شاید یہی ہے زندگی

شاید یہی ہے زندگی"میری تنہا زندگی مایوسیوں کے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی-

ناامیدی کے گہرے سائے پھیلے ہوئے تھے،اپنوں کی چاہت،اکتاہٹ میں بدل چکی تھی اورمیں سارے رنج و غم اپنے دامن میں سمیٹ کر زندگی سے سمجھوتہ کر چکی تھی-

پھر ایک دن اچانک کسی کی محبت میری زندگی کو ایک پھول کی خوشبو کی طرح معطر کر گئی اس کے اندھیروں کو اپنی وفا اور چاہت کے چراغ سے روشن کردیا -

میرے آنسوؤں کو اپنے پیار سے محبت کے انمول موتیوں میں بدل دیا-اب زندگی حسین لگنے لگی تھی-اس میں ہر طرف رنگ ،خوشبواور کہکشائیں بکھر گئ تھیں اس کی مسکراہٹ جینے کا پیغام دیتی تھی اس کی آنکھوں میں عجیب سا نشہ تھا،جس میں ڈوب کر میں خود کو بھول گئی تھی-غرض یہ کہ میری زندگی کے ہر راستے کی منزل اس کی محبت اور چاہت تھی-

مگر نہ جانے کیوں!میری زندگی بدلنے والا ایک روز خود مجھ سے بدل گیا-جس کی محبت میتے لئے عبادت کا درجہ رکھتی تھی وہ مجھ سے بے وفائی کر گیا اس کی چاہت تو میری روح میں سراہت کرچکی تھی میری زندگی کی خوشیاں اور مسکراہٹیں اس کے دم سے تھیں اس سے بچھڑ کر اب تو میری زندگی میں صرف اس کی یادیںہیں-میری زندگی کل بھی تنہا تھی اور آج بھی تنہا ہے-
شاید یہی زندگی ہے زندگی
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 518432 views I am honest loyal.. View More