خواتین کے اعزازمیں دوسرے ”لکس ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ“ کا انعقاد

ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن میں گیارہ پاکستانی اور غیر ملکی خواتین جبکہ ہم نیٹ کی روایت کے مطابق ایک مرد کو ڈپلومیسی‘ سیاسی‘ معاشی‘ صحت عامہ‘ ایڈونچراسپورٹس‘ انسانی حقوق ‘صحافت اورحقوق نسواں جیسے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے جب کہ معززین سمیت تفریحی صنعت کے معروف ستارے بھی تقریب کا حصہ تھے ۔

قومی ترانے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت یوسف بشیر نے حاصل کی۔پروگرام کی میزبان حریم فاروق اور صنم سعید نے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو دعوت خطاب دیا۔ انہوں نے صدر پاکستان اور تقریب کے دیگر معزز شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا” میں نے اپنی پوری زندگی خواتین کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کرنے کی جدوجہد میں گزاری ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ بلند پروازی روایات اور رسومات کی حد بندیوں سے بالاتر ہونی چاہئے۔آج کی معاشی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ خواتین کو معاشی استحکام کے حوالے سے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔ خواتین پر دروازے بند کئے جانے سے معاشی ترقی ناممکن ہے ۔“

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی تقریر میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خواتین ہمارے گھر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر ہم اپنے گردونواح میں دیرپا تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ہمیں خواتین کے مقام کو تبدیل کرنے کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہوگا‘ ہمیں انہیں صرف گھر سازوں کی طرح نہیں بلکہ تبدیلی کاروں کی طرح دیکھنا چاہئے۔“

تقاریر کے بعد ایوارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا جس میں انسان دوست اور صحافی عائشہ چندریگر ‘خو انڈو جرگہ کی تبسم عدنان ‘ تاریخ دان اور ماہر تعلیم عائشہ جلال‘ مایہ ناز کاسمیٹولوجسٹ اور انسان دوست مسرت مصباح ‘ غیر منافع بخش تعلیمی پروگرام کی بنیاد ڈالنے والی پہلی خاتون رہنما شہزادی ثروت الحسن‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہزادی گلفام ‘ رفیق اعوان‘کامیاب سفارتکار ‘ ماہر تعلیم اور تجربہ کار سیاستدان ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا گار‘ملک میں انسانی حقوق کے لئے نئے معیارات طے کرنے میں معاون حنا جیلانی‘ملالہ یوسف زئی‘عابدہ پروین اور لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے نبیلہ مسعود ‘شفقت محمود ‘ ونیزے ‘ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم۔زیبا بختیار اورادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کے لئے وزیر اعظم کے مشیرڈاکٹر عشرت حسین‘نعمان اعجاز ‘ فہمیدہ مرزا ‘ بشریٰ انصاری ‘ڈ سی ای او ہم نیٹ ورک دُرید قریشی‘ سلطانہ صدیقی‘خاتون اوّل پاکستان محترمہ ثمینہ علوی اورصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈز تقسیم کئے ۔تقریب میں اسٹرنگز کی‘ قرات العین بلوچ اور عمیر جسوال کی جانب سے جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز کے انعقاد کا مقصد نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر میں موجود ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنے‘ اپنے شعبوں میں نہ صرف امتیازی حیثیت کی مالک ہیںبلکہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے ہمت اور بلند حوصلے کی مثال ہیں۔یہ مشہور خواتین کامیابی کے حصول کی خواہش مند لڑکیوں کے لئے سرپرست اور مثالی کردار ہیں ۔ میلنڈا گیٹس کا کہنا ہے”خواتین اپنے لئے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے لئے اظہار خیال کرنے والی وہ سب سے مضبوط طاقت ہیں جو دنیا کو بدل کر رکھ دے گی ۔“ ان ایوارڈز کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور ہم نیٹ ورک کی میراث کو جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے جس نے ہمیشہ اپنے مشمولات کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کی ہے۔ایوارڈ کی تقریب یوم پاکستان کے موقع پر عالمی سطح ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی ۔ دوسرا ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ لکس اور ٹریسیمے کی جانب سے پیش کیا گیا ۔امین گل جی نے اس تقریب کے لئے بطور خاص ہاتھ سے ایوارڈ ڈیزائن کیا۔

 

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307819 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.