پنجاب پولیس جو خود انصاف کی تلاش میں

پنجاب پولیس کلچر تبدیلی کے نام پہ عوام کو بے وقوف بنانا بند کیا جائے اور اگر کچھ کرنا ہے تو تھانوں کی گاڑیوں کو فیول دو، تھانیدار اپنی جیب سے فیول ڈلواتا ہے، اگر تم 10 لیٹر روزانہ دے کر کہو کہ 2300 cc گاڑی 24 گھنٹے دوڑاؤ تو کسی دن یہ کامیاب تجربہ کر کے ہمیں عملی نمونہ تو دو
شراب یا چرس پکڑ کر پرچہ دے دیا تو سمجھو ہو گیا تھانیدار پہ پرچہ، کیونکہ دوسرے دن ہی جانا ہو گا فورینزک لیب لاہور، کرایہ، خرچہ سب تھانیدار کی جیب سے، آؤ تو سہی ایک دن ہمارے ساتھ تھانے میں بطور تھانیدار، آپ کو پتہ چلے کہ مسئلہ وردی ہے یا جیب سے ہونے والے اخراجات، گاڑیوں کی مرمت تھانیدار کی جیب سے کروانا بند کرو
تفتیش کے اخراجات تفتیشی افسر کے بنک اکاؤنٹ میں FIR درج ہوتے ہی منتقل کرو، پاکستان بھر میں وہ کون سے فرشتے ہیں جو تفتیشی افسر کے یہ پیسے کھا کر ایماندار کہلواتے ہیں اگر تفتیشی غلطی سے بھی ان پیسوں کی ڈیمانڈ کر لے تو ڈسمس یا پھر نوکری کرنا عذاب بن جاتا ھے

تھانیدار کو سرکاری کام کروانے کیلئے جو کلرکوں ریڈروں اور عدالتی عملے کو پیسے دینے پڑتے ہیں ان کی روک تھام کرو، تمام ادارے تھانیدار کو کھاتے ہیں
تھانیدار کو چالان پاس کرانے کیلئے پراسیکیوشن کے عملے کو پیسے دینے پرتے ہیں، پراسیکیوٹر کی ذمہ داری نقائص نکالنے کی بجاۓ نقائص ٹھیک کرنا لگائی جاۓ،
پراسیکیوٹر کو تو کبھی کالی بھیڑ نہیں کہا حالانکہ وہ 90 فیصد تھانیداروں سے سینہ تان کے پیسے لیتے ہیں

تھانیدار ملزمان کو جیل میں بند کروانے کیلئے جیل لے کر جاتا ہے تو وہاں بھی پیسے دینا پڑتے ہیں، جیل حکام کو درست کر لو یا پھر جیل حکام کی رشوت کے پیسے بھی براۓ مہربانی اپنے سرکاری خزانہ سے دو جیل حکام کو درست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تھانیدار کی نہیں
دیگر محکموں کی طرح پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی ٹائمنگ اور چھٹی کیلئے کوئی حقیقی اور مستقل میکنزم بناؤ، ہم بھی انسان ہیں کوہلو میں چلنے والے بیل نہیں،
اگر یہ آپ کچھ نہیں کر سکتے تو پلیز جتنی نوکری ہم نے کی ہے ہمیں ہمارا حساب دے دو کوئی گولڈن ہینڈ شیک دے دو ہم گھر چلے جاتے ہیں کیونکہ اب آپ ہمیں باعزت طریقہ سے گھر بھی جانے نہیں دیتے 25 سال کی سروس 50 سال میں پوری ہوتی ہے کیونکہ 25سال سروس کر کہ دیکھو تو پتہ چلتا 22 سال نور سے بنے ہوئے افسران نے کاٹ لیے ہیں،اب کرو اور 22 سال،
پولیس کیا خاک انصاف دے جو خود انصاف کی تلاش میں ھے۔
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 334562 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More