سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزرتی تھی، بھارتی اداکار جن کے گھر آج مہنگے ترین علاقوں میں ہیں ہمیشہ اتنے امیر نہ تھے

image
 
شوبز کی دنیا کی جہاں چمک دمک اور شہرت انسان کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں ملنے والی دولت بھی انسان کو راتوں رات فقیر سے رئيس بنا دیتی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس عزت، دولت اور شہرت کو دیکھ کر اس شعبے میں آنے کے خواہشمند بڑی سے بڑی تکلیف اچھے دنوں کی امید پر گزار لیتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ بالی وڈ کے مشہور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آج بہت کامیاب اور مہنگے ترین علاقوں میں رہائش پزیر ہیں مگر اس کامیابی سے قبل انہوں نے کئی راتیں فٹ پاتھ پر اور کئی دن بھوکے رہ کر بھی گزارے ہیں- ایسے ہی کچھ لوگوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
متھن چکرورتی
مشہور اداکار متھن چکر ورتی جو اس وقت بھارتی سیاست کی بھی ایک اہم شخصیت ہیں، دولت ان کے گھر کی باندی ہے اپنی 71 سالگرہ کے موقع پر اپنے ابتدائی دنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کے دنوں کے تکالیف لوگوں کو نہ بتائيں کیوں کہ اس سے نئے آنے والوں میں مایوسی پھیل سکتی ہے- اپنے ابتدائی دنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو سب ہی کامیابی کے لیے محنت کرتے ہیں مگر میری جدوجہد اس حوالے سے زيادہ ہے کہ میرے بارے میں آپ لوگ سمجھ لیں کہ میں آیا ہی فٹ پاتھ سے ہوں- بمبئی آنے کے بعد ہفتوں تک گرین گارڈن میں موجود ایک بنچ پر رات گزارتے یا پھر کسی ہوسٹل کے سامنے فٹ پاتھ پر سو جاتے صبح ایک جیم خانہ کے ٹوائلٹ سے فارغ ہو کر نکل پڑتے- ان کا کہنا تھا کہ ان کو نہ تو کھانے کی کوئی امید ہوتی تھی اور نہ ہی کسی کام کی مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری- یہاں تک کہ 1976 میں ان کو ایک آرٹ فلم میں کام ملا جس میں انہوں نے نیشنل ایوارڈ جیتا اور جس کے بعد انہوں نے مڑ کر نہ دیکھا-
image
 
جیکی شیروف
جیکی شیروف کا شمار بمبئی فلم انڈسٹری کے خوش لباس ترین اداکاروں میں ہوتا ہے مگر اپنے ابتدائی دنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ چھ سال تک آڈیشن کے لیے بمبئی آتے رہے اور ناکام ہوتے رہے۔ ان کا یہ سفر عام پبلک ٹرانسپورٹ سے ہوتا تھا اور کسی رہائش کی جگہ نہ ہونے پر وہ جہاں جگہ ملتی پاؤں پسار لیتے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے یہ چھ سال بمبئی کے کچے اور خراب ترین علاقوں میں پیسے نہ ہونے کے سبب راتیں گزاریں- آج وہ ایک بڑے بنک بیلنس اور بڑے گھر کے مالک ہیں جو بمبئی میں ان کی شناخت ہے-
image
 
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن جو کہ اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک آئکن کے طور ر جانے جاتے ہیں اپنے ابتدائی دور میں اپنے بہت لمبے قد کے سبب بطور ہیرو قبول نہ تھے- مگر ان کی انتھک محنت اور جدوجہد نے ان کو یہ کامیابی دلائی- اپنے ابتدائی دنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی راتیں بمبئی میں میرین ڈرائيو ویو کے بنچ پر گزاری اور دن ہوتے ہی دوبارہ سے کچھ بننے کی جستججو میں نکل پڑتے تھے-
image
 
شاہ رخ خان
بمبئی کے جس علاقے میں اس وقت شاہ رخ خان کا گھر موجود ہے اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ امیر سے امیر انسان بھی یہاں گھر بنانے سے پہلے کئی بار سوچتا ہے- مگر شاہ رخ خان نے اس علاقے میں گھر بنایا- مگر ان کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ اپنے جدوجہد کے ابتدائی دنوں میں اسی بمبئی میں مالک مکان نے دو بار گھر سے کرایہ ادا نہ کرنے پر نکال دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنی راتیں فٹ پاتھ پر گزارنی پڑی تھیں-
image
 
رجنی کانت
تامل فلموں کے مشہور ترین ادکار رجنی کانت جن کا شمار مہنگے ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بنگلور میں بطور بس کنڈیکٹر کام کرتے تھے- فلموں میں کام کرنے کا شوق جب ان کو بمبئی لے کر آیا تو ایک طویل وقت تک ان کے پاس سر چھپانے کو جگہ نہ ہوتی تھی تو ایسے وقت میں وہ فٹ پاتھ پر اپنی رات گزارتے اور صبح ہوتے ہی دوبارہ سے آڈيشن دینے کے لیے نکل پڑتے یہاں تک کہ ان کو فلموں میں کام ملنا شروع ہو گیا اور ان کا انداز مقبول ہو گیا کہ ان کا نام ہی فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: