مناسک ِحج ،کورونا وائرس اور مغرب


مناسکِ حج 1442 ہجری کا آغاز ہوچکاہے۔ مناسک ِحج اداکرنے کا طریقہ کار کچھ اِس طرح سے ہوتا ہے ۔
8ذوالحجہ پہلا دن:ایک کا م کرنا ہے( میدانِ عرفات جانا ہے)۔

(1)جانے سے 3-4گھنٹے پہلے احرام باندھ لیں،(2)اپنے کمرے ہی میں احرام باندھنا ہے،(3)دو رکعت نفل اورحج کی نیت (حج کی نیت کرتا ہوں اُسکوآسان فرما اور قبول فرما)اور تین دفعہ تلبیہ بلند آواز میں پڑھیں،(4)حج کا احرام باندھ کر اپنے مکتب /خیمہ میں ہی 5دن رہنا ہے ،(5)نماز کے لئے امام مقر رکرلیں ،(6) احرام کی حالت میں پاؤں ڈھانپ سکتے ہیں ۔چہرہ اور سر کھلا رہے۔

9ذوالحجہ دوسرا دن:دوکام کرنے ہیں۔

(ا)وقوف عرفہ (فرض ہے)۔میدان ِعرفات میں ٹھہرنا /رُکنا،(ب )وقوف مزدلفہ(واجب ہے)۔مزدلفہ میں ٹھہرنا /رُکنا۔

(ا)وقوف عرفہ (فرض ہے): (1)میدانِ عرفات میں زوال سے پہلے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرلیں،(2) قیام و مدت :زوال (ظہر ) سے سورج کے غروب ہونے تک،(3)اپنے خیمہ میں ہی نماز اوقات میں پڑھیں،(4)خیمہ کے باہر نکل کر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر دُعا مانگیں،(5)جن لوگوں نے دعا کے لئے آپ کو کہا ہے اُن کے لئے دُعا مانگیں ،(6)توبہ استغفار کرتے رہیں،(7) ایام تشریق جو 23نمازوں پر مشتمل ہے کی پابندی ضروری ہے،(8)آج مغرب کی نماز عرفات کے میدان میں نہیں پڑھنی ہے،(9)مزدفہ کے لئے پیدل جانا ہے۔

ب )وقوف مزدلفہ(واجب ہے):(1)وقتِ روانگی :سورج غروب ہونے کے بعد،(2)دونوں نمازیں( مغرب اور عشاء کے وقت) اکٹھی پڑھنی ہے(ایک اذان ایک اقامت میں عشاء کے وقت دونوں اکٹھی پڑھنی ہے ) اور ترتیبِ نمازیوں ہے۔3فرض مغرب ،4فرض عشاء،2سنت مغرب،2سنت عشاء،3وتر عشاء،(3)رات کو ہی مزدلفہ میں70کنکریاں تھیلی میں ڈالیں جومٹر کے دانے کے برابر اور کھجور کی گٹھلی سے چھوٹی ہو،(4)مزدلفہ میں فجر کی اذان مکہ کے ٹائم کے وقت (5منٹ تاخیر سے) دینی ہے،(5)مزدلفہ سے روانگی فجر کی نماز کے بعدواپس منیٰ تک پیدل جانا ہے ،(6)مزدلفہ میں رکنے کا وقت فجر کی اذان کے بعد سورج طلوع ہونے تک ہے۔

10ذوالحجہ تیسرا دن: تین کام کرنے ہیں۔

(ا)رمی یعنی کنکریاں مارنا۔ (ب )قربانی۔(ج)سر کے بال اتروانا۔

(1)پہلے خیمہ میں پہنچیں اور اپنے بیگ کو وہاں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد رمی کریں کیونکہ بیگ ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں،(2)وقت ِ رمی ۔صبح سورج نکلنے کے بعد سورج غروب ہونے تک اور تمام رات کنکریاں ماری جاسکتی ہیں،(3)تیسرے بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارنی ہیں،(4)کنکریاں مارنے کے وقت تلبیہ بند کردیں(ظہر کے وقت کوشش کریں)۔

(ب) قربانی کا پتا کر لیں ا ور اگر قربانی کی تصدیق ہوجا ئے تو پھر۔

(ج)سر کے بال اتروالیں اور احرام کھول لیں۔طوافِ زیارت (فرضِ حج):(1) 10,11,12 ذوالحجہ فجر کے بعد تمام دن سورج غروب ہونے تک،(2)آج ہی مکہ مکرمہ روانہ ہوجائیں اپنے خرچ پر،(3)صرف گلے کا بیگ لے کر جائیں،(4)طوافِ زیارت (سات چکر۔طوافِ زیارت 2نفل۔سعی۔ استلام نمبر9)،(5)طوافِ زیارت کے بعدواپسی منیٰ ہوگی ۔

11ذوالحجہ چوتھا دن اور 12ذوالحجہ پانچواں دن: دونوں دن ایک ہی کام کرنے ہیں۔

(1)ظہر تک فارغ،(2)تین جگہ کنکریاں مارنی ہیں بہتر ہے کہ مغرب کے بعد جائیں،(3)وقتِ رمی۔ زوالِ ظہر سے سورج غروب ہونے تک اور تمام رات،(4)سات کنکریاں ہر جگہ مارنی ہیں بسم اﷲ ، اﷲ اکبر کہنا ہے۔
12ذوالحجہ کو ہی مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہو جائیں۔

الوداعی طواف(واجب):(1)اپنے ملک واپس آنے سے چھ گھنٹے پہلے الوداعی طواف کریں جو واجب اور ضروری ہے،(2)عام کپڑوں میں ،(3)پہلے تین چکربغیر رمل کے(اکڑ کے نہیں چلنا)،(4)سات چکر واجب ِ طواف دونفل،(5)سعی نہیں کرنی۔

یہ مناسک حج کی ادائیگی کا نہایت ہی آسان طریقہ کار ہے ۔جو میں نے اپنے والدِمحترم محمداسلم صاحب کی مدد سے لکھاہے، وہ2016 میں حج کی سعادت حاصل کرنیوالے خوش نصیبوں میں شامل تھے ۔اب موجودہ حال کے پیش ِنظر میری ذاتی رائے میں عالمی وباء یعنی کورونا وائرس کیا صرف حج کے مبارک فریضہ پر ہی اثر انداز ہوسکتا ہے؟کیونکہ گذشتہ سال صرف ایک ہزار عازمین کو حج کی اجازت ملی تھی جبکہ اِس بار 60 ہزارمقامی عازمین کو حج کو اجازت دی گئی ہے ۔اگر دوسری طرف یعنی’’ مغرب ‘‘کو دیکھا جائے توکورونا وائرس لانے والے خودتو اپنی عبادات پہلے کی طرح ہی ادا کررہے ہیں ۔اِن کے ہاں کوئی جلسہ ،جلوس ، فٹ بال میچ اور دیگر تفریحی معاملات ،کورونا وائرس سے پہلے کے دور کی طرح ہی جاری وساری ہیں جبکہ ہمیں لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اُمت مسلمہ کے حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔اِس کالم کے اختتام پر میں یہ دُعا کرنا چاہوں گا کہ اﷲ پاک ہمارے حکمرانوں کی شکل میں موجود غداروں کا خاتمہ اورہم سب کوفریضہ حج کی ادا ئیگی نصیب فرمائے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Shahzad Imran Rana
About the Author: Shahzad Imran Rana Read More Articles by Shahzad Imran Rana: 68 Articles with 50882 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.