نیب کا ایمان۔۔۔۔؟

کچھ دن پہلے میرے موبائل پرایک میسج آیا۔۔یہ میسج شائدکہ آپ میں سے بھی بہت سوں کوآیاہوگااوراگرنہیں آیاتوپریشان نہ ہوں کسی دن بن بلائے یابتائے آہی جائے گا۔۔ویسے میں بتادیتاہوں کہ یہ میسج تھاکیا۔۔یاہے کیا۔۔؟ میسج ہے ۔۔نیب کاایمان۔۔کرپشن فری پاکستان۔۔کرپشن سے پاک پاکستان یہ توہمارابھی بہت بڑاارمان ہے لیکن معذرت کے ساتھ نیب جیساایمان نہیں۔۔کیونکہ نیب نے کرپشن فری پاکستان کیلئے ایمان کا جومعیار۔۔قاعدہ اورضابطہ مقررکیاہے ۔۔اس ایمان سے ہم کیا۔۔؟نیب کے اپنے بھی پناہ مانگتے ہوں گے۔۔کرپشن فری پاکستان کے نام پراس ملک میں دوڈھائی سال سے نیب کی چھتری تلے سیاسی انتقام کی جوآگ بھڑکائی اورشعلے پھیلائے جارہے ہیں اسے کسی بھی صورت کرپشن فری پاکستان کی طرف کوئی قدم اوراقدام قرارنہیں دیاجاسکتا۔۔ ہمارے بڑے کہاکرتے تھے کہ جب بھی کسی کااحتساب کرناچاہو۔۔توسب سے پہلے اپنادامن و ہاتھ صاف اور دوسرے کا گریبان پکڑنے سے پہلے ذرہ اپنے گریبان میں ایک بارضرورجھانک لینا۔۔کیونکہ گندے ہاتھوں سے کبھی صفائی نہیں ہوتی بلکہ گندمزیدپھیلتاہے۔۔اوراپناگریبان اگرتارتاراوردامن داغدارہوتوپھردوسرے کادامن اورگریبان پکڑنے کاکوئی فائدہ نہیں ہوتابلکہ الٹانقصان بلکہ بہت بڑانقصان ہوتاہے۔۔دوئم ایک بات یادرکھنا۔۔احتساب کے معاملے میں پھرکوئی اپنااپنااور دشمن پھردشمن نہیں رہتا۔۔ذات اورمفادکوقربان کرنے کے بعدہی احتساب کاعمل ایمانداری کے ساتھ انجام کوپہنچ سکتاہے۔۔پہلے اپنامحاسبہ اوراپنوں وبیگانوں میں کھینچی گئی تفریق کی لکیربھی تمہیں ختم کرنی ہوگی۔۔کیونکہ احتساب کے معاملے میں پھراپنے اوربیگانے ایک لائن اورمقام پرآجاتے ہیں۔۔چور۔۔ڈاکواورلٹیراچاہے اپناہویابیگانہ وہ پھراپنایابیگانہ نہیں رہتابلکہ وہ آپ کے سامنے صرف ایک چور۔۔ایک ڈاکواورایک لٹیرابن کررہ جاتاہے۔۔ایک منصف۔۔ایک محتسب اورنیب کاایک ڈائریکٹرہوکراگرآپ اپنے وبیگانے میں تمیزختم نہ کرسکیں توپھرآپ ایک نہیں ہزارباراحتساب احتساب کے نعرے لگائیں۔۔چلے کاٹیں۔۔عمل دہرائیں ۔۔آپ احتساب کے ساتھ انصاف نہیں کرسکیں گے۔۔ کرپشن فری پاکستان اگرنیب کاایمان ہے تویہ اچھی بلکہ بہت ہی اچھی بات ہے۔۔لیکن انتہائی ادب واحترام کے ساتھ نیب کایہ جوایمان ہے اس پرنہ صرف غیروں بلکہ کئی اپنوں کوبھی بہت سے خدشات اورتحفظات ہیں۔۔سچ تویہ ہے کہ کئی مہربان تونیب کے کرپشن کیخلاف حالیہ اقدامات۔۔نعروں۔۔دعوؤں اوروعدوں کوایمان ہی نہیں سمجھتے بلکہ وہ تویہاں تک کہتے ہیں کہ یہ کچھ اگرکرپشن کیخلاف نیب کا ایمان ہے توایسے ایمان سے ہمارے باپ داداکابھی توبہ۔۔ماناکہ نیب نے بڑے بڑے چوروں۔۔ڈاکوؤں اورلٹیروں پرہاتھ ڈال کرقوم کی لوٹی ہوئی بہت دولت واپس کی ہوگی لیکن کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب نے اس وقت جوایمان اپنایاہے وہ واقعی اس ملک میں کسی کاایمان نہیں ہوسکتا۔ہمیں کرپشن کے خلاف نیب کے اقدامات اورکارناموں کاانکارنہیں لیکن ملک کوکرپشن سے پاک کرنے کے لئے نیب نے ایمان کاجوپیمانہ مقررکیاہے اس پراوروں کی طرح ہمیں بھی نہ صرف خدشات بلکہ کئی طرح کے تحفظات بھی ہیں۔۔نیب کاایمان تویہ ہوتاکہ ملک میں احتساب کی لاٹھی بیگانوں کے ساتھ اپنوں پربھی پڑتی۔۔مسلم لیگ ن۔۔پیپلزپارٹی اوردیگرحکومت مخالف سیاسی جماعتوں اورپارٹیوں سے تعلق رکھنے والے چور۔۔ڈاکواورلٹیروں کے ساتھ حکمران اتحادمیں شامل چوروں۔۔ڈاکوؤں اورلٹیروں کابھی برابرکااحتساب اورمحاسبہ ہوتامگریہاں تودوڈھائی سال سے احتساب۔۔انصاف اورایمان کامعاملہ ہی الٹ چل رہاہے۔۔حکومت کے سیاسی مخالفین کوتوچن چن کراحتساب کے نام پرذلیل ورسواضرورکیاگیالیکن ایمان کے ساتھ کسی اپنے پرہاتھ ڈالنے کی کوشش کبھی نہیں کی گئی۔۔آمدن سے زائداثاثوں کے نام پرہرسیاسی مخالف کوکٹہرے میں کھڑاکرنے کونیب نے جوایمان بنایاہے کیااس ایمان پرحکومتی وزیر۔۔مشیر۔۔ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ۔۔سینیٹرزاورخودنیب کے ایماندارافسران واہلکارپورااتررہے ہیں ۔۔؟آمدن سے زائداثاثوں کے ایک نکتے اورنقطے پر دوسروں کے گھر۔۔دراورگریبان تک پہنچنے والے نیب افسران اوراہلکاروں کے اپنے اثاثے کیاآمدن کے مطابق ہیں ۔۔؟کرپشن فری پاکستان کے قیام کے لئے دوسروں کامحاسبہ کرنے والے وقت کے ان منصفوں نے کیااپنے آپ کواحتساب کے لئے کبھی پیش کیاہے۔۔؟ یہ جولوگ نیب کے ذریعے پورے ملک کے اندرلوٹ مار۔۔چوری چکاری اورکرپشن کے خاتمے کے لئے جہادکررہے ہیں کیااس جہادکاآغازانہوں نے اپنے گھر۔۔دراورخاندان سے کیاہے۔۔؟کیاچیئرمین سمیت نیب کے تمام افسران اورملازمین کی تقرریاں وبھرتیاں خالص میرٹ اورانصاف کے تمام ترتقاضوں کوپوراکرتے ہوئے کی گئی ہیں۔۔؟کیانیب میں شامل ایک کلاس فورتک کے تمام افسران اوراہلکاران کے اپنے ہاتھ اوردامن صاف ہیں ۔۔؟کیابحیثیت ایک منصف ومحتسب کے نیب کے نزدیک اپنے وبیگانے سب برابرہیں ۔۔؟کیانیب کوواقعی اﷲ کے سواکسی کاکوئی خوف اورڈرنہیں ۔۔؟ان تمام سوالوں کے جوابات اگرہاں میں ہیں توپھرکرپشن فری پاکستان کے لئے جونیب کاایمان ہے وہی ہمارابھی ایمان ہے۔۔نیب کی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس ملک سے چوری چکاری ۔۔لوٹ ماراورکرپشن کاہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو۔۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ چوروں اورڈاکوؤں کی وجہ سے یہاں فصل گل کوکبھی اندیشہ زوال نہ ہو۔۔ہماری بھی خواہش ہے کہ یہاں قوم کاپیسہ قوم پرلگے کس کے پیٹ اورٹینٹ پرمفت میں خرچ نہ ہو۔۔لیکن اگران سوالات کے جوابات نفی میں ہیں توپھرہمیں کرپشن فری پاکستان کاسبق پڑھانے سے پہلے نیب والوں کواپنے اس ایمان کی ازسرنوتجدیدکرنی چاہیئے۔۔کیونکہ جب تک یہ ایمان کامل نہیں ہوگااس وقت تک کرپشن فری پاکستان کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔۔نیب کس کوچورثابت کرے ۔۔کس کوایماندار۔۔کس کوپکڑے اورکس کوچھوڑے۔۔ہمیں اس سے کوئی لینادینانہیں۔۔کرپشن چارجزاگرنوازشریف پرہوں ۔۔آصف علی زرداری۔۔یاپھرمولانافضل الرحمن پر ۔۔گریبان ہرایک کاپکڑناچاہئے۔۔بلکہ گریبان کے ساتھ کان بھی کھینچنے چاہئیں۔۔ لیکن غیروں کے گریبان میں ہاتھ ڈالتے ہوئے ایک بات ضروریادرکھنی چاہیئے کہ احتساب کے معاملے میں اپنوں کودیکھنے والی آنکھ بھی بندنہیں ہونی چاہئے کیونکہ ایمان اورانصاف کاتقاضایہ ہے کہ جوچیزاپنے لئے پسندکرووہی دوسروں کیلئے بھی پسندکرو۔۔کرپشن فری پاکستان کے لئے صرف ایک آنکھ سے دیکھنااورصرف غیروں وبیگانوں کوپکڑپکڑکرچوروڈاکوثابت کرنایہ کوئی ایمان نہیں بلکہ بہت بڑی بے ایمانی ہے۔۔اس لئے نیب اگرملک کوکرپشن سے پاک کرنے میں واقعی سنجیدہ اورمخلص ہے تواسے سب سے پہلے اپنی اس خراب آنکھ کاعلاج کرکے اس میں بینائی بحال کرنی ہوگی جب تک اپنوں کودیکھنے والی یہ آنکھ ٹھیک نہیں ہوتی اس وقت تک ایک آنکھ سے ملک میں ہونے والے اس انوکھے اورعجیب احتساب کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔۔کرپشن فری پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ہاتھوں کے ساتھ دونوں آنکھوں کابھی کھل کراستعمال کیاجائے تاکہ اپناہویابیگانہ۔۔نیب کے ایمان سے کوئی بھی چوراورڈاکو بچنے کی ہمت ۔۔جرات اورکوشش نہ کرسکے ۔۔یہی اصل ایمان بھی ہے اورانصاف ووقت کاتقاضابھی۔۔

 

Umar Khan Jozovi
About the Author: Umar Khan Jozovi Read More Articles by Umar Khan Jozovi: 223 Articles with 161299 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.