ان کا بچوں کے بغیر گزارہ ہی نہیں۔۔۔شوبز مائیں جو بچوں کو کام پر ساتھ لاتی ہیں

image
 
اولاد کو پالنا اتنا آسان نہیں اور یہ کوئی پوچھیں ان ماؤں سے جو شوبز میں کام کرتی ہیں۔۔۔بچوں کو صرف پالنا ہی نہیں بلکہ ان کی پرورش بھی تو کرنا ہوتی ہے اس لئے انہیں اپنے ساتھ رکھنا ضروری ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز کی ایسی کئی مائیں ہیں جنہوں نے بچوں کو کام پر لے جا کر ہی پالا۔۔۔
 
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی نے شادی کے بعد شوبز میں کام کا آغاز کیا۔۔۔جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو بچہ چھوٹا ہی تھا۔۔۔دونوں چھوٹے بیٹوں کے بعد جب وہ پوری طرح مارننگ شو میں مصروف ہوگئیں تو زندگی میں ایمان نے قدم رکھا۔۔۔ننھی ایمان کا اپنی ماں کے ساتھ آفس آنا تو معمول تھا۔۔۔پھر جب وہ اسکول جانے لگیں تو بھی شائستہ شو سے فارغ ہوکر بغیر میک اپ اتارے انہیں لینے بھاگتی تھیں۔۔۔شائستہ نے اپنے بچوں کو اکثر آفس میں ساتھ ہی رکھا تاکہ وہ ان کو اپنی نظروں کے سامنے رکھ سکیں۔۔۔
image
 
عروسہ صدیقی
اداکارہ عروسہ صدیقی نے تو آج کل اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے اور بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے واپس انڈسٹری میں قدم رکھا۔۔۔ایک مزاحیہ ڈرامے میں نظر آئیں اور اکثر انٹرویوز میں بھی گئیں۔۔۔لیکن ننھے حمزہ ہمیشہ ساتھ رہے۔۔۔عروسہ بچے کے لئے ایک ماسی بھی ساتھ رکھتی ہیں لیکن رکھتی اپنی نظروں کے سامنے ہیں۔۔۔
image
 
ندا یاسر
مارننگ شو کا بہت بڑا نام ندا یاسر کا تیسرا بچہ بالاج تو پیدا ہوا ہی مارننگ شو کے لئے تھا۔۔۔وہ اکثر میک اپ روم میں کھیل رہا ہوتا تھا اور جب تک ندا وہاں ہوتی تھیں تو ان کے آگے پیچھے ہی پھرتا تھا۔۔۔جب تھوڑا بڑا ہوا اور اسکول جانا شروع ہوا تو اسے گھر میں چھوڑنے لگیں ورنہ اکثر شو میں بیک اسٹیج اسے بھی سنبھالنا پڑتا تھا۔۔۔ندا کے والد نیا یک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب ان کے بچے یعنی ندا اور اسکے بہن بھائی چھوٹے تھے تو ہم دونوں میاں بیوی پی ٹی وی میں کام کرتے تھے ارو اکثر بچوں کو لے کر جاتے تھے۔۔۔کبھی ماں سنبھالتی تھیں اور کبھی میں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: