آزاد کشمیر کے انتخابات اور جماعت اسلامی

گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات کی باری ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام اسی پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں جس پارٹی کی حکومت مرکز میں ہوتی ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابات کے انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا ۔ باوجود کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نے وہاں بہت زبردست الیکشن مہم چلائی ،مگر نتیجہ وہ ہی ہو ا جو ہم نے اور بیان کیا ہے۔کیا یہ بھی وجہ ہے کہ ان دونوں کومرکز سے امدادی رقوم کی ضرورت ہوتی ہے یاکوئی اور وجہ ہے۔کیا یہ بھی وجہ ہو سکتی ہے کہ ہمارے ملک میں نظریات کی سیاست نہیں ہوتی۔ مفادات، برادری ازم اورپیسے کی سیاست ہوتی ہے۔

اگر اس کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہی بات زیادہ صحیح ہے۔ملک میں مفادات،برادری اور پیسے کی سیاست کارواج ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ۳۵ سال سے پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر حکومتیں کرتی آئی ہیں۔پیپلز پارٹی نے ۱۹۷۱ء کے انتخابات صرف مغربی پاکستان میں اسلامی سوشل ازم کے ساتھ روٹی کپڑا مکان کی سیاست پر جیتے تھے۔پیپلز پارٹی میں کیمونسٹ پارٹی کے سارے نامی گرامی لوگ شریک تھے۔ذوالفقار علی بھٹو نے چناؤ جیتنے کے لیے کیمونسٹ طریقہ کار پر عمل کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ عوام کے جذبات کو اُبھارا۔ کہا کہ یہ زمنیں تمھاریں ہیں۔ یہ فیکرٹیاں تمھاری ہیں ۔ عوام اس دھوکے میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں جیت ہوئی۔پھر ملکی اداروں کو بے ترتیبی سے قومیا لیا گیا۔ اصل میں ادھا تیتر آدھا بیٹیر والا معاملہ تھا۔ انڈسٹری میں ترقی رکی تو آمدنی رک گئی۔ تنخوائیں دینے کے لیے نوٹ چھاپے گئے ۔جس سے ملک میں افراط زر ہوئی ا ور مہنگاہی ہوئی۔ بھٹو نے کیمونسٹ ساتھیوں کو ایک ایک کر کے پارٹی سے نکال دیا۔ وڈیروں،سرمایاداروں اور مفادات پرستوں کو ساتھ ملا لیا۔مزدورں نے وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج گیا۔ ان پر گولیاں چلائی گئیں ۔ مزدوروں نے یاد گار شہید چوک بنائے۔ پیپلز پارٹی نے۱۹۷۷ء کے الیکشن میں دھاندلی کرائی۔ پاکستان قومی اتحاد نے نظام اسلام کی تحریک چلائی۔ نظام مصطفے کا راستہ روکنے کے لیے امریکا کے کہنے پرضیاء الحق نے مار شل لگایا۔اسلام کے لیے کچھ اقدامات بھی کیے۔ مگر ایک فرد کے احکامات سے نظام مصطفے قائم نہیں ہوتا۔ اس کے لیے سیاسی تیاری کرنی ہوتی ہے۔ ایک قتل کیس میں بھٹو کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔ اس کے بعد کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھٹو کومظلوم بنا کر جیت ملی۔ بعد بے نذیر بھٹو شہید ہوئیں۔ پھر الیکشن میں زرداری کی سازش اور بے نذیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے الیکشن جیتی۔نہ پہلے نظریات تھے نہ بعد میں۔ صرف حادثات، مفادات ،برادری اور پیسے کی وجہ سے پیپلزپارٹی انتخابات جیتتی رہی۔ عوام غریب سے غریب تر اور پیپلز پارٹی کی قیادت کرپشن کر کے امیر سے امیر تر ہوتی گئی۔

نواز لیگ نے بھی مفادات، برادری، اور پیسے کے زور پر انتخابات جیتے۔ نون لیگ کا نعرہ تھا کہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائے گی۔ ۳۵ سال حکومت کر کے ۳۲؍ ارب ڈالر کے قرضے لے کر، ملک کو دیوالیے کے قریب پہنچا کر فارغ ہوئی۔ قرض مکائے ملک بچاؤ۔ لوگوں سے پیسا بٹورا، جس کا کوئی اتا پتا نہیں۔نون لیگ کے دور میں ملک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تنگ کیا۔ نون لیگ موٹر ویز، میٹرو بس سروس اور گرین ٹرین کے میگا پروجیگٹ میں پیسے لگاتی رہی۔ ملک کے عوام کے تقریاتی پیسے ان میگا پروجیکٹ میں لگتے رہے۔ عوام مہنگائی ، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں خراب ہوتے رہے۔عوام غریب سے غریب تر اور نون لیگ کی لیڈر شپکرپشن کرکے امیر سے امیر تر ہوتی گئی۔

