ذاتی حوالے سے بھی علم الاعداد کی روشنی میں ہرشخص
اپنے حالات کے بارے میں بخوبی جان سکتاہے علی ہذالقیاس جس سے مستقبل کا
اندازہ لگایا جاسکتاہے یہ علم انتہائی دلچسپ ہے جن لوگوں کی پیدائش جنوری
میں ہوئی ہے 2021 اس ماہ کا حاکم نمبر6 ہے۔ کشش، شہرت، خوب صورتی اور عیش
وعشرت کے اس عدد میں کئی طرح کے فریب اور عارضی چمک کا امکان ہے۔ دنیا میں
خطرناک ہتھیاروں کا تذکرہ خوب صورت انداز میں کیا جائے گا اور پرکشش تصاویر
یعنی زہر کو امرت کہا جاسکتا ہے۔، مجموعی طورپراس ماہ محتاظ رہنے کی ضرورت
ہے اگر آپ کا 5 اور9 میں پیدا ہوئے ہیں تو جان لیجئے زندگی میں راحتوں کا
سامان بڑھنے کی امید ہے۔ دولت مندبننے اور شادی کا بھی امکان ہے۔ اگر آپ کا
نمبر1،4،6،8 ہے تو امید ہے کہ یہ مہینہ خوشیاں لائے گا اور مسائل میں کمی
کے وسائل میسر ہوسکیں گے۔ اگر آپ کا نمبر2،3 اور 7 ہے تو ممکن ہے زندگی کے
کچھ پہلو کچھ مسائل اور الجھنیں پیدا ہوں۔ مصائب و مشکلات سے بچنے کا آسان
نسخہ صدقہ ہوتاہے اس ماہ 6 کلو چینی، چاول یا سوجی یا 60 یا 600 روپے کسی
مستحق کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وردِخاص ‘‘یا بدیع العجائب یارحیم یا کریم یا
اﷲ ’’ کی کثرت بہتر وظیفہ ہوگا۔ فروری 2021 اس ماہ کا حاکم نمبر7 ہے۔ ماضی
کا کوئی ورق الٹ سکتا ہے کوئی پرانا معاملہ سر اٹھا سکتا ہے۔ فطرتاً یہ ایک
خوش قسمتی لانے والا ماہ ہوسکتا ہے لیکن اسکے ساتھ کچھ مسائل بھی سر اٹھا
سکتے ہیں۔ دھیان اور مراقبے کے لیے ایک بہتر مہینہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا
نمبر4 ،5 اور 8 ہے تو قوی امکان ہے کہ اس ماہ کچھ خوشیوں اور اچھی خبروں سے
ملاقات ہوگی۔ اگر آپ کا نمبر3 ،7اور9 تو یہ مہینہ بہتری لائے گایا درمیانے
حالات لاسکتا ہے۔ اگر آپ کا نمبر1،2 اور6 ہے تو محتاط رہیں کچھ مسائل
ہوسکتے ہیں۔ صدقہ: کسی ذہنی معذور کو دوا، کپڑے اور کوئی خدمت یا 70 یا 700
روپے دینا بہتر صدقہ ہوسکتا ہے۔ آپ کے لئے وردِخاص ’’سورۂ فاتحہ کی 7 آیات
کو فجر کی نماز کے بعد 7 بار پڑھنا بہترین عمل ہوگا۔ اسے باقاعدگی سے پڑھتے
رہیں یہ انتہائی فائدے ولا نسخہ ہے۔
مارچ 2021 اس ماہ کا حاکم نمبر 8 ہے۔ زمین سے منسلک کاموں کے لیے ایک اچھا
وقت ہے۔ لمبے عرصے کے لیے کوئی کام شروع کررہے ہیں تو اچھا وقت ہے۔ اگر آپ
نے اس ماہ صبر سے کام لیا تو اس کے نتائج آنے والی نسلوں تک مفید رہیں گے
اور اگر آپ کسی بھی نوع کے غیرقانونی کام میں ملوث ہیں تو ممکن ہے اس ماہ
آپ کے گرد گھیرا تنگ ہوجائے اور یہ گھیرا خالق یا اس کے خلیفہ کسی بھی طرف
سے ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا نمبر 3،7 اور8 ہے تو قوی امکان ہے کہ یہ مہینہ ایک
یادگار مہینہ ثابت ہو گاکئی طرح کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوجائیں۔ اگر آپ
کا نمبر 2،4اور6 ہے تو یہ ایک بہتر مہینہ ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کا نمبر1،5 اور 9 ہے تو ممکن ہے حا لات ویسے نہ ہوں جیسی آپ توقع
کررہے ہیں، صدقہ لازم دیں۔ صدقہ: ہفتہ یا بدھ کے دن کسی معذور یا کسی
