محکمہ اوقاف کی3سالہ کارکردگی

پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو جہاں چند محکمے اپنی نااہلیوں کی بدولت سر فہرست رہے وہی پر بہت سے محکموں اور اداروں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کیا ماضی کی حکومتوں نے ان محکموں کو اپنی آمدن کا زریعہ بنایا ہوا تھا وزیرو مشیروں اور کرتادھرتاؤں کے علاوہ خادم اعلی بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت نے بہت سے مردہ گھوڑوں میں جان ڈالی ان میں سے ایک محکمہ اوقاف بھی ہے جسے سابق حکمرانوں نے اپنی ذاتی جائیداد کے طور پر استعمال کیا اور ایسی کوئی پالیسی نہ بنا ئی جس سے محکمہ اوقاف اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کے ویزن اور 17نکاتی پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے اوقاف آرگنائزیشن نے بے مثال ترقی کر کے دیگر محکموں کے لئے تاریخ رقم کی ہے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام پنجاب اوقاف آرگنائزیشن 546مزارات اور 437مساجدکی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام میں سرگرم عمل ہے۔منافع سرمایہ کاری پالیسی کے تحت محکمہ کے منافع میں سال2018-19میں 100.36ملین روپے، سال 2019-20میں 171.90ملین روپے اور سال 2020-21میں 175.71ملین روپے اضافہ ہوا۔فیس منتقلی کرایہ داری کی پالیسی کے تحت مالی سال 2018-19میں 8.36ملین روپے،سال 2019-20میں 17.1ملین جبکہ سال 2020-21میں 22.68ملین روپے روپے کی آمدن ہوئی۔سرپلس فنڈ کی مد میں بنک آف پنجاب میں قلیل المدتی سرمایہ کاری کے تحت محکمہ کی آمدن میں 71.28فیصد اضافہ جبکہ محکمہ کے سرمایہ کاری اثاثہ جات میں 77.34فیصد اضافہ ہوا۔ صوبہ بھر میں واقع محکمہ اوقاف کے کمرشل یونٹس کے کرایہ جات کی تشخیص نو بمطابق مارکیٹ کے نتیجہ میں سال 2019-20میں موصو لہ کرایہ مبلغ 189.85ملین روپے کے مقابلے میں 2020-21کے دوران 263.88ملین روپے کی وصولی ہو ئی۔محکمہ اوقاف کو 2021-22ء کیلئے 700.00ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔یہ رقم مجموعی طور پر37سکیموں کے لئے جاری کی گئی ہے جبکہ جاری 9سکیمیں 176.658 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی۔جبکہ نئی شروع ہونے والی 25ریگولرسکیمیں کے لئے439.014 ملین اور 3 سکیمیں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 84.328 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی۔ گز شتہ ادوار میں محکمہ اوقا ف کی ہمیشہ ساکھ خراب کی جا تی رہی اور کسی قسم کا ترقیاتی کام انجام نہ دیا جا سکا،جنو بی پنجا ب کے درباروں اور مسا جد کی تزئین و آرائش کو بھی محرومی رکھا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ اوقاف نے جنوبی پنجاب میں واقع ا وقاف کے زیر انتظام بزرگان دین کے مزا رات و مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی مختلف سکیموں اور ترقیاتی کاموں کیلئے 248.476 ملین روپے مختص کئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ اوقاف نے جنوبی پنجاب میں واقع ا وقاف کے زیر انتظام بزرگان دین کے مزا رات و مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی مختلف سکیموں اور ترقیاتی کاموں کیلئے 248.476 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ 6جاری سکیموں کو 47.393ملین روپے سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ8 سکیموں کو116.755ملین روپے سے اور3 سکیموں کو ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 84.328ملین روپے سے مکمل کیا جائے گا۔دربار حضرت سلطان احمد قتال جلال پور پیر والا کے تحفظ اور بحالی کیلئے 10 ملین روپے،دربار حضرت سخی سرور ڈیرہ غازی خان کی بحالی کیلئے 10 ملین روپے،دربار حضرت عبدالوہاب بخاری کے تحفظ اور بحالی کیلئے 20 ملین روپے،ڈویزن کی سطح پرشہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کیلئے9 قرآن محل کی تعمیر کیلئے 54.00ملین روپے،صوبہ بھر میں جیو میپنگ سے اوقاف اراضی کے تحفظ کیلئے 64.790ملین روپے، تمام درباروں پر زائرین کی طرف سے پیش کئے گئے نذرانوں کی جدید الیکٹرانک خود کارمشینوں کے نظام کیلئے 10.124ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کی 6 نئی سکیمیں جن میں دربار حضرت شاہ رکن عالم ملتان او ر دربار حضرت بہاؤالدین ذکریا ملتان میں زیر زمین60ملین گیلن پانی کے ذخیرہ کیلئے ٹینک کی تعمیر 30.00ملین روپے، دربار حضرت نور شاہ بخاری موضع محسن وال میاں چنوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے14.00ملین روپے،دربار حضرت چن نن پیر بہا ولپور میں زائرین کی سہولت کے لئے بر آمدہ،لنگر خانہ،پارکنگ کی تعمیر کیلئے10ملین روپے،دربار حضرت اکرم شاہ جیلانی صادق آباد کی اپ گریڈیشن کیلئے 5.00ملین روپے،صوبہ کے 15درباروں پر لائبریری کے قیام کے لئے90.00ملین روپے،جنوبی پنجاب کے درباروں کی دیکھ بھال، انضمام اور کنٹرول اور منظوری کیلئے 100.00ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں اوقاف کی ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 3 سکیمیں84.328 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی۔