خوبصورت پھل: اسٹرابیری ایک سپرفوڈاسٹرابیری ایک خوبصورت
پھل ہے جس کا سرخ کلر دیکھ کر ہی اسے کھانے کو جی للچاتاہے یہ بہت کم لوگ
جانتے ہیں کہ پھلوں میں اسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے انتہائی
لذیز،رسیلا،زودہضم اور نازک ترین یہ پھل لذیذ کھٹا میٹھا ہوتاہے جو بچوں
بڑوں سب ہی کا پسندیدہ پھل ہے اسٹرابیری آج کل ہر مارکیٹ میں باآسانی
دستیاب ہے،دل کی شکل اور لال رنگ کے اس پھل کے استعمال سے دل سمیت مجموعی
صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر میں اسٹرابیریز کی 600 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل
کی بڑی تعداد پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے جس میں سالہا سال اضافہ ہو
رہا ہے جس کے باعث یہ انتہائی سستاہے ماہرین غذائیت کی جانب سے اسٹرابیری
کو صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے،اسٹرابیری کا استعمال میٹھی غذاؤں جیسے
کے آئسکریم،ملک شیک اور دیگر مشروبات کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا جاتا
ہے،اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں
مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی جسم کو مضر صحت مادوں سے پاک کرکے صحت پر
اچھا اثر ڈالتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں موجود مختلف ایسڈک خصوصیات اور
فلیونوئڈز مل کر مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتے ہیں جو کہ دل کے لئے مفید
قرار دیئے جاتے ہیں،اسٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو
کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری
کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ
ہے،ماہرین کے مطابق انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور
یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے،وٹامن سی جسمانی دفاعی
نظام کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔
اسٹرابیری کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے فوائد:حیرت انگیز ہیں کھٹی
میٹھی اسٹرابیری نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال
انسان کو صحت مند بناتا ہے اور خون کی افزائش بڑھاتا ہے۔ اسٹرابیری کے
استعمال سے نہ صرف انسان کی قوت مدافعت بڑھتی ہے بلکہ اسٹرابیری کا استعمال
ہارٹ اٹیک کے خدشات کو بھی دور کرتا ہے۔ اسٹرابیری کا استعمال خواتین کے
جسم میں نسوانی ہارمون کی سطح بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے پر
اضافی بالوں جیسی شکایت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے
مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اسٹرابیری کھانے سے کینسر جیسے مہلک بیماری سے
بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ اسٹرابیری کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے
لئے دوا کا کام کرتا ہے،تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں موجود اجزاء رگوں میں
خون کی روانی کو کم کرکے متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسٹرابیری
جگر کے لئے بھی بہت مفید ہے،جگر کی کارکردگی سے متعلق شکایت جیسے کہ
ہیپاٹائٹس میں خالی پیٹ 2 سے 3 کپ روزانہ اسٹرابیری جوس کا پینا جگر کو قوت
دیتا ہے۔ اسٹرابیری کے استعمال سے پھیپھڑوں کی نمی دور ہونے سے خشک کھانسی
دور ہو جاتی ہے۔ اسٹرابیری کھانے سے نظر بھی واضح اور صاف ہوتی ہے۔
اسٹرابیری کولیسٹرول کے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے یہ خون میں موجود
کولیسٹرول کی سطح کم کرکے خون کو پتلا کرتی ہے۔ اسٹرابیری تھکن کو دور کرتی
ہے،فرحت بخش احساس جگاتی ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بھی کرتی ہے بناتی ہے تو آپ
بھی روزانہ اسٹرابیری سے لطف اندوزہوسکتے ہیں خاص طور پر افطاری میں اس کا
ملک شیک فرحت بخشتاہے جسمانی کمزوری میں بھی یہ انتہائی مفیدہے اﷲ نے جو
انسان کو نعمتوں سے نوازاہے اس میں اسٹرابیری کی قدر نہ کرنابھی کفران ِ
نعمت کہاجاسکتاہے۔
|