|
|
دنیا بھر کی مساجد نہ صرف مسلمانوں کے لیے ایک اہم ترین
مذہبی مقام کا درجہ رکھتی ہیں بلکہ اسلامی ثقافت کی نمائندگی بھی کرتی ہیں-
مکہ مکرمہ میں واقع مسجد حرام مسلمانوں کے لئے سب مقدس ترین مقام ہے جبکہ
مسجد نبوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں قائم اسلام کا دوسرا مقدس ترین
مقام ہے اور ان دونوں مساجد کی خوبصورتی دیکھ کر انسان کی سانسیں تھم سی
جاتی ہیں- لیکن آج کے آرٹیکل میں ہم دنیا کے دیگر ممالک میں واقع چند پرکشش
اور خوبصورت مساجد کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو یقیناً آپ کی دلچسپی کا سبب
بنے گا- |
|
میولانا مسجد |
خوبصورت مساجد کی اس فہرست میں دسویں نمبر پر موجود یہ
مسجد نیدر لینڈ کے شہر روٹر ڈیم (Rotterdam) میں واقع ہے اور اس مسجد کی
تعمیر سال 2001 میں کی گئی- یہ مسجد اس حد تک پرکشش ہے کہ سال 2006 میں
ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں شہر کی سب سے پرکشش عمارت کا اعزاز بھی حاصل
کرچکی ہے- |
|
|
حسن البولکیاہ مسجد |
نویں نمبر پر موجود اس مسجد کا مکمل نام جامع عصر حسن
البولکیاہ ہے اور یہ برونائی میں واقع ہے- اس مسجد کی تعمیر 1992 میں کی
گئی اور یہ خاص طور پر ایسے موقع پر تعمیر کی گئی جب برونائی کے سلطان کی
حکومت کو 25 سال کا عرصہ مکمل ہورہا تھا- اس خوبصورت مسجد کو برونائی کی سب
سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- |
|
|
|
|
شاہ عالم مسجد |
شاہ عالم کے نام سے مشہور یہ پرکشش مسجد ملائیشیا کے شہر
کولالمپور (Kuala Lumpur) میں واقع ہے اور یہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر
ہے-اس مسجد کی خوبصورتی کا اندازہ آپ مسجد کی تصویر سے بھی لگا سکتے ہیں-
اس مسجد کو ملائیشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- شاہ
عالم مسجد کی تعمیر کا آغاز 1982 میں ہوا جبکہ اسے مکمل ہونے میں 6 سال کا
طویل عرصہ لگا- |
|
|
محمد علی مسجد |
فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود یہ مسجد مصر کے
شہر قاہرہ میں واقع ہے- یہ قاہرہ کی ایک نمایاں مسجد ہے اور اس شہر میں آنے
والے سیاح سب سے پہلے اسی مسجد کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں- اس
مسجد کی تعمیر 1830 سے لے کر 1848 کے درمیان کی گئی- |
|
|
استقلال جامع
مسجد |
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں واقع اس خوبصورت
مسجد کے 7 داخلی دروازے ہیں اور ہر دروازے کا نام ﷲ تعالیٰ کے نام پر رکھا
گیا ہے- چھٹے نمبر پر موجود اس مسجد کے دروازے عوام کے لیے 22 فروری 1978
کو کھولی گئی- اس مسجد کی تعمیر مکمل ہونے میں 17 سال کا عرصہ لگا- |
|
|
ملائکہ اسٹریٹس مسجد |
پانچویں نمبر پر موجود یہ خوبصورت اور دلکش مسجد ملائیشیا کے ایک مصنوعی
جزیرے ملاکا (Malacca) پر تعمیر کی گئی ہے- اس مسجد کے اسٹرکچر کو دیکھ کر
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پانی کی سطح بلند ہوتے ہی یہ مسجد لہروں پر
بہنا شروع ہوجائے گی- اس مسجد کا افتتاح 24 نومبر 2006 کو کیا گیا- |
|
|
قل شریف مسجد |
یہ مسجد روس کے شہر قازان میں واقع ہے اور خوبصورت مساجد کی اس فہرست میں
چوتھے نمبر پر ہے - اپنی تعمیر کے وقت اسے روس کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا
اعزاز بھی حاصل تھا- اس مسجد کی تعمیر 16ویں صدی میں کی گئی- اس مسجد کی
تعمیر کے لیے متعدد ممالک نے فنڈ فراہم کیے٬ جن میں قابلِ ذکر کردار سعودی
عرب اور متحدہ عرب امارات کا ہے- |
|
|
الرفاعی مسجد |
فہرست میں تیسرا نمبر مصر میں واقع الرفاعی مسجد کا ہے- یہ خوبصورت مسجد
مصر کے شہر قاہرہ میں تعمیر کی گئی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مسجد کی
تعمیر دو مرحلوں میں کی گئی- مسجد کی تعمیرات کا کام 1912 سے لے کر 1969 کے
درمیان کیا گیا- |
|
|
عظیم مسجد |
خوبصورت مساجد کی اس فہرست میں دوسرا نمبر شام کے شہر (Aleppo) میں واقع اس
مسجد کا ہے اس شہر کی سب سے بڑی اور قدیم ترین مسجد ہے- اس مسجد کی تعمیر
8ویں صدی میں کی گئی٬ تاہم مسجد کی حالیہ عمارت کی تعمیر 11ویں سے 14 ویں
صدی کے درمیان میں ہوئی- |
|
|
گرینڈ جامع مسجد |
گرینڈ جامع مسجد کو پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور
ساتھ ہی یہ دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بھی ہے- یہ مسجد اس فہرست میں سب سے
پہلے نمبر پر ہے- لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں تعمیر کی جانے والی اس
مسجد میں بیک وقت 70 ہزار نمازیوں کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے اور 25
ہزار نمازیوں کی اندرونی احاطے میں گنجائش ہے- 165 فٹ بلند، 4 میناروں کے
ساتھ ایک عظیم الشان گنبد اور 20 چھوٹے گنبدوں پر مشتمل یہ مسجد پاکستانی
ثقافت اور اسلامی آرکیٹیکچر کا منفرد نمونہ ہے۔ |
|