طنزومزاح کے بے تاج بادشاہ، ہم سب کے امان اﷲ خان مرحوم!

اور اﷲ ہی جسے چاہے عزت دے اور اﷲ ہی جسے چاہے ذلت دے۔(القران)

تمام دنیا کے لوگ مل کر بھی نہ تو کسی کو عزت دے سکتے ہیں اور نہ ہی ذلت ۔یہ اﷲ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ وہی عزتوں کے تاج پہنا تا ہے اور ذلتوں کے ہار بھی۔تمام عزتو ں کا مالک اﷲ ہے۔ اور اﷲ رب العزت کے ساتھ مضبوط تعلق ، حضور پاک خاتم النبین ﷺ کے ساتھ عشق،اپنی محنت و لگن اور انسانوں کی خدمت،یہ وہ چیزیں ہیں جو کسی بھی انسان کو عزت و شہرت کی بلندیو ں پر لے جاتی ہیں۔

آج ایسی ہی ایک مشہور ومعروف ہستی، طنز ومزاح کے بے تاج بادشاہ، امان اﷲ خان مرحوم کی باتیں کرتے ہیں جن کو اﷲ نے بے پناہ شہرت وعزت سے نوازا تھا۔ اما ن اﷲ پاکستان کے طنز ومزاح اور جملوں کا اثاثہ ہیں۔ برصغیر پاک وہند کی کامیڈی امان اﷲ سے باہر نہیں کی جا سکتی۔ تما م جملے جو سٹیج ڈراموں اور ٹی پروگراموں میں بولے جاتے ہیں ، ان پرکہیں نہ کہیں اما ن اﷲ کی چھاپ ضرور ہوتی ہے۔خاص طور پر پنجاب کا سٹیج ڈرامہ امان اﷲ سے باہر نہیں نکل سکتا۔وہ جملو ں اور مشاہدات کے بادشاہ تھے۔ مشہور اداکار و کامیڈین سہیل احمد نے ایک بار بہت خوبصورت کہا کہ اما ن اﷲ طنزومزاح کی کھیتی کا جاگیردار تھا اور ہم سب اس کے مزارعے اوراس کی جاگیر ہیں ، بلا شبہ بے تاج بادشاہ کا ٹائیٹل اسی کو جچتا ہے۔جومعاشرے اپنے اثاثو ں کو بھول جا تے ہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے۔

امان اﷲ نے بہت محنت مشقت والی زندگی سے سفر شروع کیا۔محنت مزدوری کی، بسو ں میں ٹافیاں گولیا ں بیچیں۔داتا دربار میں لچھے اور تسبیحا ں بھی فروخت کیں۔گلی و محلے میں لوگوں کو جگتیں کرتے اور ہنساتے۔ان کے والد کے دوست، مشہور سنگر طفیل نیازی مرحوم نے ان کو ایک بار سٹیج پر بلا کر کہا کہ جو کام تم گلی محلے میں کرتے ہو وہ آج یہا ں سٹیج پر کرو۔اما ن اﷲ سٹیج پرایسا گیاکہ بس سٹیج پھر اس کے قدمو ں تلے بچھتا چلا گیا اور اس نے شہرت کی ایسی بلندیو ں کو چھوا کہ بڑے سے بڑا جرنیل، وزیراعظم، وزیر، بیوروکریٹ، فنکار، صحافی بلکہ ہر کوئی ہی ان کا مدا ح تھااور آج بھی ہے۔سب سے زیادہ سٹیج ڈرامے کرنے کا ریکارڈ بھی امان اﷲ کے حصے میں آیا۔امان اﷲ ایک بہت بڑا فنکارہو نے کے ساتھ ساتھ بہت بڑا انسا ن بھی تھا۔ وہ سکولوں میں جاتے اور غریب لوگوں کو ڈھونڈڈھونڈ کر ان کی فیس دیتے،ان کی مدد کرتے اور کتنے ہی گھروں کی کفالت بھی کر رہے تھے۔و ہ غر یبی اور محنت و مشقت سے گزرے تھے اس لیئے غریبو ں کے دکھ درد کو بھی سمجھتے تھے۔ امان اﷲ کوان کی زندگی ہی میں پرائید آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ امان اﷲ بلا شبہ کامیڈی کا ایک انمول ستارہ تھا۔اﷲ پاک نے فنِ طنز ومزاح میں جتنی عزت اور شہرت اما ن اﷲ کو دی، ایسی کسی اور کے نصیب میں نہیں آئی۔ ساری زندگی لو گوں کے چہروں پر مسکرائٹیں بکھیرنے والا ہمارا امان اﷲ اپنے مدا حو ں کو 6مارچ 2020ء کو روتا ہو ا چھوڑگیا۔ان کا فن اور ان کی باتیں ہمیشہ ہم میں زندہ رہیں گی۔ انشا ء اﷲ تعالیٰ۔ اﷲ پاک ان کی مغفرت کرے اور درجات بلند کرے۔ آمین۔

 

Imran Mehmood
About the Author: Imran Mehmood Read More Articles by Imran Mehmood: 4 Articles with 3763 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.