میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ چوکپنڈوڑی کے زیر اہتمام حسن قرآت و مقابلہ نعت

میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ چوکپنڈوڑی رسول پاکﷺ سے عقیدت کے اظہار کیلیئے چوکپندوڑی شہر میں ہر سال عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کی سجاوٹ اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے جلوسوں کے استقبال کیلیئے بہت اعلی پیمانے پر انتظامات انجام دیتی ہے اور میلاد کمیٹیوں کو مرکزی سطح شایان شان طریقے سے خوش آ مدید کہنے کیلیئے ان کو انعامات سے نوازتی ہے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے اس کا قیام 2014میں عمل میں لایا گیا ہے اس کے بانی اراکین میں صوفی محمد اخلاق ،حافظ محمد جہانگیت،مدثر حفیظ بھٹی،عبدالرحمن،شہزاد رضا ،علامہ دانش حبیب شامل ہیں یہ تمام اراکین مسلسل 7سال سے شہر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں شروع میں ان کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرناپرا ہے لیکن ان کے بلند حوصلوں نے ان کو کمزور نہیں ہونے دیا ہے انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور الحمد اﷲ آج مذکورہ میلاد کمیٹی اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اتنے بڑے کام سے اس طرح نمٹ رہے ہیں جیسے ایک گھر کا نظام چلایا جاتا ہے اس کمیٹی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے تمام ممبران نہایت ہی سادہ طبعیت کے مالک ہیں ان میں سے کسی ممبر کا بھی تعلق کسی سرمایہ دار گھرانے سے نہیں بلکہ سب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں یہ سارا سال تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرتے رہتے ہیں اور عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پر خرچ کرتے ہیں جس کے بدلے اﷲ پاک ان کو کئی گنا عطاکرتے ہیں کمیٹی کے تمام ممبران اپنے کام سے بلکل مطمئن ہیں اور اگلے سال کیلیئے مزید بہتر کرنے کے حوالے سے زیادہ پر عزم ہیں جس کی واضح مثال یہ ہے کہ پچھلے چھ سال تک انہوں نے صرف چوکپنڈوڑی شہر کے گرد و نواح سے نکلنے والے میلاد جلوسوں کے استقابل کا فریضہ سر انجام دیا ہے لیکن اس مرتبہ انہوں نے اس میں اییک اور نیکی کے کام کا اضافہ کرتے ہوئے10 ربیع الاول کو مقابلہ حسن قرآت و نعت کا اہتمام بھی کیا ہے جس کا مقصد اس علاقے میں موجود ننھے ثناء خوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے مقابلہ حسن قرآت میں کل 13بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے مصباح الھدی اسلامک پبلک سکول کہوٹہ کے طالبعلم حافظ حاشر محمود نے پہلی جامعہ خلفائے راشدین چوکپنڈوڑی کے طالبعلم محمد بلال نے دوسری اور جامعہ خلفائے راشدین کے ہی طالعلم حجتہ اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے مقابلہ حسن قرآت کیلیئے ججز کے فرائض قاری یاسر مشتاق نعیمی،قاری ساجد محمود سبزواری نے انجام دیئے ہیں، اسی طرح مقابلہ ثناء خوانی میں کل 20بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے دارعلوم گلزار حبیب جامع مسجد چوکپندوڑی کے طالبعلم جواد علی نے پہلی مصباح الھدی اسلامک پبلک سکول کہوٹہ کے طالبعلم محمد جواد نے دوسری اور چنام شریف کے رہائشی عبدالوہاب نے تیسری پوزیشن ھاصل کی ہے مقابلہ نعت کیلیئے ججز کے فرائض پروفیسر شاہد جمیل منہاس، ماسٹر اظہر محمود اور علامہ عبدالجبار فدائی نے سر انجام دیئے ہیں دونوں مقابلہ جات کے شراکت دار پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں میں نقد انعامات و شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئی ہیں ان کے علاوہ مقابلہ میں شریک تمام طالبعلموں کو مخلتف انعامات اور قرآن پاک کے نسخوں سے نوازا گیا ہے قرآن پاک کے نسخے معاز ویلفئیر ٹرسٹ بھاٹہ روڈ اور سنگال ٹریڈرز کی جانب سے دیئے گئے ہیں اس بہترین مقابلہ حسن قرآت و نعت کے انعقاد سے چھوٹے طلابعلوں کی بہترین طریقے سے ھوصلہ افزائی ہوئی ہے علاقہ بھر کے لوگوں نے میلاد کمیٹی چوکپندوڑی کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے 12ربیع الاول کے موقع پر کمیٹی نے شہر میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد عاشقان رسول ﷺ کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان میں رسول ﷺ کی محبت کو مزید اجاگر کرنا ہے نقابت کے فرائض سیکریٹری محمد اسرار جنجوعہ نے انجام دیئے ہیں اس پروگرام میں زیلی میلاد کمیٹیوں جن میں میلاد کمیٹی گرمالی ،حویلیاں،پکی قبراں،دہری،میرا دہری،ڈھول کان زمان،آراضی پنڈ،آراضی گوہڑہ،موہڑہ کھوہ والا،محبوب ٹاؤن،جانس موہڑہ کھوہ،نندنہ جٹال،پرانا نندنہ جٹال،موہڑہ حیال،موہڑہ حیال چوہان،چھپر،چبوترہ،موہڑہ روپیال،نئی آبادی،نئی آبادی ٹیالہ، ٹیالہ،نمب بالا،چھنی منگرال،بھکڑال،جامع مسجد گلزار حبیب چوکپندوڑی شامل ہیں ان کے سربراہان کو جلوس کیلیئے بہترین انتطامات ترتیب دینے پر ان کو انعامات شیلڈاور ٹرافیاں دی گئی ہیں کمیٹی ممبران کی بہترین حکمت عملی کے باعث تمام سیکورٹی ادارے مکمل طور پر جلوسوں کی نگرانی میں مصروف عمل رہے ہیں پروگرام کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنے پر پولیس چوکی چوکپنڈوڑی،وارڈن اہلکاران،پٹرولنگ پولیس اور دیگر کو بھی بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا ہے پروگرام کی کوریج پر میڈیا نمائندگان کو بھی انجمن تاجراں چوکپندوڑی کے صدر و دیگر عہدیداران کی طرف سے شیلڈ و ٹرافیاں دی گئی ہیں بہترین پروگرام کے انعقاد پر میلادکمیٹی منیجمنٹ کے ممبران صوفی محمد اخلاق،حافظ جہانگیر اقبال،مدثرحفیظ بھٹی،عبدالرحمن،شہزاد رضا،علامہ دانش حبیب،عبدالجبار چوھدری یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں یہ عاشق رسولﷺ ہیں کسی سے کچھ بھی نہیں مانگتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنا ہم سب کا مزہبی و اخلاقی فریضہ بنتا ہے ہمیں ان کے دست و بازو بننا چاہیئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تا کہ یہ لوگ مزید عزم و ہمت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں اور عاشقان رسول ﷺ کی مزید حوصلہ افزائی کر سکیں اﷲ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس نیک کام کی انجام دہی پر مرکزی میلاد کمیٹی چوکپنڈوڑی کے تمام ممبران کو مزید ہمت عطاء فرمائیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145974 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.