موجودہ صورتحال میں معاشی حالات کیسے درست کریں؟

میرے پاس بہت ساریعام لوگوں کی طرف سے یہ میسج آرہا ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس کے پڑھنے سے روزگار مل جائے اور معاشی مسئلہ دور ہوجائے جبکہ اہل علم کی جانب سے مالی امداد کے پرائیویٹ پیغامات موصول ہوتے رہے ہیں ۔ایسے میں خیال پیدا ہوا کہ اسلامی تعلیمات کی روسیاس مسئلے پر مختصر کچھ روشنی ڈال دوں تاکہ عوام وخواص کو معاشی رہنمائی مل سکے۔
میں سمجھتاہوں جو لوگ اس وقت حالات کا رونا روتے ہیں یا لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرتے ہیں یاپھر قرض لینے اور ادا کرنے میں پریشان ہورہے ہیں ان کے لئے بہترہے کہ سامنے جو بھی کام نظر آئے اسے کسب رزق کا ذریعہ بنا لے خواہ وہ لکڑی ڈھونے ، باربرداری کرنے، کھیتی باڑی کرنے، تعمیری کام کرنے، سلائی کڑھائی کرنے اور محنت ومزدوری کرنے والا کام کیوں نہ ہو۔ ہماری مشکلات خصوصا مخصوص طبقہ بشمول اہل علم یہ ہے کہ وہ ہاتھوں کی کمائی سے متعلق بے شمار پیشوں کو حقیرسمجھتے ہیں کیونکہ یہ سماج کی نظر میں حقیر ہیں،آج بھی بنکروں کوحقارت سے جولاہاکہہ کر پکارا جاتاہے۔ یاد رکھیئے اسلام کی نظر میں کوئی بھی جائز پیشہ حقیر وکمتر نہیں ہوتا ۔ایک دوسری پریشانی یہ ہے کہ اکثر لوگ آرام پسند ایرکنڈیشن کام تلاش کرتے ہیں جس میں تنخواہ کا گراف بھی اونچا ہو ۔
ان دو وجوہات کی بناپر بہت سے لوگ معاشی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں اور دردرکی ٹھوکریں کھاتے ہیں ۔ اﷲ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کمائی ہاتھ سے کمائی ہوئی ہے ۔ مقدام بن معدی کرب بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے ہیں:ما اکل احد منکم طعاما احب الی اﷲ عز وجل من عمل یدیہ(مسند احمد)
ترجمہ: تم میں سے کسی نے بھی ایسا کھانا نہیں کھایا جو رب تعالیٰ کو اس کے ہاتھوں کی کمائی سے زیادہ محبوب ہو۔
یہی روایت مذکورہ صحابی سے صحیح بخاری میں اس طرح مروی ہے،نبی ﷺکا فرمان ہے:
ما أکَلَ أحَدٌ طَعامًا قَطُّ، خَیْرًا مِن أنْ یَأْکُلَ مِن عَمَلِ یَدِہِ، وإنَّ نَبِیَّ اللَّہِ داوُدَ علیہ السَّلامُ، کانَ یَأْکُلُ مِن عَمَلِ یَدِہِ(صحیح البخاری:2072)
ترجمہ: کسی آدمی کے لیے اس سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے کہ اپنے ہاتھ سے محنت کرکے کھائے اور اﷲ کے نبی داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔
اس حدیث سے اس بات کی ترغیب ملتی ہے کہ ہاتھوں کی کمائی شرف ومنزلت والی کمائی ہے کیونکہ یہ انبیاء کا پیشہ ہے اور اﷲ کو محبوب ہے ۔ بھلائی ایسا کوئی کام جسے اﷲ پسند کرتا ہو اور نبیوں نے اختیار کیا ہوکبھی حقیر ہوسکتا ہے یا اس کے کرنے میں عار محسوس کی جاسکتی ہے ؟۔ نہیں ،ہرگز نہیں ۔
اسلام نے حلال وطیب رزق حاصل کمانے اور کھانے کی ترغیب دے کر اس پر شکرگزاری کا حکم دیا ، فرمان الہی ہے :
فَکُلُوا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللَّہُ حَلَالًا طَیِّبًا وَاشْکُرُوا نِعْمَتَ اللَّہِ إِن کُنتُمْ إِیَّاہُ تَعْبُدُونَ(النحل:114)
ترجمہ: جو کچھ حلال اور پاکیزہ روزی اﷲ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اﷲ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو ۔
اور نبی úحلال روزی میں سب سے پاکیزہ روزی کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں :
ما کسبَ الرَّجلُ کَسبًا أطیبُ من عملِ یدِہ وما أنفقَ الرَّجلُ علی نفسِہ وأہلِہ وولدِہ وخادِمِہ فہو صدَقۃٌ(صحیح ابن ماجہ:1752)
