ہرے پتوں کی سبزیوں کی افادیت مستند ہے جو سردیوں میں
اپنی بہار دکھاتی ہیں‘ اسی لئے بے شمار فوائد کی حامل ان سبزیوں کو ٹھنڈے
موسم کی سوغات قرار دیا جاتا ہے ۔ ان سبزیوں میں میتھی سرفہرست ہے جسے کئی
مختلف طریقوں سے پکاکراس کی لذت دوبالا کی جاسکتی ہے۔
ٹھنڈ پڑتے ہی جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بد ہضمی کی
شکایت ہو جاتی ہے۔ میتھی نہ صرف تاثیر کے لحاظ سے گرم ہوتی ہے بلکہ اس میں
فائبر کی غیر معمولی مقدار بھی ہوتی ہے اسی لئے میتھی کھانے سے غذا آسانی
سے ہضم ہوجاتی ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانہ غذائیت‘ فائبر اور
نیوٹرا سیوٹیکل اجزا ءسے بھرپور غذا ہے‘ میتھی دانے کے موسم سرما میں
باقاعدگی سے استعمال سے کئی موسمی بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ماہرین
غذائیت کے مطابق میتھی دانے میں اور تازہ میتھی قدرتی طور پر اینٹی الرجی
خصوصیات پائی جاتی ہیں‘ میتھی دانے کو نزلہ‘ زکام‘ بے تحاشہ چھینکوں‘ ڈسٹ
الرجی اور سائنس کے مریضوں کیلئے مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ڈسٹ الرجی سے بچاؤ کیلئے میتھی دانے کی چائے کا استعمال انتہائی مفید
ہے‘۔چائے بنانے کیلئے ایک چائے کے چمچے میتھی دانے کو آدھی پیالی پانی میں
اُبالیں‘ پھرچھانیں اورشکر یا شہد ملا کر صبح نہار منہ یا پھر رات سونے سے
قبل پندرہ سے بیس روز تک استعمال کریں۔سردیوں میں روزانہ کھانا کھانے کے
بعد اگر چند میتھی دانے پانی کے ساتھ پھانک لئے جائیں موسم سرما کی متعدد
بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے۔موسم سرما میں عام ہونے والی الرجی کی قسم پولن
الرجی میں میتھی دانے کی چائے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے‘ میتھی دانے کی چائے
کھانسی‘ حلق کی سوجن اور درد میں بھی موثرہے۔موسم سرما میں میتھی دانے کی
چائے پینے سے سانس کی تکلیف سے بھی نجات ملتی ہے اور معدے کی جلن کیلئے بھی
یہ مفید ہے۔امراض نزلہ‘ زکام اور بخار میں خالی پیٹ دن میں تین چار مرتبہ
ایک کپ میتھی کا قہوہ پئیں۔
خون صاف ہونے سے جلد چمکدار ہوجاتی ہے‘ چہرے کے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں
۔میتھی جلد اور بالوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے ‘ اسے غذا کا حصہ بنانے
کےساتھ پیس کر چہرے اور بالوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔میتھی دانے ‘سیکا
کائی اور ماش کی دال ہم وزن لے کر پیس لیں اور رات بھر پانی میں بھگو کر
رکھیں۔ اگلے روز شیمپو کی طرح اس سے سر دھوئیں‘ کچھ عرصہ استعمال سے بال
گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ دو کھانے کے چمچے میتھی دانے ‘ ایک پیالی ماش کی
دال‘آدھی پیالی آملہ‘ آدھی پیالی سیکا کائی‘ لیموں کے چار سوکھے ہوئے چھلکے
پیس کر رکھ لیں۔سر دھونے سے دو گھنٹے قبل پسے ہوئے آمیزے کے کو تیز گرم
پانی میں بھگو دیں ‘پھر خوب مل کر سر پر لگائیں اور پانچ منٹ بعد سادہ پانی
سے بال دھولیں۔اس عمل سے نہ صرف بال گرنے بند ہوجائیں گے بلکہ لمبے اور
گھنے بھی ہوجائیں گے۔بالوںمیں اگر خشکی ہوجائے تو دو کھانے کے چمچے میتھی
دانے پیس کردہی میں ملائیں۔ اسے سر پر لگائیں اور پانچ منٹ کے بعد سر
دھولیں ۔
|