اسرائیل کا منظم سازش

ہر دور میں اس نے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا مگر عوامی رد عمل اور قیادت کے فیصلوں نے اس کو چاروں شانے چت کیا اس بار وہ نئی سازش کے ساتھ میدان میں آیا مگر انجام کیا ہوا آپ کے سامنے ہے

سازش کا حصہ

ماضی قریب اور بعید میں اس سازش کو ہوا دی گئی ہے مختلف لوگوں کو میدان میں لایا گیا اور اسرائیل کو تسلیم۔کرنے کا نعرہ لگایا گیا۔

28 مئی 1998 کو جب وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے سر ایٹمی طاقت کا تاج سجایا تو سب کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہوگئی کہ اب کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے گا یا نہیں؟

یکایک کایا پلٹا اور ڈکٹیٹر مسلط ہوا مختلف زاویوں سے مسلمانانِ پاکستان کو آزمایا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے پر عوامی رد عمل کیا ہوگا مگر ہر زاویے سے ایجنٹس جو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ مذہبی معاملات پر عوام کا رد عمل شدید ترین تھا۔

اب کے بار کھیل خطرناک ہے سعودیہ عربیہ سے مسلم ممالک کو بدظن کیا گیا مشرق وسطیٰ پر کنٹرول کیا گیا اور ایک شخص کو اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کیا گیا اس کی ایک ایک ویڈیو تصویر کو میڈیا کی زینت بنایا گیا کہیں وہ پوپ کے سامنے اس کے برابر کرسی پر بیٹھنے پر بضد ہے کہیں وہ حکمران سے ہاتھ ملانے سے گریزاں نظر آتا ہے گزرتے وقت ساتھ بلی تھیلے سے باہر ہوتے نظر آئی اور اس نے اسرائیل کے ساتھ تجارت تعلقات کی بہتری چاہی اور کورونا میں اسرائیل کی مدد کے لئے جہاز بھر کے روانہ کیا مگر پڑوس میں نہتے فلسطینی مدد کے منتظر ہی نظر آئے اس شخص نے صرف ان لئے بیانات داغے تقاریر فرمائی مگر میدان عمل میں اس کو صرف اسرائیل نظر آیا۔

پاکستان میں عوام کو ایک بار پھر جانچا گیا مگر اس بار جانچنے سے قبل مذکورہ ہیرو کی محبت کوٹ کوٹ کر عوام کے دلوں میں بھری گئی اور پھر امتحان لیا گیا مگر اس بار بھی عوام کا رد عمل شدید نظر آیا یوں ایجنٹس ایک بات پھر سر جوڑ کر بیٹھے اور سوچا کہ کیا نیا کیا جائے سوچ بچار کے بعد قیادت کی کردار کشی کا حربہ استعمال کیا گیا مگر نیب سمیت ادارے بے بس نظر آئے تو اپنی صفوں میں موجود لوگوں کو استعمال کیا گیا مگر کیا ہوا وہی جو پہلے ہوا ایک دن جماعت پالیسی کے خلاف گئے دوسرے دن اسرائیل تسلیم کرنے کی بات کی اور اس کے لئے تحریف قرآن کے مرتکب ہوئے اور اسلام ایمان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے یوں شہرت کی خاطر ایمان کا سودا کر کے رسوا ہوئے
 

MUHAMMAD ABID AHSANI
About the Author: MUHAMMAD ABID AHSANI Read More Articles by MUHAMMAD ABID AHSANI: 20 Articles with 18078 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.