|
|
سوتیلی ماں لفظ کے ساتھ بہت سارے سوالات، الزامات اور بہت ساری تنقید جڑی
ہوتی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ بہت ساری سوتیلی مائیں اس رشتے کو انتہائی
محبت کے ساتھ نبھا کر بچوں کے لئے ایک مثالی ماں بن جاتی ہیں۔۔۔شوبز
انڈسٹری میں ا یسے کئی نام ہیں جن کی سوتیلی ماں ان کے لئے بہت اہم تھیں |
|
سویرا ندیم |
سویرا ندیم پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک
ہیں۔۔۔وہ بہت حساس طبعیت کی انتہائی گریس فل خاتون ہیں۔۔۔سویرا کی زندگی
میں بہت اتار چڑھاؤ آئے۔۔۔جب پانچ سال کی تھیں تو والدین لندن گئے اور
انہیں بھی لے گئے۔۔۔اس وقت انہیں شدید دادا دادی کی یاد آئی۔۔۔جب تیرہ سال
کی تھیں اور واپس پاکستان آئیں تو والدیں کی علیحدگی ہوگئی اور والد کی
زندگی میں مدیحہ گوہر شامل ہوگئیں۔۔سویرا کو مدیحہ گوہر کے ساتھ زندگی
گزارنی تھی۔۔۔لیکن حیرت انگیز طور پر مدیحہ گوہر نے سویرا کے لئے ایک
بہترین ماں کا کردار نبھایا۔۔وہ انہیں ہر حال میں سپورٹ کرتی تھیں۔۔جب
سویرا پندرہ سال کی ہوئیں اور اجوکا تھیٹر میں اپنی سوتیلیل ماں کو کام
کرتے دیکھا تو شوق پیدا ہوا۔۔۔والد نے منع کیا کہ ابھی چھوٹی ہے لیکن مدیحہ
گوہر نے ساتھ دیا۔۔یوں انڈسٹری کو سویرا ندیم جیسا بڑا نام ملا۔۔۔ |
|
|
زارا نور عباس |
زارا نور عباس ان لوگوں میں سے ہیں جن کو دیکھ کر ہی
لوگوں کو پیار ہوجاتا ہے۔۔۔پھر بھلا گھر کے افراد کیسے نا کرتے۔۔۔زارا کی
سوتیلی ماں ان کے والد کی پہلی بیگم تھیں اور کیونکہ اولاد نہیں تھی تو
انہوں نے اسماء عباس سے شادی کی۔۔۔اسماء عباس کے ہر بچے کو بڑی امی نے بہت
پیار دیا۔۔۔اور زارا تو اکلوتی بیٹی تھی۔۔اس کے ناز نخرے بڑی امی نے خوب
اٹھائے۔۔۔زارا کو لگتا ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کوئی لفظ سوتیلا بھی جڑا
ہے۔۔۔ |
|
|
عاصم اظہر |
عاصم اظہر کی والدہ گل رعنا والد کی دوسری بیوی تھیں اور
پہلی بیگم سے ان کے بچے بھی تھے۔۔۔لیکن ان دونوں کی علیحدگی کے باوجود عاصم
کا تعلق اپنے باپ کے گھر سے ختم نا ہوا۔۔۔اس میں ایک بڑا کردار اس عورت کا
بھی تھا جو بظاہر سوتیلی ماں تھی لیکن انہوں نے اپنے بچوں کے دل میں بھی
عاصم کے لئے پیار ہی رکھا اور وہ اپنی سوتیلی ماں کے گھر بھی اسی طرح جاتے
ہیں جیسے سگی ماں کے گھر |
|