اگر یہ شادی شدہ ہوتا تب بھی میں اس سے شادی کرتی۔۔۔ شوبز کے وہ ستارے جن پر خود غرض ہونے کا الزام ہے

image
 
اپنے لئے سوچنا بالکل بری بات نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے لئے سوچتے سوچتے اتنے لاپرواہ ہوجاتے ہیں دوسروں کے درد سے کہ کبھی کبھی وہ ان کا جانے انجانے میں نقصان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔۔ شوبز میں کچھ ستاروں پر یہ الزام ہے کہ وہ بہت خود غرضی دکھاتے ہیں۔۔۔
 
سعود
فلمسٹار سعود پر اس سے پہلے بھی یہ الزام لگا کہ اپنے گھر کو بنانے کی دوڑ میں انہوں نے اپنے ڈرامے کے کئی آرٹسٹوں کے پیسے نہیں دیئے۔۔۔پھر بعد میں وہ دھمکیاں دیتے رہے کہ کوئی ان کے خلاف بات بھی نا کرے۔۔۔ معاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن بات کی اہمیت اپنی جگہ قائم رہی۔۔۔ پھر حال ہی میں شفقت چیمہ نے ایک شو میں سعود کی خود غرضی کا ایسا قصہ سنایا کہ سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔۔۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ میں نے شوٹ کے دوران ڈوبتے ہوئے اپنا ہاتھ سعود کی طرف بڑھایا کہ شاید وہ مجھے بچالے لیکن اس نے مجھے دھکا دیا اور خود تیر کر کنارے پر چلا گیا۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ میں موت کے منہ سے کس طرح باہر آیا یہ میں اور میرا ﷲ ہی جانتے ہیں۔۔اس واقعہ کو سنانے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ سعود نے خود غرضی کی انتہا دکھائی۔
image
 
 حرا مانی
حرا مانی یوں تو بہت آگے جا رہی ہیں لیکن کبھی کبھار اپنے منہ سے ہی وہ ایسی باتیں نکال دیتی ہیں کہ ان پر خود غرضی کا تمغہ سجانا مشکل نہیں رہتا۔۔۔مانی سے شادی کی کہانی میں ان کی خود غرضی کو عروج پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اپنی بہترین دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر نکال کر اس کی زندگی سے مانی کو ہٹانا اور پھر مانی سے شادی کرنا۔۔۔ چاہے یہ کام انہوں نے محبت میں کیا لیکن ہے تو یہ خود غرضی۔۔۔ پھر حرا نے حال ہی میں یہ بھی کہا ندا یاسر کے شو میں کہ اگر مانی شادی شدہ بھی ہوتا تو میں اس سے شادی کرلیتی۔۔۔ یہ کس قسم کی محبت ہے جو دوسروں کی زندگی خراب کرکے بھی حاصل کی جائے تو کوئی برائی نہیں لگتی-
image
 
نادیہ خان
مارننگ شو کی کوئین نادیہ خان ایک زمانے میں اپنے شو کے لئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتی تھیں۔۔۔ انہوں نے فلمسٹار نور کی سابقہ شوہر سے لڑائی کو آن ائیر کیا ریٹنگ کے لئے پھر چاہے وہ گھر ہمیشہ کے لئے برباد ہوا۔۔۔ نادیہ نے میرا کی لڑائی کو آن ایئر کیا اپنے شو کی ریٹنگ کے لئے پھر چاہے میرا کی ذہنی کیفیت پر سب نے مذاق بنایا۔۔۔ نادیہ خان اپنے نام کے لئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: