عورت کی عزت نفس

اگر اپنی بہن بیٹی کسی کو پسند کرتی ہو اور تحفے لیتی ہو کال اور میسج کرتی اور کسی کو ملنے جاتی ہو تو اسے جان سے مار دینا چاہئے..
کیونکہ وہ بدکردار ہے..
اور وہ لڑکا زلیل بے غیرت ہے.
لیکن جب کسی کی بہن اپنے ساتھ محبت کا کھیل کھیلے تو وہ دنیا کی سب سے اچھی اور پاکباز عورت لگتی ہے..
شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی..
شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار..
طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار..
کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.
. جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آ کر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے..
کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار..
جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو..
جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو..
کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان..
خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تب بھی وہ لڑکیاں ہی بدکار........
خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے..
بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے..
ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟
میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں. مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے.
ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟ مجھے معلوم ہے بہت کم لوگ اس پر مثبت انداز میں سوچیں گے.
خیر کوئی تو سوچے گا.کوئی تو منافقت چھوڑے گا. کوئی ایک تو کوشش کرے گا اپنے آپ سے سچ بولنے کی؟
اور وہ لڑکے جو خود غیر اخلاقی کام کرتے ہیں ''
اگر ان سے سوال کیا جائے..
کیا آپ ایسی لڑکی سے شادی کرنا پسند کریں گے؟؟؟؟؟
جس کی دوستی کسی دوسرے لڑکے سے رہ چکی ہو ؟
تو بنا تاخیر کئے جواب ملے گا ...
کمال کرتے ہو یار ' میں بھلا ایسی گری ہوئی بد کردار سے شادی کر سکتا ھوں؟؟؟؟؟؟؟ جو پہلے ایسی ہے 'بعد میں بھی کردار کی ڈھیلی ہو گی !!حیرت پاکیزگی کی شرط لڑکیوں کے لئے ہی کیوں؟؟؟؟؟؟''
یہ شرط لڑکوں کے لئے بھی برابر لاگو ہونی چاہیئے...

 

Syed Maqsood Ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood Ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood Ali Hashmi: 171 Articles with 173178 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.