ذرا ہمت تو کیجیئے جناب

 اسامہ کی وفات کے بعد اس کی زندگی اور وفات کے بارے میں ہزاروں باتیں لکھیں گئیں۔ اس کی وفات کے بعد امریکہ نے پاکستان پر بہت دباؤ ڈالا اور مختلف عہدیداران نے مختلف الفاظ میں دھمکیاں بھی دیں۔ یہ سارا ڈرامہ اسی لئے اپنایا گیا تھا کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر اپنی وہ باتیں منوا لیں گے جو چاہتے ہوئے بھی پاکستانی حکمران نہیں مان رہے تھے۔ مگر ہمارے حکمرانوں نے معمول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا اور امریکہ سے ڈرنے کی بجائے درست بیانات دینے کے ساتھ ساتھ انکی باتوں کا درست جواب بھی دیا۔ اس کے علاوہ چین اور ایران کے سربراہوں سے بروقت اور مناسب وقت میں ملاقات کر کے قومی مفادات کے تحفظ کی طرف پہلا قدم اٹھایا۔ ان کے اس قدم کے اٹھانے کا نتیجہ بہت جلد اور بہت اچھا نکلا۔ امریکی اور دوسرے ممالک مثلا برطانیہ، فرانس اور بھارت وغیرہ کے عہدیدار اپنے بیانات پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہو گئے خاص کر امریکہ جو اسامہ کی وفات کے بعد دھمکیوں اور دباؤ پر اتر آیا تھا اب پھر تعاون کا ذکر کر رہا ہے آج کل اخبارات اور میڈیا میں پھر انکی طرف سے تعاون بڑھانے کی بات کی جارہی ہے۔ ان کو بھی معلوم ہے کہ پاکستان نے صرف ان کی خاطر لاکھوں قربانیا ں دی ہیں اور اپنے ملک کو دہشت گردی میں دھکیل دیا۔ اسی طرح ہمارے حکمران اگر غیرت، ہمت اور حوصلے سے کام لیں تو دنیا میں باعزت اور باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 165349 views I live in Piplan District Miawnali... View More