وادی کاغان

پاکستان کی خوبصورت وادیوں میں وادی کاغان کا ذکر شامل ہے یہ وادی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع ہے وادی کاغان اپنے حسن کی وجہ سے عالمیگر شہرت کی حامل ہے اور دنیا بھر سے سیاح اس وادی کو دیکھنے لاکھوں کی تعداد میں ہر سال آتے ہیں وادی کاغان دنیا بھر میں سیاحت کے لیے اہم مرکز رہا

وادی کاغان خوبصورت جھیلوں، بلند آبشاروں، جنت نظیر وادیوں، دل کو موہ لینے والے چشموں اور بے انتہا گلیشیروں سے مالا مال ہے۔ وادی کاغان کے بہت سے تفریحی مقامات ہیں جن میں شوگراں، بابو سر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، آنسو جھیل، لولو سر جھیل ہیں۔

میرا اتفاق وادی کاغان میں جھیل سیف الملوک جانے کا ہوا جس کا سفر بہت یادگار رہا صبح چھ بجے کے قریب ہم گھر سے روانہ ہوئے موسم بہت خوشگوار تھا بہترین سڑکوں اور خوبصورت پہاڑوں کے درمیان بہت سی جگہوں پر پہاڑوں سے پگھل کے برف نیچے آئی ہوئی تھی اور جب وہاں سے گاڑی گزرتی تو انتہائی حسین ٹھنڈک محسوس ہوتی۔ موج مستی کرتے ہوئے وقت کا پتہ بھی نہیں چلا اور ہم وادی کاغان پہنچ گئے وہاں پر لگے بل بورڈز پڑھے جن میں جھیل سیف الملوک کی کہانیاں درج تھیں۔

وادی کاغان پہنچ کر ہم نے جیپ بک کروائی اور جھیل سیف الملوک کی جانب سفر شروع کیا جیپ سے سیف الملوک پہنچنے تک ہم کو پونا گھنٹا لگا راستے میں کہیں سڑک تھی اور کہیں نہیں تھی لیکن مزدور کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے بہت سی جگہوں پر سڑک نہ ہونے کی وجہ سے جیپ کا سفرانتہائی ایڈونچر رہا۔

جھیل سیف الملوک کی وجہ شہرت اس کی رومانوی داستان بھی ہے جو دنیا بھر میں جانی جاتی ہے مقامی قصہ گو، جھیل سیف الملوک پر آنے والے سیاحوں کو رومانوی داستان بھی سناتے ہیں دنیا بھر کے سیاح اس جھیل پر آ کر اس کے حسن اور سکون سے محظوظ ہوتے ہیں اور اس کے حسین نظاروں کو اپنے کیمرے اور دل میں محفوظ کرتے ہیں ۔

جھیل کا پانی صاف شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی دلکش منظر پیش کر رہا تھا، جھیل کے پانی میں پہاڑوں کا عکس قدرت کے حسن کی گواہی دے رہا تھا اور وہاں پر موجود سکون انسانی دماغ کو تازگی بخش رہا تھا وہاں کے حسین لمحات اپنے دل میں محفوظ کر کے ہم نے واپسی کی راہ لی۔



 

Nafeesa Khan
About the Author: Nafeesa Khan Read More Articles by Nafeesa Khan: 11 Articles with 14064 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.