ترجمہ: آدمی کی کوئی کمائی اس کمائی سے بہتر نہیں جسے اس نے اپنی محنت سے کمایا ہواور آدمی اپنی ذات، اپنی بیوی، اپنے بچوں اور اپنے خادم پر جو خرچ کرے وہ صدقہ ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہواکہ حلال روزیوں میں ہاتھوں کی کمائی سب سے زیادہ پاکیزہ ہے اس لئے اپنے دونوں ہاتھوں کو محنت ومزدوری کے کسی کام میں لگانے میں شرم محسوس نہیں کرنا چاہئے ۔ انسانوں میں سب سے افضل طبقہ انبیاء کا ہے ان سب نے بکریاں چرائیں، ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
ما بَعَثَ اللَّہُ نَبِیًّا إلَّا رَعَی الغَنَمَ، فقالَ أصْحابُہُ: وأَنْتَ؟ فقالَ: نَعَمْ، کُنْتُ أرْعاہا علَی قَرارِیطَ لأہْلِ مَکَّۃَ(صحیح البخاری:2262)
ترجمہ:اﷲ تعالیٰ نے کوئی ایسا نبی نہیں بھیجا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔ اس پر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اﷲ علیہم نے پوچھا کیا آپ نے بھی بکریاں چرائی ہیں؟ فرمایا کہ ہاں! کبھی میں بھی مکہ والوں کی بکریاں چند قیراط کی تنخواہ پر چرایا کرتا تھا۔
موسی علیہ السلام کے بارے میں قرآن شاہد ہے کہ انہوں مدین کے بزرگ کے یہاں( دس سال )بکریاں چرائیں ، بکری چرانے کے علاوہ انبیاء کے متعلق مختلف قسم کے ہاتھ والے پیشے کی صراحت ملتی ہے ۔ نوح علیہ السلام بڑھئی کا کام کرتے، ادریس علیہ السلام خیاطی کرتے ،الیاس علیہ السلام اور داؤد علیہ السلام لوہاری کیا کرتے اور ابراہیم علیہ السلام نے سب سے افضل گھرکعبہ کی تعمیر کی یعنی وہ تعمیراتی کام جانتے تھے ۔ کیا انبیاء کے ان پیشوں میں ہمارے لئے سبق نہیں ہے کہ اگر ان دنوں حالات بدسے بدتر ہیں تو ہاتھوں سے کیا جانے والا جو بھی کام ہم کر سکتے ہیں بطور پیشہ اختیار کرلیں اور اس کے ذریعہ روزی روٹی کا انتظام کرسکیں ۔ ذرا اس حدیث پر بھی غور کرلیں کہ کس طرح رسول اﷲ ú نے ہمیں مجبوری میں محنت ومزدوری کرنے اور سوال کرنے سے منع فرمایاہے چنانچہ زبیر بن عوام رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَأَنْ یَأْخُذَ أَحَدُکُمْ حَبْلَہُ، فَیَأْتِیَ بحُزْمَۃِ الحَطَبِ علَی ظَہْرِہِ، فَیَبِیعَہَا، فَیَکُفَّ اللَّہُ بہَا وجْہَہُ خَیْرٌ لہ مِن أَنْ یَسْأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْہُ أَوْ مَنَعُوہُ(صحیح البخاری:1471)
ترجمہ:تم میں سے کوئی بھی اگر (ضرورت مند ہو تو) اپنی رسی لے کر آئے اور لکڑیوں کا گٹھا باندھ کر اپنی پیٹھ پر رکھ کر لائے۔ اور اسے بیچے۔ اس طرح اﷲ تعالیٰ اس کی عزت کو محفوظ رکھ لے تو یہ اس سے اچھا ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرتا پھرے اسے وہ دیں یا نہ دیں۔
حالات جس قدر بھی خراب ہوجائیں یہ حدیث سبق دیتی ہے کہ گزربسر کے لئے کوئی کام نہ ملے تو لکڑی اٹھانے اور بیچنے کا ہی کام ہی کرلیاجائے لیکن کام چور بن کر لوگوں سے بھیک نہ مانگاجائے ۔ لکڑی کی مثال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بس یہی کام کیا جائے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ حلال اور پاکیزہ روزی کے لئے محنت در محنت اور کڑی سے کڑی مشقت اٹھانی پڑے گھبرانا نہیں چاہئے ۔ محنت کرکے حلال روزی ہی کھانی چاہئے ۔دین اسلام عمل وکردار کا نام ہے ، یہ ہمیں دنیا وآخرت کی کامیابی کے لئے عمل پر ابھارتا ہے ، بغیر عمل کے نہ دنیا کی کامیابی ممکن ہے اور نہ ہی آخرت کی ۔ مرنے سے پہلے تھوڑی سی مہلت مل جائے اس وقت بھی اسلام عمل کی ترغیب دیتا ہے ، آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:إنْ قامَتِ السَّاعۃُ وفی یدِ أحدِکُم فَسیلۃً فإنِ استَطاعَ أن لا تَقومَ حتَّی یغرِسَہا فلْیغرِسْہا(صحیح الأدب المفرد:371)
