کاٹن کنگ........وہاڑی

وہاڑی کو1976ءمیں ضلع ملتان سے علیحدہ کرکے ضلع کادرجہ دیاگیا اوراسکی تین تحصیلیں وہاڑی،میلسی اوربورے والہ میں یہ دریاے ستلج کے دائیں کنارے پرواقع ہے ضلع وہاڑی کارقبہ 4364 مربع کلومیٹر ہے یہاں کی زرخیز زمین زراعت کیلئے بہت موزوں ہے یہاں کاشتکاری کیلئے بہترین نہری نظام موجودہے اوردوبڑی نہریں پاکپتن کینال اورمیلسی لنک کینال ہیں وہاڑی کوکپاس کی بہترین پیداوار کی وجہ سے کاٹن ستی بھی کہاجاتاہے یہاں درجنوں کاٹن پروسینگ پلانت اورکاٹن آئل ملزہیں اس ضلع میں گندم اورگنا کی پیداوار بھی مثالی ہوتی ہے سیاسی طورپر ضلع کے موثر سیاسی خاندانوں میں دولتانہ نے،خاکوانی، کچھی،راجپوت،آرائیں،جٹ ہیں ،پاکستانی فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز،”نشان حیدر“ سب سے پہلے حاصل کرنے والے میجر طفیل شہید کاتعلق بھی ضلع وہاڑی سے ہے اورافسانوی فاسٹ بالر وقاریونس کاتعلق بھی وہاڑی سے ہے وہ”بورے والاایکسپریس“کے نام سے مشہور ہوئے،اوروہاڑی کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پنجاب میں ایم کیوایم کاآغاز وہاڑی سے ہوا۔

2008ءمیں وہاڑی کی آبادی کاتخمینہ 2.72 ملین ہے 479 افراد فی مربع کلومیٹر آباد ہیں شرح خواندگی شہرمیں 56.66%اور دیہاتوں 32.90% ہے پانی اوربجلی کی سہولت بالترتیب 88.47% اور63.47% روزگار میں 42.3% لوگ کاشتکاری اور 35.7%دیگر چھوٹی ملازمتوں سے وابستہ ہیں پاکستان بھر ڈسٹرکٹ وہاڑی ڈوپلمنٹ رینکنگ میں 34ویں نمبرپرہے ضلع وہاڑی ایک سیزن میں صوبہ سندھ کی کپاس کی کاشت مجموعی پیداوار کے برابر کپاس پیداکرنے کی بدولت کاٹن کنگ کہلایا آج یہاں سے 10 سے 15 لاکھ گانٹھ روئی مشکل سے پیداہوتی ہے پاکستان کواربوں روپے کازرمبادلہ ہرسال فراہم کے کرنے والا ضلع وہاڑی پسماندگی کااندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتاہے ضلع بھر کسی مقام پرٹریفک سنگل نہیں لگے ہوئے ضلع وہاڑی میں لوڈشیڈنگ 12 سے 18 گھنٹے معمول بن چکی ہے جسکی وجہ سے کاروبار کے ساتھ ساتھ زراعت کوناقبل تلافی نقصان پہنچارہاہے ڈیزل مہنگا ہورہاہے جسکی وجہ سے کسان کوٹیوب ویل ٹریکٹر چلانا مشکل ہوگیاہے یوریا کھاد جو400,300 روپے فی بوری ملتی تھی اب635 روپے فی بوری مل رہی ہے اسی طرح ڈی اے پی کھاد1600روپے سے 3200 روپے تک ہوچکی ہے حکمرانوں کواس صورت حال پرتوجہ دینی چاہئے۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی ،گورنر پنجاب سلیمان تاثر،وزیراعلیٰ شہباز شریف ہے پرزور اپیل ہے کہ کاٹن کنگ وہاڑی میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ضلع کوٹیکس فری ٹیکسٹائل انڈسٹریل زون بنایاجائے اورساہیوال تاملتان براستہ وہاری موٹروے بنایا جائے تعلیم کی فروغ کیلئے ضلع وہاڑی کی ہریونین کونسل میں کم ازکم ایک ہائی سکول بنایاجائے گورنمنٹ کالج وہاڑی کویونیورسٹی کادرجہ دیاجائے میڈیکل کالج،کیڈٹ کالج،آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی جائے،شہریوں کی سہولت کیلئے پرانا ڈاکوشہرسے ملانے کیلئے ریلوے پل بنایا جائے نزد دانیوال ریلوے کراسنگ پرپھاٹک لگایاجائے کیونکہ یہاں کئی قیمتی جانیں حادثے کاشکار ہوچکی ہیں،پی ایس اوڈپو کوشہرسے باہر منتقل کیے جائے کیوں کہ گنجان رہاشی علاقے میںڈپوکسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے،انتظامی امورمیں بہتری کیلئے ٹبہ سلطان پورکے ضلع کی چوتھی تحصیل کادرجہ دیاجائے۔
Rao Muhammad Khalid
About the Author: Rao Muhammad Khalid Read More Articles by Rao Muhammad Khalid: 12 Articles with 15246 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.