نیا سال نئی امنگ


نئے سال کا سورج نئی آمنگ اور خو شحالی کی نویدلیکر طلوع ہوا ہے اور یہ ساری خوشیاں اسی وقت ہمارے قابو میں آئیں گی جب ہم شعوری طور پر سمجھدار بن جائیں گے ایک طرف کرونا نے حالات خراب کیے ہوئے ہیں تو دوسری طرف اقتدار کے لالچی اپنا غم و غصہ عوام پر نکال رہے ہیں مگر اس کے باوجود پنجاب حکومت بہت تیزی سے عوام مسائل کو ختم کرنے اور صوبہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں مصروف ہے اس وقت پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ38ہزارسے بڑھ گئی کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔پنجاب کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹراوردیگرطبی آلات دستیاب ہیں کورونا کے ہر مریض کوطبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران پنجاب میں بروقت اور موثر اقدامات کرکے دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی گئی اوراسی دوران چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 افراد کو 125 کروڑ روپے مالی امدادبھی دی گئی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وہاڑی میں جھاڑو دینے والی ایم اے پاس مہوش کو سرکاری نوکری دینے کی ہدایت کی ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی لاہورآئے انہیں حضوری باغ میں عشائیہ دیا گیا۔2020ء جنوبی پنجاب کے حوالے سے بھی بے حد اہمیت کا حامل رہا۔سیکرٹریٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر افسران کا تقررکردیا گیااورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی۔محکمہ صحت میں 25 ہزار ڈاکٹروں، نرسوں او رپیرا میڈیکل سٹاف وغیرہ اورپولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل کی بھرتی ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زمینی حقائق جاننے کیلئے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کے متواتر دورے کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتالوں، تھانوں، جیلوں، پناہ گاہوں کا جائزہ لیا اوربہتری کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔ اس کے علاوہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے خیرسگالی دورے بھی کئے گئے۔لاہور میں گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیادرکھا گیا اور لعل شہباز قلندر انڈر پاس کووزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذاتی دلچسپی لے کر مکمل کروایا۔ماضی کے برعکس وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو1122سمیت مختلف سرکاری اداروں کے بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ۔پنجاب میں ایک نئی اورقابل تقلید مثال بھی قائم کی گئی۔پہلی مرتبہ ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا ایجنڈا مرتب کیا گیااورہر ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے درجنوں ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر مشاورت کی روایت قائم کی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا اور امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے ایپکس کمیٹی کے متعدد اجلاسوں کی صدارت کی اورمشاورت سے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلے کیے۔7 اگست ایک تاریخی دن تھا جب راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔لاہور میں 10 نئی پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔اکتوبر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح بھی کردیاگیا ،اسی طرح لا ہورکے داخلی راستے ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور کا افتتاح بھی کیا گیا۔سال کے آخری ایام میں مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے انصاف میڈیسن کارڈسکیم بھی شروع کردی گئی جس کے تحت ٹی بی ،ایڈز اوردیگر مہلک امراض میں مبتلامریض مفت ادویات حاصل کرسکیں گے۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے ساہیوال اور سیالکوٹ کیلئے 140 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جارہے ہیں اور اب نئے سال میں صوبائی حکومت نئے عزم اور جوش وجذبے سے ترقی اور خو شحالی کے منا ز ل طے کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔کرونا کی موجود ہ صو رتحال میں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس مرض کو شکست دینے کیلئے حکومتی ہدایت پر عمل پیرا ہوں کیونکہ کرونا کی حالیہ لہر انتہائی خطرناک ہے اور عوام کی غیر سنجید گی سے معمو لات خراب ہونے کا اند یشہ ہے ۔لہذا عوام موجود ہ حالات میں حکومتی اقدامات پر ہر صورت عمل کریں تاکہ یہ مرض مزید پھیلا نے کی بجائے ختم ہوسکے پنجاب حکومت شروع دن سے ہی کرونا سمیت دیگر متعدی امراض کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔جس سے عوام میں کرونا سمیت دیگر متعدی امراض کی روک تھام ممکن ہوچکا ہے اور عوامی سپورٹ اور حکومتی اقدامات سے اس مرض پر جلد پالیا جائیگابلخصوص ہماری تاجربر داری حکومتی ایس اؤ پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کار وبار کو یقینی بنائیں اور وہ خرید و فروخت کے دوران سماجی فاصلے،ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہرصورت عمل کریں تاکہ معاشی سرگرمیاں جاری اور تاجر برداری اور عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑئے امید ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی منزلیں طے کریگا ۔

 

Choudhry Javed
About the Author: Choudhry Javed Read More Articles by Choudhry Javed: 25 Articles with 20526 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.