شریف خاندان کی شریف حکومت کو خوش آمدید

میرے پیارے پاکستانی بہن بھائیوں کو شریف حکومت بہت بہت مبارک ۔
مبارک ہو کہ اب سے ملک میں مہنگائی ختم ہو جائے گی کیونکہ ملک کو نئے سرے سے اپنے جدّی محسن امریکہ کی امداد نہایت مہنگے معاوضے پر ملیں گی۔
مبارک ہو کے بجلی شائد پھر سے سستی ہو جائے گی ۔ پر ملک میں ترقی کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جائے گی ۔
مبارک ہو کے اب سے کوئی حکمران غیرت کا بہادری کا اور سر اٹھا کر جینے کا نام نہیں لے گا ۔
مبارک ہو کے اب ہمیں پھر سے کوئی خبر نہیں ہو گی کہ ملک کا کون سا پروجیکٹ کتنے سال کے لیے گروی رکھا گیا ہے ۔

مبارک ہو کہ اب کوئی تسلی کے دو لفظ( کہ آپ نے گھبرانہ نہیں ہے ) نہیں کہے گا ۔

مبارک ہو اب آن لائن پورٹل پر ملک کے سربراہ سے ہر خاص و عام کا رابطہ اتنا آسان نہیں ہو گا کہ ہر ایرا غیرا اٹھ کہ اپنا مسلۂ ڈائریکٹ حکمران کے گوش گزار کر سکے ۔۔ ناممکن

مبارک ہو پھر سے رشوت اور سفارش عام ہو جائے گی ۔ ہر خاصا عام جہاں تک ہو سکے گا اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکے گا ۔

مبارک ہو اب آئندہ کو جرات نہیں کر سکے گا اس خاندانی سیاست کے راستے میں آنے کی ۔ آخر یہ ملک کچھ مخصوص خاندانوں کی ہی تو جائیداد ہے سالوں سے ان کے باپ دادا باری باری راج کرتے آ رہے ہیں ۔ ان کی ہے اولادوں کا حق ہے کہ آگے بھی وہ راج کرئیں ۔

آخر میں شریف خاندان کو بہت مبارک ہو ۔
 

Maryam Sehar
About the Author: Maryam Sehar Read More Articles by Maryam Sehar : 48 Articles with 58846 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More