آپ بے شک چھوٹی سی ٹوٹی ہوئی جھونپڑی میں رہ لیں لیکن عزت کے ساتھ رہیں

آپ بے شک چھوٹی سی ٹوٹی ہوئی جھونپڑی میں رہ لیں لیکن عزت کے ساتھ رہیں..شفق کاظمی

مجھے دھتکار دینا نہیں پسند۔جہاں سے میں ایک بار ریجکٹ کردی جاؤں مجھے دوبارہ اس جگہ جانا نہیں پسند۔میں اپنے ماضی کو اپنے ساتھ لے کر چلنے والی لڑکی ہوں میں بار بار اپنے ماضی میں جھانکنے والی لڑکی ہوں۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ماضی کو بھول جانا اچھی بات ہوتی ہے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھنا چاہئے۔نہیں غلط کہتے ہیں وہ لوگ۔ بار بار پیچھے پلٹ کر دیکھنا چاہئے اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے آپ پہلے کیا تھے آپ اب کیا ہیں۔ کچھ خون کے رشتے بھی ایسے ہوتے ہیں جو ماضی میں آپ کو دھتکار دیتے ہیں لیکن وقت آنے پہ جب انہیں معلوم ہوتا ہے ان کے فیصلے غلط تھے۔تو وہ دوبارہ سے آپ سے تعلق بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔بے شک مکافات عمل اٹل ہے۔بے شک اللّٰہ جیسے چاہے عزت دے جیسے چاہے ذلت دے۔بے شک جو انسان کے نصیب میں ہوتا ہے وہ ہوکر رہتا ہے۔ لیکن عزت و نفس تو انسان کی اپنی ہے نا عزت و نفس سے بڑھ کر تو کچھ نہیں ہوتا نا۔

جو لوگ آپ کو محض مطلب کے وقت یاد رکھیں جو لوگ آپ کے درد،دکھ میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نا ہوں ایسے لوگوں سے تعلق بنانا محض بے وقوفی ہے۔

آپ تھوڑا کھا لیں لیکن حق حلال کا کھائیں آپ بے شک چھوٹی سی ٹوٹی ہوئی جھونپڑی میں رہ لیں لیکن عزت کے ساتھ رہیں یہ ٹوٹی ہوئی جھونپڑی اس محل میں رہنے سے بہتر ہے جس محل میں آپ کو سونے کے چمچ میں کھانا تو مل رہا ہو مگر وہاں آپ کی کوئی عزت نا ہو ۔ کبھی کسی کو موقع فراہم نا کریں کہ وہ آپ کی عزت و نفس کو نشانہ بنائے
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 149615 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More