مودی جی۔۔۔پب جی

ملک کی معیشت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے،ہندوستان غربت کی جانب جارہاہے،ملک میں لوگ بےروزگاری کاسامنا کررہے ہیںاور اس وقت ہندوستان کی معیشت(جی ڈی پی)23.9-فیصد پر پہنچ چکی ہے،ایسے میں وزیر اعظم نریندرمودی بہت ہی اطمینان سے مور اڑا رہے ہیں تو کبھی باغ میں بیٹھے سکون سے کافی پی رہے ہیں تو کبھی رنگ برنگے پرندوںکی تصویریں بنا رہے ہیں،جب دل ان تمام چیزوں سے دل بھرجائے تو مودی جی گٹار بجا رہے ہیں۔اس طرح سے وہ لوگوںمیں اپنی مقبولیت بڑھا رہے ہیں کہ وہ صرف ملک کے وزیر اعظم نہیں بلکہ ملک کے ایک اینٹرٹائنر بھی ہیں۔ملک کی آزادی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہوگاکہ ہندوستان کاکوئی وزیر اعظم انتی پُر سکون زندگی گذار رہاہے،نہ لوگوںکی بھوک سے ان کا کوئی واسطہ ہے نہ ہی لوگوں کے روزگارکی انہیں فکرہے،ملک کی معیشت تباہ برباد ہورہی ہے اور ان کے وزراء کہہ رہے ہیں کہ یہ سب بھگوان کی وجہ سے ہورہاہے۔سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ملک کی بدترین صورتحال کے موقع پر جب اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو گھیرنے کیلئے پارلیمانی اجلاس کا انتظار کررہی تھیںاور یہ سوال پوچھنا چاہ رہی تھی کہ آخر وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی ملک کوکس موڑ پر لے جارہے ہیںاور ملک کو بیچنے کیلئے کیوں اتنے بے تاب ہیں۔لیکن حدیہ بھی ہوگئی ہے کہ اب پارلیمان میں بھی کوئی مودی اور ان کے وزراء سے سوال نہیں کرسکتا کیونکہ پارلیمان میں سوالات کا وقفہ ختم کردیاگیاہے۔اس طرح کی پابندی شائدہٹلر کے نازی دورمیں بھی نہیں لگی ہوگی،لیکن ہمارا ملک مودی جی کے اچھے دن ایسے دیکھ رہاہے کہ ہماری زبانیں بھی گونگ ہوتی جارہی ہیں،جب ملک میں بے روزگاری،فاقہ کشی ،کسانوںکی خودکشیاں،معیشت کی تباہی،فرقہ وارانہ فسادات،زہریلی تقریروں کاجب دور چل رہاہے او رلوگ پریشان ہورہے ہیں،چین ہندوستان پر باربار حملے کررہاہے،ایسے میں مودی جی کے پاس جو رام بان ہے وہ ہے "پب جی" گیم پر پابندی لگانے کا۔پب جی گیم سے بھلے ہی بے روزگار نوجوان جاگ جائینگے اور وہ روزگار کامطالبہ کرینگے ،لیکن کچھ وقت کیلئے تو مودی جی اور سکون سے سو سکتے ہیںاور ان کی ناکامیوں پرپب جی، ٹک ٹاک جیسے ایپس کے ذریعے سے پردہ ڈالاجاسکتا ہے۔حالانکہ اب لوگ جاگنے لگےہیں،لیکن اُن پر اندھ بھگتوں پر سایہ منڈلارہاہے ،جس کی وجہ سے یہ لوگ خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔سب جانتے ہیںکہ کوککر کا ڈھکن جتنا بھی مضبوطی کے ساتھ بٹھائےرکھیں گے،کوککر سیٹی تو مارتا ہی رہے گا،اگر سیٹی مارنے کا موقع نہیں دیاگیا تو وہ کوککر پھٹ جائیگا۔یہی حال ملک کی موجودہ حکومت کی ہے وہ جتنا اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کرے،اُتنی ہی تیزی کے ساتھ چھپی باتیں منظرِعام پر آجائینگی۔
 

Muddasir Ahmed
About the Author: Muddasir Ahmed Read More Articles by Muddasir Ahmed: 269 Articles with 197711 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.