دربار حضرت خواجہ فرید کوٹ مٹھن راجن پور کی اپ گریڈیشن اور ایکسٹینشن کیلئے 69.328ملین روپے، دربار حضرت محبوب سبحانی اوچ شریف احمد پور شرقیہ کے مسجد کی تعمیر و مرمت کیلئے 5.00ملین روپے، دربار پیر غوث الا عظم اور دربار پیر جلال الدین اوچ شریف احمد پور شرقیہ کے دروازوں کی تعمیر کیلئے 10.00ملین روپے سے آغاز کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف کی جاری 9 سکیمیوں کیلئے 176.658ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کو جامع حکمت عملی سے خوب قابل دید بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بادشاہی مسجد لاہور کی بحالی اور منسلک سہولیات کی فراہمی کے لئے 10ملین روپے،دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کیلئے193.805 ملین،دربار بابا فریدالدین گنج شکر پاک پتن میں زائرین کو سہولیت کی فراہمی کے لئے 15ملین،درباربابا سلطان احمد قتال جلال پور پیر والا ملتان کی بحالی کیلئے 10ملین،دربار بابا سخی سرور ڈیرہ غازی خان کی بحالی کیلئے 10ملین،دربارعبدالوہاب بخاری ڈیرہ دین پناہ مظفر گڑھ کے تحفظ اور بحالی کیلئے 20ملین،پنجاب میں ڈویڑن کی سطح پر 9 قرآن محل کی تعمیر کیلئے54ملین،اوقاف پنجاب کی قیمتی اراضی کے تحفظ کے لئے جیومیپنگ کیلئے 64.790ملین،اوقاف پنجاب کے زیر انتظام تمام درباروں پرچندہ کی خود کارذخیرہ کے نظم کے لئے 10.124ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اوقاف کی 25 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے439.014ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔نئے مالی سال کے بجٹ میں دربارسخی سیدن شاہ شیرازی چووا سیدن شاہ چکوال پر عوامی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کیلئے 10ملین روپے،دربار شاہ جہان چشتی جہلم میں عوامی سہولیات،پانی کی فراہمی کے انتظامات اوردربار،مسجد،وراندہ اور تالاب کے اپ گریڈیشن کے لئے 15ملین، دربار سائیں جمال سرگودہا کی تعمیر نو،لنگرخانہ،ورانڈہ ا ور قبرستان کی رتعمیر اور عوامی سہولیات کی فراہمی،مسجد اور دارالنساء کی تعمیر کیلئے10ملین،دربارمٹھا معصوم سرگودہا کی تعمیر نو،لنگرخانہ،ورانڈہ ا ور قبرستان کی تعمیر اور عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے30ملین،دربارپیر بڑہایا دریا خان میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کیلئے25ملین،دربارشاہ صادق نہنگ جھنگ کی بحالی اور منسلک سہولیات کی فراہمی کے لئے50ملین،جامع مسجد مرکزی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تعمیر نو کے لئے45ملین،دربارشاہ عبدالرحمان بھری کلاں گوجرانوالہ کی اپ گریڈیشن اور دیگر ضروری سہولیات کی فرہمی کیلئے15ملین،دربارصابر حسین شاہ کھاریاں گجرات کی تعمیر نو اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے15ملین،دربار پیر جماعت علی شاہ علی پور سیداں نارووال کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کیلئے40ملین، دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کیلئے500ملین،دربار مادھو لال حسین پر زیر زمین60 ہزار گیلن وضو کے استعمال شدہ پانی کے ذخیرہ کے لئے ٹینک کا قیام 15 ملین،دربار بابا بہار شاہ شیخو پورہ کی تعمیر نو اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے20ملین،دربار بابا کما ل چشتی قصور کی چار دیواری و دیگر سہولیت کی فراہمی کیلئے 75ملین،شیر گڑھ اوکاڑہ میں تاریخی، اسلامی عمارات تعمیر نو وبحالی کیلئے 25ملین،دربار بابا شاہ رکن عالم ملتان میں وضو کے استعمال شدہ 60 ہزار گیلن پانی کے ذخیرہ کیلئے ٹینک کا قیام 15ملین،دربار بابا نور شاہ بخاری موضع محسن وال تحصیل میا ں چنوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 14 ملین،دربار بابا چنن پیر بہاولپور میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 10ملین،دربار بابا اکرم شاہ جیلانی تحصیل صادق آباد کی اپ گریڈیشن اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے 5ملین،درباربابا سخی عبدالوہاب چنیوٹ کی مسجد کی تعمیر نو اور سہولیات کی فراہمی کے لئے 15 ملین،دربار بابا محمد صادق لالی،لالیاں چنیوٹ کی تعمیر نوو دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے 20ملین،صوبہ میں 15درباروں پر اسلامی لائبریریز کا قیام کیلئے90ملین،درباروں اور مسا جد کی قابل موافق اراضی کوباہمی رضامندی سے استعمال میں لانے کے لئے 100ملین،جنوبی پنجاب کے درباروں اور مسا جد کی قابل موافق اراضی کوباہمی رضامندی سے استعمال میں لانے کے لئے 100ملین روپے رکھے گئے ہیں۔محکمہ اوقاف کی 3سکیموں کو84.328 ملین روپے سے ضلعی تر قیاتی پیکج کے تحت مکمل کیا جائے گا۔حکومت ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت دربار باباخواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن ضلع راجن پور کے چاردیواری او راپ گیڈیشن کیلئے 69.328ملین،دربار بابا محبوب سبحانی اوچ احمد پور شر قیہ بہاولپورکی مسجد کی تعمیر و مرمت کیلئے 5ملین اوردرباربابا جلال الدین بخاری اور دربار بابا غوث الا عظم اوچ شریف احمد پور شر قیہ بہاولپور کے گیٹ کی تعمیر و مرمت 10ملین روپے سے پایہ تکمیل کیا جائے گا۔

 

rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 830 Articles with 612431 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.