حقیقت ٓشناسی؟

 کیا یہ بات عجیب نہیں لگتی کہ دنیا میں ہربرائی، تمام جرائم اور ہرقسم کی دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ نتھی کردیاگیاہے اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ صرف مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگ یا کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے کیا پاک ،پوتر ہیں؟۔کیا ان سے کوئی جرم سرزدنہیں ہوتا؟۔کیاان میں کوئی انتہا پسندنہیں؟آپ ذرا سرچ کریں دنیا میں برائی کی جڑ کون لوگ ہیں اور ان کا تعلق کن ممالک اور مذاہب سے ہیں یہ حقائق عالمی ضمیر کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا میں ہر برائی کے ذمہ دار مسلمان ہیں۔ ابتدا میں جائزہ لیتے ہیں وہ 10 ممالک جہاں جسم فروشی کی شرح سب سے زیادہ ہے بھلا کون کون سے ہیں ان میں 1۔ تھائی لینڈ بدھ مت ہے 2۔ ڈنمارک 3۔ اٹلی 4۔ جرمنی 5۔ فرانس 6۔ ناروے 7۔ بیلجیم 8۔ اسپین 9۔ امریکہ 10۔ فن لینڈ سب کے سب عیسائی ہیں۔جسم فروشی کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے زانی کی سزا بڑی ہی خوفناک ہے اسے سنگسارکرنے کا حکم ہے جسم فروشی یا مرد اور عورت کے ناجائز تعلقات خاندان کے تصور کے منافی ہے اسلام میں تو فحش گوئی کو بھی گناہ قراردیا ہے۔ اب یہ بھی جائزہ لیا جائے دنیا کےTOP10 ممالک کون کون سے جہاں چوری و ڈکیتی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔1۔ ڈنمارک اور فن لینڈ 2۔ زمبابوے 3۔ آسٹریلیا 4۔ کینیڈا (عیسائی) 5۔ نیوزی لینڈ 6۔جنوبی افریقہ 7۔ انگلینڈ 8۔ امریکہ 9۔ سویڈن عیسائی ممالک ہیں جبکہ 10۔ بھارت کا سرکاری دھرم ہندو ہے اس کیٹا گری میں ایک بھی مسلم ملک شامل نہیں ہے اسلام نے کسی کا مال ہتھیاناجرم قراردیاہے اور اس کے لئے ہرحربے کو ظلم،زیادتی اور حرام ڈکلیئرکیاہے آپ پکار اٹھیں گے واقعی اسلامی تعلیمات فطرت کے عین قریب ہیں جن سے بنی نوع انسانیت رہنمائی لے سکتی ہے کیونکہ اس میں فلاح ہی فلاح سکون ہی سکون ہے ۔آپ ذرا اس بات پر بھی غورکریں کہ وہ 10 ممالک جہاں شراب نوشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یقینا آپ کو یقین آجائے گا کہ 1۔ مالڈووا 2۔ بیلاروس 3۔ لیتھوانیا 4۔ روس (کیمونسٹ+عیسائی) 5۔ جمہوریہ چیک ) 6۔ یوکرین 7۔ آندورا 8۔ رومانیہ 9۔ سربیا 10۔ آسٹریلیا سب کے سب عیسائی ہیں مسلمانوں میں تو ویسے بھی شراب کو حرام قراردیاگیاہے اسے ام الخائب کہا جاتاہے یعنی کہ تمام برائیوں کی ماں ۔اس کا یہ بھی مطلب نہیں لیا جاسکتا کہ کچھ مسلمان شراب نہیں پیتے یقینا کچھ پیتے ہوں گے لیکن ان کی تعداد آٹے میں نماک کے برابربھی نہیں اور جو شراب نوشی کرتے ہیں معاشرے میں ان کو اچھی نگاہوں سے نہیں دیکھا جاتا۔ آج اپنی معلومات میں یہ بھی اضافہ کرلیں کہ وہTOP10 ممالک کون کون سے ہیں جہاں قتل ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ 1۔ ہونڈوراس 2۔ وینزویلا 3۔ بیلیز 4۔ ایل ساوڈور 5۔ گوئٹے مالا 6۔ جنوبی افریقہ 7۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس 8۔ بہاماس 9۔ لیسوتھو 10۔ جمیکا ان تمام ممالک کا سرکاری مذہب عیسائی ہے جس کو یقین نہ آئے وہ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لے۔ آپ تو یہ بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ دنیا میں خطرناک غنڈہ گردی کرنے والے گروپوں کے نام کیا ہیں ان TOP10 میں صرف 1۔ یاکوزہ غیر مسلم ہے باقی نو گروپ 2۔ ایگبرس 3۔ واہ سنگ 4۔ جمیکا پوسی 5۔ پریمیرو 6۔ آریائی اخوان 7۔ خون ۔ 18 ویں اسٹریٹ گینگ 9۔ منگکی 10۔ مارا سالاروتھا عیسائی ہیں ان گینگسٹروں سے پوری دنیا خوف کھاتی ہے یہ گروپ ہرقسم کی برائی میں لتھڑے ہوئے ہیں جو پیسوں کی خاطرکوئی جرم کرسکتے ہیں ان کے نزدیک کسی کی جان کی کوئی اہمیت نہیں فقط اپنے مفادات عزیزہیں اب ذکرہوجائے دنیا کے TOP10 منشیات اسمگلنگ مافیاز کا ان میں شامل ہیں جو تمام کے تمام عیسائی ہیں 1۔ پابلو اسکوبار(Pablo Escobar )-کولمبیا 2۔ اماڈو کیریلو) (Amado Carrillo Fuentes)-میکسیکو 3۔ کارلوس لیہڈر(Carlos Lehder) - جرمن 4۔ گریسیلڈا بلانکو(Griselda Blanco) -کولمبیا 5۔ جوکون گزمین- (Joaquín Guzmán) میکسیکو 6۔ رافیل کیرو-( Rafael Caro Quintero) میکسیکو ان حقائق اور اعدادوشمار پرکسی کو یقین نہیں تو وہ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لے اس پر حقیقت آشکارہوجائے گی کہ اس TOP10 پروفائل میں ایک بھی مسلمان ملک شامل نہیں اسلام نے تو ہرقسم کے نشے کی ممانعت کی ہے ،شراب کو حرام قراردیاہے حتیٰ کہ جنگ کے اصول وضح کئے ہیں حالت ِ جنگ میں بھی خواتین،بچوں اور بوڑھوں سے حسن ِ سلوک کرنے کا حکم ہے جنگی قیدیوں کیلئے نرمی کیلئے کہاگیا ہے اسکے باوجود مغربی اور مشرقی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا میں ہر طرح کی دہشت گردی کا سبب ہے انفرادی طورپردنیا میں کسی بھی ملک یا کسی بھی مذہب کا کوئی فرد یا گروپ کسی جرم میں ملوث ہوسکتاہے لیکن اس بنیادپرتمام مسلمانوں کو دہشت گرد اور پورے عالم ِاسلام کو ان کاسرپرست قراردینا ظلم،ناانصافی اور حقائق کے منافی ہے بلکہ مسلمان تو مظلوم ہیں جتنا ظلم مسلمانوں پرکیاجارہاہے کائنات میں اس کی نظیرنہیں ملتی بھارت میں مسلم کش فسادات،کشمیرکی وادی میں ظلم وستم، اس کے شہریوں کے بنیادی حقوق ریاستی جبر سے غصب کئے جارہے ہیں،میانمارمیں لاکھوں مسلمانوں کا قتل ِ عام ان کی جان و مال ،عزتوں کی پامالی معمول بن چکی ہے، چین میں مسلمانوں پر مذہبی پابندیاں اب کوئی لکی چھپی بات نہیں،عراق،شام،فلسطین،افغانستان اور کئی دیگر ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی، مظالم کے باعث ان پر عرصہ ٔ حیات تنگ ہے جس سے کروڑوں مسلمان متاثرہوگئے ہیں ان کے معاشی قتل کے منصوبے تیارکئے جارہے ہیں اسلام دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے اور یک طرفہ میڈیا ٹرائل کی بنا ء پر بہت سارے سادہ لوح اور نادان مسلمان بھی ان بے بنیاد اور کھوکھلے دعوؤں پر یقین کرلیتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ مسلمان حقائق کے منافی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے تحقیق کا سہارا لیں آپ اپنی سوچ اور عقل کا کنٹرول دوسروں کے ہاتھ میں نہ دیں اپنے مذہب اسلام پر فخر کیجئے کیونکہ اسلام خوشحالی ، سلامتی اور امن کا درس دینے والا سچا دین ہے۔ان حقائق کی روشنی میں کیا یہ بات عجیب نہیں لگتی کہ دنیا میں ہربرائی، تمام جرائم اور ہرقسم کی دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ نتھی کردیاگیاہے اب سوال یہ ہے کہ صرف مسلمان دنیا میں ہر برائی کے ذمہ دار مسلمان ہیں دیگر مذاہب کے لوگوں سے کوئی جرم سرزدنہیں ہوتا؟۔کیاان میں کوئی انتہا پسندنہیں؟آپ ذرا سرچ کریں دنیا میں برائی کی جڑ کون لوگ ہیں اور ان کا تعلق کن ممالک اور مذاہب سے ہیں یہ حقائق عالمی ضمیر کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہیں اگر اسلام مخالف قوتوں کانظریہ نہیں بدلتا تو ساون کے ان اندھوں کاکسی کے پاس کوئی علاج نہیں۔
 

Sarwar Siddiqui
About the Author: Sarwar Siddiqui Read More Articles by Sarwar Siddiqui: 462 Articles with 398919 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.