لاکھوں ماؤں کی حقیقت

اور پھر اس رات اس کی ساری غلط فہمیوں اور خوش فہمیوں کے ساتھ سب امیدوں نے بھی آخری ہچکی بھری اور اللہ کو پیاری ہو گئیں ۔

اسے بہت ناز تھا اپنی وفاداری پر ۔ اس پر ظاہر ہوا کے وفادار تو کتا بھی ہوتا ہے تو کیا وفادار ہونے سے اس کی اوقات بڑھ جاتی ہے رہتا وہ پھر بھی کتا ہی ہے ۔

اس دن کے بعد اس کے دل نے جیسے دھڑکنا بند کر دیا ۔ اب دل صرف خون سپلائی کرتا تھا ۔

پھر کچھ دن گزرے تو اسے احساس ہوا ۔ کے پچھلے بارہ سال کی غلط فہمیوں اور خوش فہمیوں میں وہ جو دو زندگیوں کو اس دنیا کے دوزخ میں لا چکی ہے ۔ ان کا بھلا سوچنا بھی صرف اور صرف اسی کی ذمہ داری ہے ۔ کیو ں کہ وہ اس کے وجود کے حصے ہیں ۔ جب اس سے کسی کو کسی قدم کی کوئی ہمدردی نہیں تو ان معصوں کےحق میں کون اچھا سوچ سکتا ہے ۔

اس نے اپنے لاشے کو اپنے کندھوں پر لادا اور زندگی کی گاڑی کو گھسیٹنے لگی ابھی کفن دفن میں کافی وقت تھا ۔

یہ ننھی جانیں اپنی مرضی سے اس بد صورت دنیا میں نہیں آئی تھیں ۔ نہ وہ ابھی اتنی مضبوط تھی کہ اس ظالم دنیا کا مقابلہ کر سکیں ۔ انھیں ماں کی ضرورت تھی ۔


ماں اپنا ماتم چھوڑ کر بچوں کے بچپن میں آ گئی ۔
 

Maryam Sehar
About the Author: Maryam Sehar Read More Articles by Maryam Sehar : 48 Articles with 58381 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More