تحریک انصاف پاکستان نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خرابیاں بیان کر کے فائدہ اُٹھایا۔ ساتھ ساتھ پاکستان کی نوے فی صد بے بس عوام کے دل کی آرزو کو اپنے منشور کا حصہ بنایا۔ علامہ شیخ محمد اقبالؒ کا خواب، قائد اعظم محمد علی جناح کا اسلامی وژن، مدینہ کے فلاحی اسلامی ریاست کا نعرہ دیا۔ الیکشن جیتنے کے لیے سابق سیکرٹیری جہانگیر ترین جسے عدالت سے ۶۲۔۶۳ پر پورا نہ اترنے پر نا اہل قرار دیا۔جو اب چینی اسکنڈل میں ملزم ہے۔جو ناانصافی کا کہہ کر اپنی ہی حکومت کے خلاف چالیس ممبران کا پریشیئر گروپ بنا چکا ہے۔جس نے تحریک انصاف کوالیکٹبلز کو ساتھ ملا کر الیکشن جیتوا یا۔ اب بھان متی کا کنبہ جس میں ملک دشمن ایم کیو ایم، پاکستان مخالف قوم پرست جماعتیں اور وردی میں فوجی کو سو بار جیتوانے والی قاف لیگ کے ساتھ کے اتحادی حکومت ہے۔ ان کو علامہ اقبالؒ،قائد اعظمؒ اور مدینہ کی فلاحی ریاست کا کبھی خیال خواب میں بھی نہیں آیا ہوگا۔ صرف عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہر روز اسی گردان کو دوھراتا رہتا ہے۔ اِرد گرد وہی پیپلز پارٹی، نون لیگ کے لوگ ۔ اُو پر سے عمران خان نے ملک کی معیشت اسلامی نظام کی مخالف سودی نظام کی حامی،آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔ آئی ایم یف نے ٹیکس پر ٹیکس لاگا مہنگاہی کا طوفان بر پاہ کر دیا۔عوام کی چیخیں نکل رہیں ہیں۔ کہتے ہیں نا کہ’’ پیٹ نہ پیاں روٹیاں۔ ساریاں گلیں کھوٹیاں۔ یہ بھی عوام کو معلوم ہے کہ غربت کفر کی طرف لی جاتی ہے۔

اس تجزیہ سے معلوم ہوا کہ عوام کے دکھوں کا مداوہ ،نہ پیپلز پارٹی، نہ نون لیگ اور نہ ہی تحریک انصاف کے پاس ہے۔ سب ناکام ہو چکے ہیں۔ اب میدان میں صرف ایک جماعت اسلامی ہے جو ایک ٹھوس اسلامی نظریاتی جماعت ہے۔ علامہ اقبالؒ کے خواب ،قائد اعظم کے اسلامی وژن کی حقیقی جانشین ہے۔ کرپشن فری ہے۔ مفادات، برادری اور پیسے کی سیاست سے کوسوں دور ہے ۔ اب تو سپریم کورٹ نے بھی اپنے ریمارکس میں کہہ دیا کہ ۶۲۔۶۳ پر اگر سیاست دانوں کو پرکھا جائے تو جماعت اسلامی کے امیر ہی پورے اُتر سکتے ہیں۔ان حالات میں آزاد جموں کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تینوں پارٹیوں کے لچھن اوپر بیان کیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کا کشمیر کی آزادی کے لیے کام کا ایک شاندار ریکارڈ موجود ہے۔ اس نے آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے اپنے ۳۱؍ حلقوں میں سے ۲۶؍امیدار سامنے لائے ہیں۔ ہم آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آزادی کے بیس کیمپ میں جماعت اسلامی کا میاب کرائیں۔ اس سے آزاد کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنے والے دہشت گرد مودی کو پیغام پہنچے گا ۔ کہ یہ لوہے کی چنے ہیں۔ اِنیں چباؤ گے تو تمھارے دانت ٹوٹیں گے۔ پہلے جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور بعد پاکستان کے الیکشن میں کامیاب ہو کر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائے گی۔ان شاء اﷲ۔ یہ کشمیر کے بورڈ ہٹانے والی پیپلز پارٹی ، آلو پیاز کی تجارت کرنے والی نون لیگ اور زبانی جمع خرچ کرنے والی تحریک انصاف نہیں ہے۔یہ جماعت اسلامی کی ایک نظریاتی حکومت ہو گی۔ جس کے پاس بھارت کو للکارنے والوں کارکن پوری دنیا میں موجود ہیں ۔یہ مفادات، برداری اور پیسیوں کی باتیں کرنے والے نہیں ۔بلکہ اپنی کشمیر اور پاکستان پر جانیں قربان کرنے والے لوگ ہیں۔ لہذا کشمیریوں کو اب مفادات، برادری اور پیسے کے بتوں کوتوڑ کر آزاد کشمیر کے الیکشن میں جماعت اسلامی کو کامیاب کرنا چاہیے۔ این سی او سی کو آزاد کشمیر کے انتخابات ۲ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی غلطی نہ کرے۔ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہییں۔

 

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1093604 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More