عمررسیدہ غریب کو 80 یا 800 روپے دیں یا کھانا کھلائیں یا کالے چنے بھی دے
سکتے ہیں۔ وردِخاص ’’یا فتاح یا رزاق یا اﷲ ’’ 80 بار ہر نماز کے بعد پڑھنا
رزق میں وسعت کے لئے اکسیر ہے۔
اپریل 2021ء اس ماہ کا حاکم نمبر 9 ہے یہ مہینہ وردی والوں کے لئے اہم
ہوسکتا ہے، مزاجوں کو تْند کرسکتا ہے آپ کے صبر کا امتحان ہوسکتا ہے، کوشش
کیجیے کہ غصہ نہ کریں اور درگزر سے کام لیں اسی میں ہی عافیت پوشیدہ ہے۔ 9
نمبرعروج اور انتہا کا نمبر ہے۔ معاملات آپ کی برداشت سے بڑھ سکتے ہیں لیکن
کوشش کیجیے کہ جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لیا جائے ہوش اور جوش سے معاملات
کو اچھے انداز میں نمٹایا جاسکتاہے اگر آپ کا نمبر 2،3اور 6 ہے تو یہ ماہ آ
پ کیلئے خوشخبری لے کر آیاہے دیرینہ خواہشات پوری ہوں تو اﷲ وحدہ‘ لاشریک
کا شکر ادا کریں اور صدقہ دیں۔ اگر آپ کا نمبر 1،5اور 7 ہے تو اس مہینے
کافی بہتری آنے کی قوی امید ہے۔ اگرآپ کا نمبر4،8 اور 9 ہے تو محتاط رہیں
یہ مہینہ کچھ مشکل یہ ہوسکتا ہے اس لئے لہجہ کرخت کرنے کی بجائے خوش اخلاقی
سے معاملات ڈیل کرنا ہوں گے جبکہ منگل کے روز گوشت یا سرخ اشیا یا 90 یا
900 روپے کسی معذور یا چوکی دار کو صدقہ دینا مناسب عمل ہوگا اوروردِخاص
’’استغفراﷲ العظیم ‘ کم از کم 70 بار عشاء کی نماز کے بعد پڑھنا بہترین عمل
ہوگا۔
مئی 2021س ماہ کا حاکم نمبر 1ہے۔ مواصلاتی نظام میں کچھ نیا ایجاد یا
متعارف ہوسکتا ہے۔ رابطوں کا نظام پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرے گا۔
اداروں اور ممالک کے درمیان اتحاد کے لئے معاہدے ہوسکتے ہیں اس لئے حالات و
واقعات کا بغورجائزہ لے کر فیصلے کرناہوں گے۔ سفری نظام پہلے سے بہتر انداز
میں کام کرے گا اس کاایک مطلب یہ بھی ہے کہ کوئی اچھی سواری ملنے کی امیدکی
جاسکتی ہے ۔ اگر آپ کا نمبر 1،2،اور5 ہے تو مبارک ہو یہ مہینہ بہت سی
خوشیاں آپ کی گود میں ڈالنے آرہا ہے۔ اگر آپ کا نمبر4،6اور9 ہے تو یہ مہینہ
متوازن رہنے کی امید ہے۔ اگر آپ کا نمبر 3،7،اور8 تو محتاط رہیں حالات
غیرمتوقع ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے حدرجہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ایسے لوگوں
کوچاہیے کہ وہ : سفید رنگ اشیاء کا کپڑا یا مرغی یا مچھلی صدقہ کریں یا 100
یا 1000 روپے کسی عمررسیدہ شخص دے کر مدد کریں یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ
والدین کی خدمت بھی بہترین صدقہ اور عمل ہو تاہے اس لئے پورا سال وردِخاص
’’یا حی یا قیوم یا اﷲ’’ اس ورد سے کئی خرابیاں نہ صرف دور ہوجائیں گی بلکہ
پرانے سے پرانا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ان شاء اﷲ
جون 2021 ء اس ماہ کا حاکم نمبر 2 ہے۔ ب، ک اور ر سے شروع ہونے والے نام کے
لئے بہتر اورد، م اور ت کے لیے بہترین ہوسکتا ہے۔ رشتوں سے خوشیاں، مالی
فائدے اور چھوٹی موٹی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نرم مزاج مثلاً فنونِ لطیفہ سے
منسلک لوگوں کے لیے ایک خوشگوار مہینہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا نمبر 4،5 اور9
ہے تو یہ مہینہ بہت شان دار رہنے کی امید ہے غیرمتوقع طورپرکوئی خوشخبری یا
