متناسب غذا کی ضرورت و اہمیت

صاف ہوا اور تازہ پانی کے بعد ہمارے جسم کو متناسب غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو ہضم ہونے کے بعد جسم کا حصہ بن جاتی ہے جسم کی پرورش البومی نیٹ یا نائٹروجن ،ہائڈروکاربن ،نمک ،پانی ،کاربوہائڈریٹ اور حیاتین سے ہوتی ہے ۔ایک متناسب خوراک وہ ہے جس میں یہ تمام اجزا شامل ہوں اگر جسم میں ان اجزا کی کمی بیشی ہو تو جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے ان اجزا کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

1- پانی: صاف اور تازہ پانی تمام حیات کے لئے اہم ہے یہ خون کو صاف اور پتلا کرتا ہے جسکی وجہ سے دوران خون رواں رہتا ہے یہ عام حالت کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں میں بھی پایا جاتا ہے ۔
2- نمک :یہ سمندر کے پانی پہاڑوں اور کئی قسم کے پھلوں سے حاصل کیا جاتا ہے اس سے جسم میں خاص قسم کا تیزاب بنتا ہے جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اسے فاسفورس کہتے ہیں ۔
3- کاربوہائڈریٹ : نشاستہ والی اشیاء جن میں کاربن اور ہائیڈروجن موجود ہو جیسے مختلف اقسام کے اناج ،گیہوں ،چاول ،چنے ،گڑ ،شکر اور چینی نشاستہ حرارت پیدا کرتا ہے اور جسم کی پرورش کرتا ہے ۔
4- البومی نیٹ یا نائٹروجن :اس سے جسم کو حرارت ملتی ہے اور جسم چاق و چوبند رہتا ہے یہ گوشت ،مچھلی ،انڈا ،دودھ ،دلوں اور پنیر سے حاصل ہوتا ہے ۔
5- ہائڈروکاربن :یعنی چکنائی جسم میں حرارت کو قائم رکھتا ہے جسم میں چربی بنتی رہتی ہے اسے حیوانات اور نباتات سے حاصل کیا جاتا ہے حیوانات سے گھی مکھن چربی اور نباتات سے روغن زیتون ،سرسوں ،تل ،بادام اور ناریل حاصل کرتے ہیں یہ رگ ،پٹھوں اور دماغ کی نشونما میں مددگار ہوتا ہے ۔
٦-حیا تین :انہیں وٹامن کہا جاتا ہے یہ صحت کے لئے ضروری ہیں انکی بہت سی اقسام ہیں ۔
*وٹامن اے :اسے ایف ۔جی بہو پکنس نے دریافت کیا یہ آنکھوں ،پھیپھڑوں دانتوں اور پیٹ کے لئے اہم ہے اسے مچھلی کے تیل، انڈوں ،جگر ،گھی ،مولی ،گاجر اور پتی والی سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے ۔اسکی کمی سے شب کوری ،سینہ اور پیٹ کے امراض اور جلدی امراض بھی جنم لیتے ہیں ۔
*وٹامن بی :اسلحہ الحکیمان نے اسے دریافت کیا یہ دل اور ہاضمے کے عمل ،اعصاب گردہ ،شریان ،جگر اور دانتوں کے لئے اہم ہے یہ اناج ،دالوں ،جگر اور سبز ترکاریوں میں پایا جاتا ہے اسکی کمی سے دل کے افعال میں نقص پیدا ہو جاتا ہے۔
*ویٹا من سی :اسے ڈاکٹر البرٹ نے دریافت کیا یہ دانتوں کی نشو و نما کے لئے اہم ہے یہ رسدار پھلوں اور سبز ترکاریوں میں پایا جاتا ہے اسکی کمی سے سکروی اور جوڑوں کا درد ہو جاتا ہے ۔
*وٹامن ڈی :اسے ونڈ لس نے دریافت کیا یہ ہڈیوں ،دانتوں اور جلد کے لئے اہم ہے یہ وٹامن اے کے ساتھ پایا جاتا ہے اور دھوپ سے مفت حاصل ہوتا ہے اسکی کمی سے جلدی اور ہڈی کے مسائل جنم لیتے ہیں ۔
*وٹامن ای :انسانی بقا کے لئے اہم ہے گندم ،چنا ،بادام اور پستہ سے حاصل ہوتا ہے اسکی کمی سے حملہ کا اسقاط حمل ہو جاتا ہے ۔
وٹامن ایف :یہ جسم کو تندرست اور جلد کو نرم رکھتا ہے دودھ اور رسدار پھلوں میں پایا جاتا ہے ۔
*وٹامن جی :یہ وٹامن بی کی طرح فائدہ مند ہے ۔
*وٹامن ایچ :یہ جسم میں چستی پیدا کرتا ہے اور بالوں کی نشو و نما کرتا ہے یہ سبزی اور پودوں کی جڑوں میں پایا جاتا ہے اسکی کمی سستی اور گنج پن پیدا کرتی ہے ۔
*وٹامن کے :یہ خون کے انجماد کے لئے ضروری ہے گاجر ،پالك اور ٹماٹر میں پایا جاتا ہے اسکی کمی سے خون کا بہاؤ نہیں ركتا ۔
*وٹامن پی :یہ خون کی نسوں کو صحتمند رکھتا ہے ترش پھلوں اور ہری مرچوں میں پایا جاتا ہے ۔
سبزیوں کو زیادہ پکانے سے حیاتین ضائع ہو جاتے ہیں انکی کمی کو سیرپ اور گولیوں سے پورا کیا جا سکتا ہے نیز انکی زیادتی بھی نقصاندہ ہوتی ہے ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Rizwana aziz
About the Author: Rizwana aziz Read More Articles by Rizwana aziz: 33 Articles with 33493 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.