکل دور میں چین کی جانب سے اختیار کردہ راستہ

چین میں وبا پر کنٹرول کے بعد معیشت کی بحالی کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ معیشت کو بحالی کے راستے پر واپس لانے کے لئے مختلف اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ اس دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ وبا پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنےکے تمام اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ صنعت و حرفت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے درج ذیل اہم اقدامات اختیار کئے گیے ہیں۔

مئی میں چین میں صنعتی منافع کی شرح نمو رواں سال میں پہلی مرتبہ صفر سے بلند ہو کر چھ فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اقتصادی بحالی کی اس تیزرفتاری کا سبب کئی پہلوؤں پر مشمل ہے ،جن میں قومی سطح پر امدادی اقدامات و پالیسیاں اورصنعتی و کاروباری اداروں کی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ذاتی کوششیں بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں صنعتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون بھی ایک بہت اہم عنصر ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ شان دونگ میں تھونگ ای نامی ایک چھوٹے ادارے کو وبا کے باعث گزشتہ ماہ آڈرز کی بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ ادارہ بڑی مشکلات کا شکار ہو چکا تھا۔مئی کے بعد اس ادارے نے چین کی مشہور الیکٹرانک کمپنی ہائر کے تیارکردہ آن لائن پلیٹ فارم سے دو کروڑ یوان مالیت کے آڈرز حاصل کر لیے اور اب ان کا کاروبار بتدریج بحال ہونے ہورہا ہے۔مذکورہ آن لائن پلیٹ فارم کے انچارج کے مطابق انہوں نے ایک کھلا اور شفاف نظام قائم کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر تحقیقات،پیداوار،لاجسٹک اورمالیت سے متعلق کئی ملین ادارے جمع ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پیداواری وسائل اور معلومات کا باہم تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔اس طرح چھوٹے اور درمیانے صنعتی و کاروباری ادارے بھی بڑے بڑے اداروں کے وسائل کا استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی مدد کر سکتے ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف انڈسٹریل انٹرنیٹ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہ ہوتا ہے کہ اس وقت تک چین میں آن لائن صنعتی پلیٹ فارمز کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہو چکی ہے ۔انڈسٹری انٹرنیٹ کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ ماہرین کے مطابق چین میں شماریات کے وسائل پر مبنی پیداواری نظام تشکیل دیا جائے گا جس کے تحت بڑے صنعتی ادارے پلیٹ فارم بنائیں گے اورچھوٹے و درمیانے ادارے ان پلیٹ فارمزکا استعمال کریں گے ۔یوں بڑے اور چھوٹے صنعتی ادارے باہمی تعاون اور اشتراک سے اس بحران سے گزر کر کے پائیدار ترقی حاصل کر سکیں گے۔

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کی طرف سے 27 جون کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، صرف ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تین دن کی تعطیلات کے دوران ، 48809ہزار مقامی سیاحوں نے ملک بھر میں مختلف مقامات کی سیر کی ۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ50.9 فیصد بحالی ہے ۔ سیاحت کی آمدنی 12.28 ارب یوآن بنی ، جو پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 31.2٪ بحال ہوئی ہے۔ یہ چین کی تیز رفتار معاشی بحالی کا ایک خلاصہ ہے۔ اگرچہ اب بھی معیشت کو تنزلی کے دباؤ کا سامنا ہے ،تاہم چین کی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے ۔

رواں سال کے آغاز میں کووڈ -۱۹ کی وبا نے چینی صارفین کی منڈی کو متاثر کیا۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں اہم کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ، صارفین کی مارکیٹ میں بحالی کے آثار تیزی سے واضح ہورہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی چین میں کھپت میں بہتری کا رجحان جاری ہے ، جیسے خریداری اور کھانے جیسی روایتی خریداری میں مسلسل بہتری آرہی ہے ، اسی طرح خرچ کی ایک اور صورت سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں ابھرتی نظر آ رہی ہے ۔ ظاہر ہے کہ چینی صارفین کی طلب صرف " کھانے اور پہننے" کی سطح تک محدود نہیں ہے ، بلکہ مسلسل اعلی درجے کی طلب کی طرف گامزن ہے ، چینی صارفین کی مارکیٹ کی صلاحیت لامحدود ہے۔

چین کی قومی ٹیکس انتظامیہ کے اٹھائیس تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک بھر میں صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے برآمدی ٹیکس کی مد میں چھ کھرب یوان کی رقوم ری فنڈ کی گئی ہیں ۔ اس کے نتیجے میں وبا کے دوران برآمدی کاروباری اداروں پر عائد مالی دباؤ کو مؤثر طریقے سے کم کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق بیرونی ممالک کے ساتھ کاروبار کرنے والے اداروں کی حمایت کے لئے ، چین نے 20 مارچ سے ، 144 مصنوعات پر برآمد ی ٹیکس ری فنڈ کی شرح کو بالترتیب 10فیصد اور 6 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد اور 9 فیصد کر دیا تھا۔

قومی ٹیکس انتظامیہ کےشیا من شہر کے ہائی و جدید تیکنکی زون کے دفتر کے متعلقہ اہل کار کا کہنا ہے کہ ہم نے ایکسپورٹ ٹیکس ری فنڈ کے لئے پروسیسنگ کا وقت مزید کم کردیا ہے ۔ پہلے اس کام کے لئے دس ورکنگ ڈے درکار ہوتے تھے اور اب ہم نے کمپنیوں کو فنڈز کی واپسی میں تیزی لانے ، انٹرپرائز لاگت کو کم کرنے اور کاروباری اداروں میں برآمدات کا جذبہ پروان چڑھانے کے لئے اپنی رفتار میں بیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔

Zubair Bashir
About the Author: Zubair Bashir Read More Articles by Zubair Bashir: 44 Articles with 31074 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.