مالی معاونت ہوسکتی ہے یا پھر آپ کی بیوی امید سے ہوسکتی ہے۔
اگرآپ کا نمبر1، 3اور 8 ہے تو اس مہینے حالات کافی بہتر رہنے کی امید ہے
اخراجات کنٹرول میں رہیں گے ۔ اگر آپ کا نمبر 2،6اور 7 ہے تو صدقہ دیں اور
محتاط رہیں، کچھ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ قرض لینے سے ہرممکن گریز کریں
اخراجات بجٹ بناکرنے سے کافی بہتری ہوسکتی ہے۔اس ماہ میں پیداہونے والوں کو
چاہیے کہ وہ سوموار کے دن دودھیا رنگ کی اشیاء صدقہ: کریں یا 20 یا 200
روپے کسی بیوہ کو نقد دیدیں یا راشن خرید کر دینا بہتر عمل ہوگا جبکہ
وردِخاص ’’یارحیم یا رحمن یا اﷲ ’’ 11بار ہر نماز کے بعد پڑھنا بہترین
وظیفہ ہے ۔
جولائی 2021ء میں پیداہونے والوں کا حاکم نمبر 3 ہے۔ کاموں کی اشاعت، ترقی
وترویج، نشونما اور آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کے لیے ایک موزوں مہینہ ہونے
کی امید ہوسکتی ہے۔1، ق اور غ نام والوں کو اپنے امور میں محتاط رہنا
چاہیے۔ اس نام سے شروع ہونے والے اداروں میں اتارچڑھاؤ ہوسکتاہے ج، ل اور ش
سے شروع ہونے والے نام والوں کے لیے خوش خبری کی امید کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ
کا نمبر 3،8 اور9 نمبر ہے تو کئی کام یابیاں مل سکتی ہیں۔ اگرآپ کا نمبر
2،6اور7 تو ایک معتدل حالات لانے والا مہینہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا نمبر
1،4اور5 تو محتاط رہیں کچھ مشکل حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جولائی 2021ء
میں پیداہونے والے 30 یا 300 روپے جمعرات کے دن کسی مذہبی شخص کو صدقہ کریں
جبکہ وردِخاص ’’سبحان اﷲ وبحمدہ سبحان اﷲ العظیم’’ کم ازکم 21 بار ہر نماز
کے بعد پڑھنا بہتر ہوگا۔
اگست 2021ء اس ماہ کا حکم نمبر 4 ہے۔ یقینی اور بڑی تبدیلی لانے والا
مہینہ، حادثہ یا بڑا واقعہ جو ملکوں اور حکومتوں کے نظام کو اوپر نیچے
کردینے کی قوت رکھتا ہے۔ گذشتہ مہینوں سے دل برداشتہ یا بہتری کی طرف سفر
کے لئے کچھ نئے انداز واطوار اپنانے کی روش چل پڑ سکتی ہے۔
د،م اور ت نام والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ اگر آپ کا نمبر 2،7 اور8
ہے تو یہ مہینہ خوشیاں لائے گا۔ اگر آپ کا نمبر1،3،اور6 ہے تو حالات بہتر
رہنے کی امید ہے جبکہ اگر آپ کا نمبر 4،5 اور 9 تو نئے حالات کچھ توڑ پھوڑ
کرسکتے ہیں جس سے آپ ڈسٹرب ہوسکتے ہیں اس لئے ، محتاط رہیں۔ صدقہ: 13 یا
1300 روپے کسی اچانک حالات کی خرابی کا شکار ہونے والے لوگوں کو دینا بہتر
ہوگا۔ وردِخاص ’’درودشریف کا ہر وقت ورد ردِبلا اور وجہِ سکون ہے۔
ستمبر2021ء اس ماہ کا حاکم نمبر 5 ہے۔ گذشتہ ماہ کی تبدیلیوں اور واقعات کو
سمجھنے اور ان کے حل کا مہینہ ہوسکتا ہے بہت سے لوگ نیا کاروبار شروع
کرسکتے ہیں میڈیا اور مواصلاتی نظام میں پھر کچھ نیا ہونے جارہا ہے۔ ن، ط
اور ص نام والوں کو ممکن ہے سفر کا سامنا ہو۔ اگرآپ کا نمبر1،6اور7 نمبر ہے
تو ممکن ہے کوئی بڑی خوشی مل جائے۔ اگر آپ کا نمبر 2،5اور9 ہے تو حالات آپ
کے حق میں رہیں گے۔ اگر آپ کا نمبر 3،4 اور8 ہے تو محتاط رہیں کچھ مشکلات
