پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ
ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ہم سب سے پہلے
پاکستانی ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں میں نے ان سے گزارش کی ہے کہ آپ حکومت کے
اتحادی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرآپ پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستانی بن
کرسوچناہوگاپھرحلیف بن کرسوچیں۔ایم کیوایم کے وفدنے شہبازشریف سے ملاقات
کی۔ فریقین مین اوربھی باتیں ہوئیں۔ ہم نے اس گفتگومیں سے وہ جملے منتخب
کیے ہیں جن پرہم قلم آزمائی کرناچاہتے ہیں۔ شہبازشریف نے ایم کیوایم سے
مندرجہ بالاجوباتیں کی ہیں یہ شہبازشریف کی ایم کیوایم کونصیحت ہے یا مشورہ
۔ شہبازشریف ان سے مطالبہ کررہے ہیں یاانہیں تاکیدکررہے ہیں۔ اس بات
کافیصلہ ہم قارئین پرچھوڑتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے
کہاہے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔
ویسے اگروہ کسی بھی سیاسی فیصلے کی صورت میں حکومت کاساتھ دینے کافیصلہ
کرتی ہے ۔ تویہ کیسے طے ہوگا کہ ان کایہ فیصلہ پاکستانی بن کرکیاگیاہے
یاحکومتی اتحادی بن کر۔ دوسری طرف اگریہی بات اپوزیشن کی کسی سیاسی پارٹی
سے کی جائے اور اس سے بھی کہاجائے کہ وہ اپوزیشن کی اتحادی بن کرنہیں
پاکستانی بن کرفیصلہ کرے توشہبازشریف کاکیاجواب ہوگا۔ہم مسلم لیگ ن اورایم
کیوایم کے درمیان ہونے والی سیاسی گفتگوکوایک طرف کرکے شہبازشریف کی اس بات
پرغورکیاجائے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے
کرے۔ہم اپنے تمام فیصلے پاکستانی بن کرکرنے لگ جائیں توبہت سے مسائل سے
چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے۔ سیاسی پارٹیاں، سیاسی لیڈرز اورسیاسی شخصیات
سیاست دان بن کر نہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں توملک کی ترقی کی راہ
پردوڑنے لگے گا۔ کاروباری افرادتاجربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرناشروع
کردیں توملک کی معیشت کو درپیش مسائل حل کرنے اوراسے ترقی دینے میں نمایاں
مددمل سکے گی۔ تاجرپاکستانی بن کرفیصلے کریں گے توریاست کے تمام ترواجبات
ایمانداری سے اور بر وقت ادا کریں گے۔ وہ پاکستانی بن کرفیصلے کریں گے
توذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری سے اجتناب کریں گے۔ملاوٹ نہیں کریں گے۔
فیکٹری مالکان صنعت کار بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں تووہ اپنی
مصنوعات کامعیارایسارکھیں گے کہ ان کی یہ مصنوعات پاکستانی عوام
خریدناچاہیں توان کی جیبوں پرزیادہ بوجھ نہ پڑے اوروہی مصنوعات پاکستان سے
باہرفروخت کی جائیں تواس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ
ملک کانام روشن ہو۔ ٹرانسپورٹ کے مالکان ٹرانسپورٹربن کرنہیں پاکستانی بن
کرفیصلے کریں ۔ کھیتی باڑی کرنے والے کاشتکاربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے
کریں۔ اخبارات اورنیوزچینلزکے مالکان، ایڈیٹرز ، رپورٹرز ،اینکرز، کالم
نگارصحافی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں گے تووہ اپنے اخبارات
اورنیوزچینلزپر،اپنی رپورٹوں، خبروں، ٹاک شوز اور تحریروں میں ایسے واقعات
کوجگہ نہیں دیں گے جس سے ملک کے وقار، عزت اورساکھ پرمنفی اثرات مرتب
ہوسکتے ہوں۔بلکہ وہ ایسے حالات وواقعات کواجاگرکریں گے جس سے پاکستان کی
ساکھ، عزت اوروقارمیں اضافہ ہونے کی امیدہو۔ ملک میں مختلف شعبوں میں کام
کرنے والوں کوپاکستانی بن کرفیصلے کرنے چاہییں ۔ شہباز شریف کہتے ہیں ہم سب
سے پہلے پاکستانی ہیں۔ قارئین کویادہوگا کہ سب سے پہلے پاکستان کانعرہ پہلے
بھی لگایاجاچکاہے۔ امریکی صدرکی دھمکیوں اور اربوں ڈالرکالالچ
ٹھکراکرنوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کافیصلہ پاکستانی بن کرکیاتھا،
بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد پاکستان ٹھپے کانعرہ آصف زرداری نے پاکستانی بن
کرلگایاتھا۔ ڈرون حملوں اورنیٹوکی سپلائی روکنے کے لیے عمران خان نے
