تحصیل پیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں اس وقت صحت کے حوالے سے
بہت اہم خدمات باہم پہنچا رہا ہے مریضوں کو وہ تمام طبی سہولیات بہت اچھے
طریقے سے فراہم کی جا رہی ہیں جو حکومتی پالیسیوں کا حصہ ہیں بلکہ ہسپتال
انتظامیہ دستیاب سہولیات سے بڑھ کر بھی بہت کچھ کر رہی ہے جو مریض پرائیویٹ
ہسپتالوں سے مایوس ہو کر ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں پہنچتے ہیں وہ وہاں سے
بلکل مطمئن ہو کر واپس جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ ہسپتال انتظامیہ کی مریض
دوست پالیسیاں اور یہاں پر تعینات ماہر ڈاکٹرز ،نرسز و دیگر سٹاف کی محنتوں
کے ثمرات ہیں اس کے علاوہ ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ نو تعینات ایم ایس
ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی کلرسیداں میں تعیناتی بہت مفید ثابت ہو رہی
ہے ان کا شمار بہترین معالجز کی فہرست میں ہوتا ہے وہ بہت محنتی دیانتدار و
قابل آفیسرز ثابت ہو رہے ہیں ڈاکٹر محمد سہیل رضا اعوان صحت کے شعبہ میں
بہت وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ،گوجر خان،
کہوٹہ اٹک بھی رہے ہیں اور محکمہ صحت میں دیگر اہم پوسٹوں پر بھی اپنی
خدمات انجام دیتے رہے ہیں وہ جہاں بھی رہے ہیں اپنی کارکددگی کا بہترین
مظاہرہ ان کی پہچان بنا رہا ہے مریضوں و عام پبلک کے ساتھ ان کا رویہ قابل
تعریف ہے مریض کی آدھی بیماری ان کی خوش اخلاقی کی وجہ سے دور ہو جاتی ہے
ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف ان کی قابلیت کی وجہ سے
ان کو بے حد ادب و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہسپتال کے در و دیوار ایم
ایس کی بہترین اڈمنسٹریشن شپ کی گواہی دے رہے ہیں میری ان سے پہلی ملاقات
ہوئی ہے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے ویلکم کیا ہے ان کے ساتھ بات چیت کرنے
کے بعد بہت خوشی ہوئی ہے کہ ان جیسے قابل اور ماہر ڈاکٹر ہمارے ہسپتال کے
سربراہ تعینات ہو چکے ہیں انہوں نے ہسپتال کے حوالے سے اہم پیش رفت سے بھی
آگاہی دی ہے ان کی خصوصی توجہ کے باعث ہر آنے والا وقت پہلے سے بہتر ثابت
ہو رہا ہے جس کا واضح ثبوت مریضوں کا ہسپتال میں دستیاب سہولیات پر بڑھتا
ہوا اعتماد ہے ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز ،نرسز و دیگر سٹاف بہت اچھا
کام کر رہا ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ بھی بہت
اچھا ہوتا ہے یہاں پر کچھ ایسے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کا تفصیل سے زکر کرنا
بہت ضروری سمجھتا ہوں جو ہسپتال کیلیئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں
ڈاکٹر توقیر علی ڈینٹل سرجن ہیں جو ہسپتال کے فوکل پرسن بھی ہیں بہت اچھا
کام کر رہے ہیں وہ دفتر میں اور باہر صحن میں بھی کھڑے مریضوں کو ہر طرح سے
رہنمائی فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں ہسپتال میں آنے والے ہر شخص کو قدر کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹر عمیر اسلام رانا جو ماہر امراض ہڈی و جوڑ وگنٹھیا
ہیں ان کو کلرسیداں میں تعینات ہوئے تقریبا ایک سال ہو گیا ہے ان کی یہاں
پر تعیناتی سے کلرسیداں کے عوام کو ایک بہترین معالج کی صورت میں واقع ہی