کا اندیشہ ہے۔ اس ماہ پیدا ہونے والے بدھ کے دن کسی طالبعلم یا تیسری جنس
کے کسی فرد کو 50 یا 500 روپے صدقہ دیں یہ بہتر ہوگا۔ وردِخاص ’’یا خبیریا
ولی یا نصیر’’ 41 بار ورد جاری مشکل کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔
اکتوبر2021ء اس ماہ کا حاکم نمبر 6 ہے۔اس ماہ پیدا ہونے والوں کوکچھ اچھی
خبریں اور حالات سننے کو مل سکتے ہیں، کئی ماہ سے جاری مسائل کا خاتمہ اور
خوشیوں کا ایک نیا دور شروع ہونے کی امید ہے۔ شہرت اور بلندیاں پانے کا
دورہے اس ماہ امتحان میں کامیابی، بیروزگاروں کو اچھا روزگار اور کنواروں
کی شادی یا منگنی ہونے کی قوی امیدہے ۔ جبکہ حکومت سے وابستہ افرادکے دامن
پر داغ بھی لگ سکتے ہیں۔ یعنی کچھ حیرت نہ ہوگی اگر کسی کا اسکینڈل میڈیا
کے ماتھے کی بندیا بن جائے اس لئے ان کو حددرجہ محتاط رہنا ہوگا 5،6 اور9
تاریخوں میں پیدا ہونے والوں ہ کے لئے تو یہ مہینہ ایک یادگار مہینہ ہوسکتا
ہے۔ اگر آپ کا نمبر1،4اور8 ہے تو حالات کافی حد تک قابو میں رہیں گے۔ اگر
آپ کا نمبر 2،3اور7 ہے تو ممکن ہے کوئی شخص آپ کے لئے مشکل کھڑی کرسکتاہے
محتاط رہیں اس لئے 60 یا 600 روپے کسی بیوہ کوصدقہ: دینا بہتر ہوگا جبکہ
وردِخاص’’یا معزیاحافظ یا حفیط’’ 11 بار ہر نماز کے بعد پڑھنا مفید ہوگا۔
نومبر2021ء اس ماہ کا حاکم نمبر 7 ہے۔ اندھیرے میں روشنی لانے والا اور
مایوس دلوں کو خوشیاں دینے والا مہینہ ہوسکتا ہے۔ اس لئے کمزوروں کی دادرسی
حالات کو بہتربنانے میں ممدومعاون ثابت ہوگا سوچیں جب آپ مایوس یا نا
امیدہوں یا جب آپ ہار رہے ہوں اور امید کو دیا بجھ رہا ہو تو ایسے میں سحر
ہوجائے تو کیسا لگتا ہے؟ یقیناً خوش کن! غیرمتوقع خوشی دینے والا مہینہ
ہوسکتا ہے۔ خصوصاً ص، ط اور ظ نام والوں کو خوشیاں مل سکتی ہیں۔ اگر آپ کا
نمبر4،5اور8 نمبر والوں کے لیے بہت اچھا رہے گا۔ اگر آپ کا نمبر 3،7 اور 9
نمبر ہے تو حالات معتدل رہیں گے۔ اگر آپ کا نمبر 1،2 اور 6 ہے تو کچھ مشکل
ہوسکتی ہے محتاط رہیں۔ 70 یا 700 روپے کسی بھی مستحق کوصدقہ: دینا بہتر
ہوگا۔ وردِخاص ’’یاحی یاقیوم یا اﷲ’’ 41 بار نمازِفجر کے بعد پڑھنا بہتر
ہوگا۔
دسمبر 2021ء اس ماہ کا حاکم نمبر 8 ہے۔
صبر وتحمل اور مستقل مزاجی سے میدانِ عمل میں ڈٹا رہنے کے سوا کوئی راستہ
نہیں ہے۔ اگر آپ نے ذرا سا شارٹ کٹ اختیار کیا یا غیرقانونی قدم اٹھائیں گے
فوراً پکڑ میں آجائیں گے۔ زمین سے منسلک لوگوں کے لیے اچھا وقت ہے۔ اس عدد
سے موت اور حادثہ بھی تعلق رکھتا ہے خصوصاً ڈرائیونگ احتیاط سے کریں۔ اگر
آپ کا نمبر 3،4 اور7 ہے تو امید ہے کہ یہ مہینہ بہت اچھا رہے گا۔ اگر آپ کا
نمبر 2،6اور 8 ہے تو توازن برقرار رہنے کی امید ہے۔ اگرآپ کا نمبر 1،5اور9
ہے تو محتاط رہیں اور صدقہ دیں۔ صدقہ: ہفتے کے روز 80 یا 800 روپے یا کالے
رنگ کی اشیاء کسی بھی مستحق کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وردِخاص ’’یا فتاح یا
رزاق یا اﷲ ’’ کی کثرت بہتر وظیفہ ہوگا۔ مجموعی طورپر ہر شخص کو حسب ِ
استطاعت صدقہ و خیرات،کمزوروں کی مالی امداد کرتے رہنا چاہیے رحم دلی اور
صلہ رحمی بھی بہترین صدقہ ہے۔
|