دھرناپاکستانی بن کر دیاتھا۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں سیاست دان بعدمیں،
ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں تاجراورصنعت کاربعدمیں۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی
ہیں کسان بعدمیں۔ شہبازشریف نے ایم کیوایم سے گزارش کی ہے کہ وہ حکومتی
اتحادی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرآپ پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا
ہوگا پھر حلیف بن کرسوچیں۔ حکومت میں ہوں یااپوزیشن میں سیاست دان سیاست
دان ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ کاروباری حضرات تاجرضرورہیں مگر
اس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ فیکٹریوں اورملوں کے مالکان صنعت کارضرورہیں
مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے مالکان ٹرانسپورٹر ضرور ہیں مگر
اس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ کھیتی باڑی کرنے والے کاشتکار ضرورہیں مگراس سے
بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ اخبارات اورنیوزچینلز کے مالکان، ایڈیٹرزصاحبان
،رپوٹرزحضرات اورکالم نگار صحافی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کروہ پاکستانی ہیں۔
شہبازشریف کہتے ہیں پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر حلیف بن کر سوچیں۔
پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرسیاست دان بن کر سوچیں۔ پہلے پاکستانی بن
کرسوچناہوگاپھرتاجربن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر صنعت
کاربن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر ٹرانسپورٹربن کر سوچیں
۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرکاشت کاربن سوچیں۔پہلے پاکستانی بن کر
سوچناہوگا پھرسیاسی، کاروباری ،صنعتی بن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر
سوچنا ہوگا پھرصحافی بن کرسوچیں۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے ہروہ کام کریں
گے اورہراس کام کی حمایت کریں گے جوملک وقوم کے مفادمیں ہوگا۔ جب ہم صرف
پاکستانی بن کرسوچیں گے توہراس کام کونہیں کریں گے اوراس کام کی حمایت بھی
نہیں کریں گے جوملک وقوم کے نقصان میں ہوگا ۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تو
اپنی ڈیوٹی پروقت پرآئیں گے اوروقت سے پہلے واپس نہیں جائیں گے۔ ہم
پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپنے کسی پاکستانی بھائی کی مجبوری کا
ناجائزفائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تورشوت نہیں لیں
گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توسودکالین دین نہیں کریں گے۔ہم پاکستانی بن
کرسوچیں گے توملاوٹ نہیں کریں گے۔پاکستانی بن کرسوچیں گے توکسی کودھوکہ
نہیں دیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توایک نمبرمال دکھاکردونمبرمال
نہیں دیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توکرپشن نہیں کریں گے۔ہم پاکستانی
بن کرسوچیں گے تواپناہرکام ایمان داری اوردیانت داری سے کریں گے۔ ہم
پاکستانی بن کر سوچیں گے توکسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ہم پاکستانی بن
کرسوچیں گے تواپنی اولادکی تعلیم وتربیت پیسہ کمانے، سرمایہ کمانے کے لیے
نہیں کامل مسلمان، مخلص پاکستانی اورریاست کاوفادارشہری بنانے کے لیے کریں
گے۔ صرف ایم کیوایم کو ہی نہیں ہرسیاست دان کو،ہرتاجراورصنعت کارکو،ہرکسان
اور کاشت کار کو اور ہر صحافی کوپاکستانی بن کرسوچناہوگا۔ایسی بھی کوئی بات
نہیں کہ سیاست دان، تاجر، صنعت کار،کاشت کار،ٹرانسپورٹرز اورصحافی پاکستانی
بن کرفیصلے نہیں کرتے، پاکستانی بن کرنہیں سوچتے۔ تمام شعبوں میں کام کرنے
والے پاکستانی بن کرہی فیصلے کرتے ہیں اورپاکستانی بن کرہی سوچتے ہیں۔
سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومتی اوراپوزیشن سیاست دان صرف
اورصرف پاکستانی بن کراپناکرداراداکریں توملک کے اکثرمسائل حل ہوسکتے ہیں۔
|