|
|
گھر میں اگر سکون ہو تو پھر انسان کام پر بھی پوری توجہ
کے ساتھ اور سکون کے ساتھ رہ سکتا ہے۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی ساسیں ہیں جو
اپنی بہوؤں کی وجہ سے بہت خوش ہیں اور ان کے گھر کو پوری طرح ان کی بہو نے
ہی سنبھالا ہوا ہے۔۔۔ |
|
اسماء عباس |
اداکارہ اسماء عباس خود بھی بہت خوش مزاج اور اچھی
خاتون ہیں لیکن اپنی بہو کی وجہ سے ان کی خوش مزاجی میں اضافہ ہی ہوا ہے۔۔
ان کے بڑے بیٹے کی شادی کے بعد انہوں نے گھر میں بہت دوستانہ ماحول رکھا
اور اب اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کی بہو ان کی بہترین دوست ہے اور وہ ایک شو
میں جب اپنی بہو کے ساتھ آئیں تو ان کی اور بہو کی کیمسٹری دیکھ کر اندازہ
ہوا کہ ان دونوں میں رشتہ صرف ایک دوست کا ہے ۔۔۔ ان کی غیر موجودگی میں
بہو ہی سارے گھر کو سنبھالتی ہیں۔۔۔ |
|
|
پروین اکبر |
پروین اکبر یوں بھی ایک دوستانہ مزاج رکھنے والی
خاتون ہیں لیکن یہ سچ ہے کہ ان کے گھر میں بھی انہیں اس مزاج کی وجہ سے
خاصا پسند بھی کیا جاتا ہے اور سراہا بھی جاتا ہے۔۔ انہوں نے اپنے دونوں
بیٹوں کی شادی کے بعد گھر کے ماحول کو ایسا رکھا جہاں ان کے رشتے کی قدر کی
جا سکے۔۔۔ ماہم اور ان سے بڑی بہو نے اپنی ساس کا مان رکھا ہے اور گھر کی
ذمہ داریاں سنبھالنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔۔۔ |
|
|
حنا دلپزیر |
اداکارہ حنا دلپزیر ہر وقت سب کے چہروں پر مسکراہٹ
بکھیرتی نظر آتی ہیں۔۔ لیکن ان کے چہرے کا سکون یہ واضح اشارہ دیتا ہے کہ
وہ اپنے گھر کے سکون سے مطمئن ہیں۔۔۔ ان کا ایک ہی بیٹا ہے اور ان کی بہو
بھی ان کی ہی پسند کی ہے۔۔۔ وہ اپنی بہو کی وجہ سے بہت خوش ہیں اور آرام سے
گھر کی ذمہ داری اس کے حوالے کر چکی ہیں تاکہ وہ کام پر دھیان دے سکیں۔۔ |
|