قبضہ مافیا متحرک

قبضہ مافیا روات و کلرسیداں کے گرد و نواح میں بہت زیادہ متحرک ہوتا جا رہا ہے آئے روز سننے کو ملتا ہے کہ فلاں جہگہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں کوئی شخص مارا گیا ہے یا شدید زخمی کر دیا گیا ہے یہ کام علاقے کیلیئے سخت خطرہ بنتا جا رہا ہے قبضہ مافیا کا رندے بغیر کسی ثبوت کے زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں خریدی انہوں نے ایک مرلہ ہوتی ہے اور قبضہ کنالوں پر کرتے ہیں جب مالک دریافت کرتے ہیں تو ان پر گولیاں برسنا شروع ہو جاتی ہیں کیوں کہ قبضہ مافیا تو انتہائی مضبوط ہوتا ہے لیکن غریب زمین مالکان ان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ہوتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مقتول یا زخمی بلکل ضائع چلا جاتا ہے قبضہ مافیا ایسے مقامی افراد جو بلکل فارغ ہوتے ہیں اور ان کی آمدنی کا بھی کوئی زریعہ نہیں ہوتا ہے کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں ان کو خرچہ لگاتے ہیں اور وہ اپنے ہی لوگوں کی زمینوں جن کے بارے میں ان کو مکمل علم ہوتا ہے قبضے کروانے میں ان کی پوری معاونت کرتے ہیں اور اس طرح وہ اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں اپنوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے جما لیتے ہیں زمینوں کے حوالے سے علاقے کو تباہ کرنے میں مقامی ڈیلرز حضرات کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر ان کے پیروں تلے سے رہنے والے گھر بھی فروخت کروا دیئے ہیں ایک بھائی کو دوسرے بھائی کے خلاف ورغلا کر پہلے ایک کی زمین فروخت کرواتے ہیں اور جب ایک بھائی اپنے حصے کی زمین فروخت کر دیتا ہے تو فورا دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں کہ تمھارے بھائی نے تو تمھاری زمین میں سے اپنا حصہ فروخت کر دیا ہے تو تم کس بات کا انتظار کر رہے ہو وہ فورا غصے میں آتا ہے اور اپنا حصہ بھی انہی ڈیلرز کو بیچ دیتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ڈیلرز ہماری ہی زمینیں فروخت کروا کے پیسے بھی بٹور لیتے ہیں اور پھر انہی زمینوں پر قبضہ مافیا سے ملکر قبضے کروانے میں مدد فراہم کرنے کیلیئے بھی کئی گنا پیسے بٹور لیتے ہیں ان ڈیلرز نے چکنی چپڑی باتوں سے پورے پورے موضع جات فروخت کروا دیئے ہیں جس وجہ سے لوگوں کی زمینوں اور ان میں بنے گھروں کی کوئی قانونی حثیت باقی نہیں رہی ہے قبضہ مافیا جب چاہے ان کی زمینوں پر قبضہ جما لے ڈیلرز نے اس طرح دھوکے فراڈ سے غریب لوگوں کی تباہی نکال دی ہے ان ڈیلرز کے کرتوتوں کی وجہ سے بھائی بہنوں کا مرنا جینا تک ختم ہو چکا ہے جب ایسے کیسوں کا پیچھا کیا جائے تو یہی بات سامنے آ تی ہے کہہ بہن نے بھائیوں کی زمین میں سے اپنا حصہ فروخت کر ڈالا ہے جس وجہ سے ان میں دشمنی پڑ گئی ہے ڈیرلز حضرات دیگر تباہیوں کے ساتھ ساتھ رشتوں کی تباہی کا بھی بہت بڑا سبب بنے ہیں لوگوں کی زمینوں ان کے مکانوں پر قبضے کروا کر یہ لوگ ظلم و زیادتی کو فروغ دے رہے ہیں علاقے میں لا قانونیت کو پروان چڑھا رہے ہیں کچھ وقت گزرنے کے بعد قبضہ مافیا اس علاقے میں تباہی پھیلا دے گا ان کے پاس اندھا پیسہ ہوتا ہے یہ غریب کی فریاد کو تالے لگوا دیتے ہیں اس کی کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہے تھانے ان کے ساتھ محکمہ مال ان کے ساتھ ہوتا ہے غریب ہر جہگہ دھکے کھانے کے بعد آخر کار ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے پر مجبور ہو جاتا ہے جبکہ اسی دوران جن ڈیلرزنے یہ آگ لگائی ہوتی ہے وہی ثالث بن کر بھی غریبوں کو ڈراتے ہیں کہ تم غریب لوگ ہو ان سے کیسے مقابلہ کرو گئے وہ ایک بار پھر کامیاب ہو جاتے ہیں مستقبل میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کیلیئے علاقہ مکینوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور خاص طور پر اپنی زمینیں فروخت کرتے وقت یہ دھیان دینا ہو گا کہ وہ جو زمین فروخت کر رہے ہیں اس میں کہیں ان کے مکان وغیرہ تو بنے ہوئے ہیں ورنہ یہ ڈیلر اور قبضہ مافیا ان کا بھرکس نکال دیں گئے بعض لوگ تو محض انگوٹھا اور دستخط کرنے کے بعد یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے جو انگوٹھا وغیرہ لگایا ہے اس کو دوبارہ جا کر چیک ہی کر لیں کہ کیا اس نے جو زمین فروخت کی تھی کیا انتقال میں صرف وہی درج ہے کہیں ایسا تو نہیں ہوا ہے کہ فروخت اور کی ہو اور انتقال میں کوئی ڈال دی گئی ہو جس طرح سی پی او راولپنڈی نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے وہ بہت اچھی اور قابل تعریف ہے ان کو اپنی اس مہم میں جدت لانا ہو گی ہر تھانے میں اس حوالے سے ایک الگ سے کاؤنٹر قائم کیا جائے کیوں کہ یہ معاملہ بہت سنگین صورتحال اختیار کر تا جا رہا ہے لوگوں میں خوف و خطر پھیلتا جا رہا ہے اور قبضہ مافیا غریبوں کیلیئے ایک مرض بنتا جا رہا ہے آئے روز لوگ ان کے ظلم و زیادتی کا شکار بن رہے ہیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145388 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.