ڈگری یا سکلز

ڈگری یا سکلز

سٹوڈنٹس کو آج کل بہت سارے لوگ یہ کہتے ہوئے ملتے ہیں کہ سکلز سیکھ لو ڈگری میں کچھ نہیں رکھا۔ سکلز سیکھ لو ڈگری وقت اور پیسہ کا ضیاع ہے۔ سکلز سیکھ لو اور اپنا کاروبار کرو وغیرہ وغیرہ۔ دراصل دونوں چیزوں کی اپنی اپنی افادیت ہے۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ سکلز زندگی کے شعبہ جات میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ موجودہ دور ترقی کا دور ہے۔ اس دور میں سکلز کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

ڈگری :
ہم سکول میں ہوتے ہیں اور جب میٹرک کا امتحان پاس کرتے ہیں تو ہمیں جو سند بورڈ کر طرف سے دی جاتی ہے اس کا نام ڈگری ہے۔ ہم پھر انٹر میں داخل ہوتے ہیں اور پاس آؤٹ ہونے پر ہمیں انٹر کی ڈگری دی جاتی ہے۔ اس دورانیہ میں ایک طالب علم کی Personal Growth بھی ساتھ ساتھ ہوتی رہتی ہے اور اس کا اپنے دوستوں اور استادوں سے براہ راست رابطہ اور تعلق بھی قائم ہوتا ہے۔ اس دورانیہ میں وہ بہت سی باتیں سیکھ لیتا ہے۔ اس کو تعلیمی نظام سے لیکر معاشرتی نظام کی ساری باتیں آہستہ آہستہ پتا چلتی رہتی ہیں۔ ڈگری کا ایک بہت بڑا کردار ہماری فیوچر جاب (Future Job) سے بھی ہے۔ کچھ لوگ قانون پڑھ کر اچھے وکیل یا جج بن جانے ہیں۔ بعض لوگ آرٹس پڑھتے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کا رجحان ڈاکٹری یا انجینیرنگ کی طرف ہوتا ہے۔ ہر ایک کی محنت اور لگن اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا وہ اس خاص شعبہ میں کامیابی حاصل کرسکے گا یا نہیں۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد سب کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ انکو اچھی نوکری مل جائے۔ سرکاری نوکری کو سب لوگ ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے ڈگری کی بہت زیادہ اہمیت اور افادیت ہے۔

سکلز :
کسی کام میں خاص مہارت کے سیکھنے کا نام سکل (Skill) ہے اور بلاشبہ اس کی بھی اپنی اہمیت و افادیت ہے۔ سکلز سیکھ کر انسان نا صرف باہر جا کر فائدہ حاصل کرسکتا ہے بلکہ گھر بیٹھ کر بھی لاکھوں روپے کما سکتا ہے۔ آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی سے متعلق سکلز کی بڑی افادیت ہے۔ یہ سکلز سیکھ کر آپ گھر میں بیٹھ کر بھی لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ پاکستان میں بے شمار لوگ اپنی سکلز سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر یوٹیوبرز (YouTubers) ہیں جو کہ اچھا Content بنا کر اچھی خاصی earning کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانسر ( Freelancer ) اور فیور ( Fevver) پر بھی کام کر لوگ اچھا پیسہ کما رہے ہیں۔ ان دونوں پلاٹ فارم کے لئے کچھ سکلز کا ہونا لازمی ہے جیسا کہ Video Editing وغیرہ وغیرہ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ڈگری کی بجائے سکلز سیکھ کر لوگ زیادہ پیسہ کما رہے ہیں۔ مگر اس بات کا تعین آپ کی دلچسپی کے ساتھ ہے۔ اگر آپ کو ان سکلز کو سیکھنا ہے جن سے آپ کو بہت فائدہ ہو آپ ضرور ان کو سیکھیں۔ لیکن اگر آپ کو اپنے کسی خاص شعبہ میں دلچسپی ہے تو آپ اس کی ڈگری حاصل کریں۔

حرف آخر :
رزق اللہ پاک کی ذات نے جس کے نصیب میں جتنا لکھا ہوتا ہے وہ اسکو مل کر رہتا ہے۔ ہاں البتہ کوشش کرنا انسان کے ہاتھ میں ہے۔ اپنی ترجیحات بنائیں اور ان کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔ کامیابی ایک رات میں آپ کے ہاتھ نہیں لگتی۔ اس کے لئے کچھ وقت لگتا ہے اور اسی وقت میں اس بات کا تعین ہوتا ہے کہ آپ کتنے کامیاب ہوں گئے۔ اگر آپ نے ڈگری حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے تو آپ ڈگری حاصل کریں اور اس میں بھرپور محنت کریں۔ اگر آپ نے کوئی سکل وغیرہ سیکھنی ہے تو آپ سکل سیکھ کر بھی کامیاب ہو سکتے ہیں اور پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ رزق حلال کمائے اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تلقین کریں۔

اللہ پاک ہم سب کا ہامی و ناصر ہو !

 

Danish Hameed
About the Author: Danish Hameed Read More Articles by Danish Hameed: 10 Articles with 10289 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.