یہ بات روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں ہونے
والی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم ہیں وہ
پاکستان کو توڑنا چاہتاہے 22فروری 2017 کو آرمی چیف کی قیادت میں آپریشن
ردالفساد کا آغاز کیا گیا، آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہوچکے ہیں یہ بات
قابل ِ ذکرہے کہ آپریشن رد الفساد 2 نکاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، اس
آپریشن کا مقصد عوام کا ریاست پراعتماد بحال کرنا اور دہشت گردوں کو مکمل
غیر موثر کرنا تھا۔اس تناظرمیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ طاقت کا
استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے، آپریشن ردالفساد کا محورعوام تھے، اس کا
دائرہ پورے ملک پر محیط تھا، ہر پاکستانی اس آپریشن کا حصہ اور اس کا سپاہی
ہے، دہشتگردوں نے پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی،
دہشتگردوں نے پاکستان میں زندگی مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی ترجمان پاک
فوج نے کہا کہ خفیہ اداروں نے سخت محنت سے بڑے دہشت گردنیٹ ورک پکڑے دہشت
گردوں کے اثاثوں کو منجمد کیا گیا، پیغام پاکستان نے شدت پسندی کے بیانیے
کو بڑی حد تک شکست دی، 4 سال کے دوران 1200سے زائد شدت پسندہتھیار ڈال چکے،
شدت پسندی کی جانب مائل 5 ہزار افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا
گیا۔کشمیریوں پر مظالم بھارت کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے انکے جنگی جنون سے
علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لئے اگر جنگ ہوگی تو یہ
بر صغیر کی آخری جنگ ہی ہوگی ان نازک حالات میں بند وق اور گولی کی طاقت
کشمیریوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکی آج بھارت لاکھوں فوجیوں کے باوجود
مقبوضہ کشمیر میں کر فیو ختم کر نے سے ڈر رہا ہے۔ کشمیر پاکستان اور
پاکستان کشمیر ہے۔ دونوں لازم وملزوم ہیں ہم خون کے آخری قطرے تک ایک دوسرے
کیساتھ ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی ختم کر کے
کشمیر یوں کو بھارت کے مظالم سے نجات دلائیں وقت آ گیاہے کہ عالمی طاقتیں
کشمیر یوں کو آزادی دلانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر یں اور مسئلہ کشمیر
کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر یں۔ نریندر مودی نے اپنی
سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے بھارت میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف نفر ت کوفر
وغ دیا۔ عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا
وہ بھارت پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ دھمکیوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتا۔
بھارت کا شہر آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور انسانی
عظمت و وقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریحا ًمنافی
ہے۔ بھارتی عزائم کو شکست دینے کیلئے پاکستان میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ
یکجہتی انتہائی ضروری ہے ا س کے لئے موجودہ حکومت کا ساتھ دینا حالات کا
تقاضاہے تاریخ ہے کانگرسی اور احراریوں نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم
نہیں کیاجبکہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے ان کے ماننے والے استحکام ِ
پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں کیونکہ انہی لوگوں نے پاکستان
بنایا تھا اور اس کو بچانے کیلئے بھی ہر قیمت ادا کرنے کے لئے حاضرہیں ملک
اس وقت کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ
ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے جاچکے، سندھ میں
ڈیڑھ لاکھ سے زائدانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کییگئے، پنجاب میں
34ہزارانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کییگئے، گوادر میں ہوٹل پر حملے کے دہشت
گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام
بنایا گیا، 750 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر ریاست کی رٹ بحال کی۔ 4 سال
میں 353 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ سینکڑوں کو گرفتارکیا۔ یہ
بات روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور
دہشت گردوں کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم ہیں وہ پاکستان کو توڑنا چاہتاہے
لیکن پاکستانی ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں اسی لئے اپریشن
ردالفساد کے ذریعے پاک افواج نے نہ صرف عوام کا ریاست پراعتماد کیا بلکہ
دہشت گردوں کو مکمل غیر موثر بھی کردیا گیا بچے کچھے دہشت گردوں کا خاتمہ
کیا جارہاہے جو انتہائی خوش آئندہے۔
|