اداکاری سیکھنے کی شدید ضرورت ہے۔۔۔پاکستانی اداکار جو اداکاری سے زیادہ اپنے دکھنے پر توجہ دیتے ہیں

image
 
ضروری نہیں کہ اگر آپ کسی کامیاب پراجیکٹ کا حصہ رہے ہیں تو آپ ایک بہترین اداکار ہیں اور اس سے پہلے بھی اگر آپ کے ساتھ کامیاب پراجیکٹس جڑے ہیں تو ان میں کامیابی کا پہلو کم سے کم آپ کی اداکاری تو نہیں۔۔۔یہ جملے کہنے کا دل چاہتا ہے پاکستان کے بہت سارے اداکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد
 
ارمینہ رانا خان
فلم اور ٹی وی میں کام کرنے والی ارمینہ رانا خان کردار میں گم ہونے والی اداکاراؤں میں سے ہرگز نہیں۔۔۔وہ تاثرات کے معاملے میں عوام کو بالکل بھی متاثر نہیں کر پائیں۔۔۔حال ہی میں وہ ڈرامہ ’’محبتیں چاہتیں‘‘ میں نظر آر ہی ہیں اور حیرت ہورہی ہے کہ ان کو اس طرح کام کرتا دیکھ کر بھی ڈائریکٹر نے انہیں کاسٹ کیا اور اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔۔۔انتہائی مضبوط اسکرپٹ اور اچھے آرٹسٹ ہونے کے باوجود ارمینہ رانا خان کی اداکاری دیکھ کر ڈرامہ بہت ہلکا لگنے لگتا ہے۔۔۔ڈرامہ میں وہ منفی کردار کر رہی ہیں لیکن ان کی اداکاری نے اس منفی کردار نفرت سے زیادہ الجھن کا شکار بنا دیا ہے۔۔۔
image
 
اریبہ حبیب
ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آنے والی اریبہ حبیب کو یہ مشورہ دینے کا دل چاہتا ہے کہ وہ واپس ماڈلنگ کا رخ کریں یا پھر اداکاری کی باقاعدہ کلاسز لے کر آئیں۔۔۔حال ہی میں ان کے ڈرامہ جلن میں انہیں ایک بہترین کردار ملا لیکن وہ اس کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں۔۔۔ایک لڑکی جس کی سگی بہن اس کا گھر برباد کردے، وہ ایک انتہائی سادہ انداز میں اپنی تکلیف کو بیان کر رہی ہے اور اس کا درد اریبہ حبیب اپنے چہرے پر لا ہی نا پائیں۔۔۔ان سے کہیں زیادہ اچھی اداکاری نادیہ حسین نے کی جنہوں نے سائیڈ رول کو بھی خاص بنا دیا۔۔۔
image
 
عدیل چوہدری
یہی ہوتا ہے جب آپ ایک فیلڈ میں بہترین ہوں لیکن آپ کوشش کریں کہ میں کچھ اور بھی کر کے دیکھ لیتا ہوں۔۔۔عدیل چوہدری نے موسیقی کے ساتھ ساتھ اداکاری کو بھی اپنایا لیکن افسوس کے وہ انتہائی سپاٹ چہرے کے ساتھ احساسات سے عاری اداکاری کرتے ہیں جس سے عوام جڑ ہی نہیں پاتی اور ڈرامہ بھی برباد ہوجاتا ہے۔۔۔
image
 
مومل شیخ
مومل شیخ کو ڈرامہ میں اداکاری کرتے دیکھ کر کردار بہت ہلکا محسوس ہوتا ہے۔۔۔وہ صحیح طور پر اپنے جذبات کی عکاسی بھی نہیں کرپاتیں اور کردار سے انصاف نہیں کر پاتیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ انہیں بہترین ڈرامہ ملے، بالی وڈ کی فلم ملی ۔۔۔لیکن یہ اعزازات بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ مومل شیخ کو اداکاری کی کلاسز کی اشد ضرورت ہے۔۔۔
image
 
آغا علی
آغا علی کو صرف اس بات کی فکر ہی رہتی ہے کہ میں اسکرین پر کیسا لگ رہا ہوں۔۔۔وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ کردار کی ڈیمانڈ کیا ہے۔۔۔ان کا فوکس صرف اور صرف ان کی ظاہری عکاسی ہوتی ہے اور وہ اپنی اداکاری پر توجہ نہیں دے پاتے ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: