فزکس و کیمسٹری کے انسٹرکٹر محمّد سعید صاحب

سُرخ دائرے میں سرائے عالمگیر (جہلم کے نزدیک ایک گاؤں) کے رہنے والے ہمارے کالج گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کےفزکس و کیمسٹری کے انسٹرکٹر محمّد سعید صاحب ہیں۔ یہ پولی ٹیکنک فورڈ فاؤنڈیشن (امریکہ) نے 1958 میں جی ٹی روڈ پر بنایا تھا ، جو آجکل ای ایم ای کے نام سے پاک فوج کا ایک اہم ادارہ ہے ، ہمارے آئے دن کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ یعنی پنجاب و سرحد کو ملانے والی واحد سڑک بند کرنے کے باعث 1966 میں پاک فوج کو اپنے اختیار میں لینا پڑا۔

نیلے دائرے میں مسمّی سید مسرت علی یعنی میں خود ہوں۔ میں نے 1961میں پولی ٹیکنک میں داخلہ میٹرک میں فرسٹ ڈویزن حاصل کرنے کے باعث حاصل کیا۔ اور 1964میں فارغ التحصیل ہؤا۔پولی ٹیکنک کے نہایت وسیع و عریض رقبہ پر پندرہ کلاس رومز ، چھہ لیبارٹریز اور دس ورکشاپس بمع چار بورڈنگ کے بلاکس شامل تھے۔تھیوری کی ایک گھنٹے کی کلاس سے فارغ ہوکر لیبارٹری یا ورکشاپ جانے میں تقریباً پندرہ منٹ لگتے تھے۔اُس وقت ووکیشنل اور پروفیشنل تربیت کا پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ تھا۔
یہ تصویر 1961 کی ہے یعنی جب میں فرسٹ ائیر میں تھا اور بورڈنگ کے بلاک "اے" میں رہتا تھا۔ آزاد کشمیر کے راستے میں مظفر آباد سے کچھ پہلے "لہتراڑ" ایک نہایت خوبصورت پکنک پوائنٹ تھا جہاں بیٹھ کر ہم لوگ بینجو کی موسیقی و گانے وغیرہ سے محظوظ ہوئے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ محمّد سعید صاحب 1960 میں اوکلاہوما یونیورسٹی (امریکہ) سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے واپس آئے جنہوں نے خود کبھی کلاس یا لیبارٹری میں ذکر نہیں کیا لیکن پکنک کے دوران بے تکلف ماحول میں ہم نے ان سے اگلوایا، جبکہ دیگر انسٹرکٹرز روزآنہ کلاس میں آتے ہی بتاتے تھے کہ ہم ابھی امریکہ سے پڑھ کر آئے ہیں۔اچھی بات ہے، فخر کی بات تھی اور یہ سب ہماری اس وقت کی بہترین خارجہ پالیسی اور امریکہ میں بھی نہایت قابل حکمرانوں کی مرہونِ منّت تھی۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 182 Articles with 150026 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More