ایک بہترین تحفہ حاصل ہوا ہے جس پر ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کے
مشکور ہیں ڈاکٹر عمیر اسلم رانا انتہائی شریف النفس با اصول اور قابل ڈاکٹر
ہیں ان کا رویہ دیکھ کر مریض یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے کسی بیٹے یا
بھائی کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر مریض کی نفسیات سمجھ جاتے
ہیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں کی تاریخ میں کبھی ہڈیوں و جوڑوں کے آ پریشن نہیں
ہوئے تھے لیکن اب ان کی تعیناتی سے یہاں پر اس طرح کے آپریشن بخوبی انجام
پا رہے ہیں وہ مریض کے مرض کا مکمل پیچھا کرتے ہیں یہاں پر یہ بات برملا کی
جا سکتی ہے کہ وہ ہسپتال کی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں ڈاکٹر
توقیر کے بعد وہ دوسرے ایسے ڈاکٹر ہیں جو ڈیوٹی ٹائم سے پہلے ہی ہسپتال میں
پہنچ چکے ہوتے ہیں ڈاکٹر آصف کا نام بھی ہسپتال کے بہترین معالج کی ٹاپ لسٹ
پر لیا جا رہا ہے ان کے علاوہ چند دیگر سٹاف ممبران جن کے نام سرفہرست لیئے
جا رہے ہیں ان میں محمد عمیر بھٹی جو کہ ایم ایس کے رنر ہیں وہ آنے والے
مریضوں ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز و سٹاف کے درمیان ایک پل کا کردار ادا
کررہے ہوتے ہیں جو کوئی بھی شخص ان سے کوئی معلومات لیتا ہے وہ اس کو اپنے
مطلوبہ پر مقام پر چھوڑ نے میں اپنی زمہ داری محسوس کرتے ہیں مرریضوں اور
ان کے لواحقین کو مکمل معلومات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے
ہیں ان کے علاوہ بھی ہسپتال کا باقی کا تمام سٹاف با اخلاق ہے ایم ایس اور
ان کی پوری محنتی ٹیم ہسپتال کی کارکردگی بڑھانے نیک نامی میں اپنا اہم
کردار ادا کر رہی ہے جس وجہ سے ہسپتال کا نام پنجاب کے اعلی پائے کے
ہسپتالوں میں لیا جا رہا ہے باقی رہا کمی بیشی کا معاملہ تو اس ہسپتال میں
تعینات تمام سٹاف بھی انسان ہیں اتنے بڑے کام میں کوئی نہ کوئی کوتاہی ضرور
ہو جاتی ہے اپنے ایک گھر کو چلا کتنا مشکل کام ہوتا ہے ایک ہسپتال جس میں
روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض آتے ہیں اس کو چلا ناکتنا مشکل کام ہو گا
یہ وہی لوگ جانتے ہیں جن کی یہ زمہ داری ہے مریضوں اور ان کے ساتھ جانے
والے لواحقین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ان مسیحاؤں جو خود جاگ کر ہمیں
رات کی پر سکون نیند سلانے میں اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں کے ساتھ
رویئے بہتر رکھیں تا کہ وہ مزید لگن سے ہمارے علاج و معالجے کا فریضہ انجام
دے سکیں میں پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم کی طرف سے ایم ایس اور ان کے دیگر تمام
محنتی سٹاف کو کلرسیداں کیلیئے بہترین خدمات سر انجام دینے پر مبارک باد
پیش کرتا ہوں کلرسیداں کے عوام بہت خوش قسمت ہیں کہ ڈاکٹر سہیل اعجازاعوان
جیسے دیانتدار آفیسر ہماری خدمت کیلیئے کلرسیداں ہسپتال کے سربراہ کے طور
پر تعینات ہو گے ہیں ان کی کلرسیداں میں تعیناتی پر ہم محکمہ صحت کے اعلی
حکام کے مشکور رہیں گے اور یہ تیوقع کرتے ہیں کہ نئے ایم ایس ہسپتال کو
مزید ترقی کی بلندیوں تک لے جانے میں اپنے فرائض منصبی ضرور ادا کریں گے
|