جلد بے داغ چہرہ شاداب

خواتین کیلئے دنیا کا سب سے دلچسپ موضوع حسن و خوبصورتی ہے ۔ خواتین خو اہ صاف رنگت کی مالک ہوں یا درمیانے اور گہرے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد دلکش اورداغ دھبوں سے پاک رہے اس مقصد کے تحت کثیر سرمایہ خرچ کرکے کئی طرح کی ادویات ‘ کریمیں اورتیل استعمال کئے جاتے ہیں لیکن ایسا کرنا ہر کسی کیلئے ممکن نہیں ہوتا۔تو چلئے ایسا کرتے ہیں کہ آپ کو کچھ ایسی چیزیں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کی اندرونی صحت کی بحالی کیساتھ جلد کی تازگی کیلئے بھی بے مثل سمجھتی جاتی ہیںمثال کے طور پرگاجر‘کدو‘آلو اورکینوسمیت نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیوں میں ”بیٹاکیروٹین“ اور دیگر کیروٹینوئیڈز جلد کیلئے کسی ڈاکٹر سے کم نہیں۔ مندرجہ بالا اشیاءمیں موجود ”بی ٹا کیروٹین“ جسم میں وٹامن اے بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ بی ٹا کیروٹین جلد کو نرم رکھتا ہے اور اسکے خلیات ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس کی طرح کام کرتے ہوئے آزاد خلیوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرتا ہے۔

اسٹرابیری‘ بلیوبیری‘ بلیک کرنٹ اور رسبریاں جلد کےلیے بہت مفید ہوتی ہیں جن میں بھرپور وٹامن سی موجود ہیں۔ غذائی ماہرکیسنڈرا بارنس کہتی ہیں کہ ”ایک جانب وٹامن سی جلد کی لچک کے ذمے دار کولاجن کو اچھا کرتی ہیں۔ دوسری جانب وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ کے خواص رکھتی ہیں۔“اس کے علاوہ بیریوں میں کیورسیٹن‘ کیٹاچن اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اگر انہیں سادہ دہی کے ساتھ کھایا جائے تو اس کے بہترین فوائد برآمد ہوتے ہیں۔

تیل دار مچھلیاں مثلاً سامن‘ ٹراؤٹ‘ سرمائی اور ترلی (سرڈائین) مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بھرمار ہوتی ہے جو جلد کو خوبصورت اور توانا بناتی ہیں۔ یہ طے ہے کہ اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز جلد کے نکھار اور شادابی میں بہت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ان مچھلیوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اجزا ءجلد کو نمی اور اضافی پانی فراہم کرتے ہیں جو جلد کو خشک اور کھردرا ہونے سے بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ دھوپ میں موجود الٹراوئلٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی مچھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایواکیڈو کو سپر فوڈز قراردیا گیا ہے۔ خون میں کولیسٹرول کم کرنے‘ صحت کو درست رکھنے اور دل کے امراض کو کم کرنے میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد متاثر ہونے کو روکتے ہیں اور جلن بننے والے اجزا ءکو ختم کرتے ہیں۔ ایواکیڈو جو اب پاکستان میں بھی باآسانی دستیاب ہے ‘ جلد کی نمی ختم ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے کیروٹونوئیڈز‘ اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا ءپائے جاتے ہیں ۔

تازہ ہری سبزیوں کے رس میں کیلشیئم ‘ میگنیشیئم اور دیگر الکلائیڈز ہوتے ہیں جو جلد کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اگر جسم میں الکلی کا توازن بگڑجائے تو ایگزیما جیسے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جلد بد نما ہوجاتی ہے‘ تازہ ہری سبزیاں الکلی کو متوازن رکھتی ہیں۔ سبزیوں کا جوس وٹامن سی‘ بی ٹا کیروٹین اور دیگر اشیا ءسے بھرپورہوتا ہے ۔اگر آپ جوس نہیں پینا چاہتے تو ہری اور ہرے پتوں والی سبزیاں خوب کھائیں یہ جلد کو مضر اثرات سے پاک رکھتے میں مدد دیتی ہیں۔

انڈا غذائیت سے بھرپورہوتا ہے۔ یہ چہرے کی جلد‘ جھریوں کے خاتمے کیلئے مفید ہیں۔ انڈوں میں زیادہ مقدار میں نیوٹرینٹس پائے جاتے ہیں۔ ایک انڈے میں وٹامن اے‘ بی 5‘ بی 12‘بی 2‘ وٹامن ڈی‘ بی 6 اور وٹامن ای کےساتھ ساتھ وافر مقدار میں کیلشئیم اور زنک ہوتا ہے۔ یہ دل کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزا ءخوبصورت اور چمکدار جلد مہیا کرتے ہیں۔

پالک ایک بہت مفید سبزی ہے۔ پالک کے ہرے پتے جلد کیلئے انتہائی مفید ہیں‘اس میں موجود نیوٹرینٹس کیل مہاسوں سے نجات دلاتے ہیں جبکہ سورج کی شعاعوں کا اثر بھی زائل کرتے ہیں۔ پالک کا استعمال جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پالک کے پتوں میں وٹامن اے اور سی زیادہ ہوتا ہے یہ جلد کی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا استعمال چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔

ڈیٹوکس واٹر جادو کی طرح کام کرتا ہے۔ واٹر ڈیٹوکس گھر میں بنایا جانے والا ایسا مشروب ہے جسے استعمال کرنے سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے۔آپ ایک بوتل میںپانی‘ کٹے ہوئے ترش پھل اورسیب کے علاوہ پودینے کے پتے ڈال کر رکھ دیں اور سارا دن اس پانی کو پئیں۔ اس طریقے سے اس پانی میں پھلوں کا نچوڑ آ جاتا ہے ۔اس سے چہرہ تروتازہ ہوگا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307682 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.