ترجمہ:اگر قیامت قائم ہوجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں کھجور کا چھوٹا سا پودا ہو اور اگر وہ اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ وہ قیامت قائم ہونے سے پہلے اسے لگا لے گا تو اسے ضرور لگانا چاہئے۔
دھیان سے اس حدیث پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اسلام نے کس قدروقت کو اہمیت دی ہے اور کس قدرقلیل وقت میں بھی عمل کرنے کی ترغیب دی ہے بلکہ درخت لگانے کا ذکر زراعت کی اہمیت اور اسے بطور پیشہ اختیار کرنے کی طرف اشارہ کناں ہے ۔ صحیح بخاری میں صراحت کے ساتھ مسلمانوں کے لئے زراعت کاذکر ہے ۔ انس بن مالک رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
ما مِن مُسْلِمٍ یَغْرِسُ غَرْسًا، أَوْ یَزْرَعُ زَرْعًا، فَیَأْکُلُ منہ طَیْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَہِیمَۃٌ، إِلَّا کانَ لہ بہ صَدَقَۃٌ(صحیح البخاری:2320)
ترجمہ:کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے۔
معیشت کے سلسلے میں باتیں بہت زیادہ ہیں جن کیذکر سے موضوع کافی طویل ہوجائے گا اس لئے طوالت میں نہ جاکر معیشت سے متعلق اوپر جن دلائل کا ذکر کیا گیاہیان کی روشنی میں خلاصہ کلام یہ ہے کہ اپنی معاشی حالت درست کرنے کے لئے قطع نظر اس سے کہ سماج کیا کہے گا یا سماج کی نظر میں کون سا پیشہ محترم ہے آپ اپنے ہاتھوں سے جو کام کرسکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہمت جٹاکراﷲ پر توکل کرتے ہوئے اس کام میں لگ جائیں ۔ ہاتھوں سے متعلق سیکڑوں کام ایسے ہیں جن میں ڈگری اور ہنر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف محنت چاہئے ۔ میرے کہنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ تجارت نہ کریں یا آپ ترقی یافتہ اقتصادی شعبوں سے نہ جڑیں بلکہ اس مضمون کے ذریعہ ان مایوس بھائیوں کو دلاسہ دینا اور عمل کی طرف راغب کرانا چاہتا ہوں جویہ کہتے ہیں میرے پاس کوئی کام نہیں ہے ۔ آپ کے آگے پیچھے دائیں بائیں چاروں طرف کام ہی کام ہے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں کام کرنا نہیں چاہتا ۔ ابن الجوزی نے تاریخ عمربن الخطاب میں ذکر کیا ہے کہ حضرت عمررضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں جو شخص مجھے پسند آتا اس کے بارے میں پوچھتا کہ اس کے پاس کوئی کام ہے ، جب یہ معلوم ہوتا کہ اس کے پاس کوئی کام نہیں ہے تو وہ میری نظروں سے گر جاتا۔علامہ سیوطی رحمہ اﷲ نے الدرر المنتثرہ میں ابن مسعود رضی اﷲ عنہما کا قول ذکر کیا ہے ،وہ کہتے ہیں میں فارغ بیٹھے شخص کو ناپسند کرتا ہوں جو نہ دنیاوی کام کرتا ہو نہ اخروی کام ۔
کام آپ کے پاس آپ کے ہاتھ میں ہے ، چاہے تو کریں اور چاہیں تو نہ کریں مگر کبھی یہ نہ کہیں کہ میرے پاس کام نہیں ہے ۔ ہاں بعض کاموں میں شرم وحیا آتی ہے ، سماج کا خیال آتا ہے مگر ہمیں عزت کی روٹی ہاتھوں کی کمائی سے نصیب ہوتو بھوکے مرنییا کسی کے سامنیلجاتے ہوئے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے ۔ ساتھ ہی اﷲ تعالی سے دعائیں بھی کریں یعنی جہاں اسباب اپناکر کسب معاش کے لئے کوشش کرنی ہے وہیں اﷲ سے روزی مہیاکرنیاور اس میں برکت دینے کی دعا بھی کرنی ہے ۔ اﷲ روزی دینے والا ہیوہ کوشش کرنے والو ں کو روزی عطا کرتا ہے ۔
 
Maqbool Ahmed
About the Author: Maqbool Ahmed Read More Articles by Maqbool Ahmed: 315 Articles with 311714 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.