|
|
انسان کی ساری زندگی کی جدوجہد اسی لیے ہوتی ہے کہ اس کو
پیٹ بھر روٹی مل جائے یا پھر اس کے سر پر ایک چھت ہو جہاں وہ اپنے گھر
والوں کے ساتھ سکون سے رہ سکیں- مگر خوابوں کا گھر بنانے میں ہی پوری عمر
گزر جاتی ہے اور جب اس گھر میں سکون سے وقت گزارنے کا وقت آتا ہے تو انسان
اللہ سے لو لگا کر واپسی کے سفر کا ارادہ باندھ لیتا ہے- |
|
امیتابھ بچن اور ان کے
خوابوں کا گھر |
امیتابھ بچن جن کا شمار بالی وڈ کے مشہور ترین اداکاروں
میں ہوتا ہے ان کی طرح ان کا گھر بھی بالی وڈ کے اداکاروں کے لیے ایک ایک
انسپائریشن رکھتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج
بتائيں گے- |
|
تحفے میں ملنے والا گھر
|
امیتابھ بچن کے گھر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ گھر
ایک دوست کی جانب سے دوسرے دوست کے لیے تحفہ ہے۔ رمیشن سپی نے فلم ستے پہ
ستے کی کامیابی کے بعد ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے امیتابھ بچن کو جلسہ
نامی یہ گھر تحفتاً دیا تھا- اس گھر سے قبل امیتابھ اسی گھر سے قریبی ایک
گھر میں رہائش پزیر تھے مگر وہ گھر اس گھر کی طرح عالی شان اور پر شکوہ نہ
تھا- |
|
|
|
یاد رہے رمیش سپی اور امیتابھ بچن کی یہ دوستی فلم شعلہ
کی کامیابی سے شروع ہوئی تھی اور انہوں نے بالی وڈ کو کئی بلاک بسٹر فلموں
کو تحفہ دیا- |
|
امیتابھ بچن کے گھر کی
قیمت |
امیتابھ بچن کے گھر کی قیمت اس وقت 100 کروڑ ہے اور اس
وقت بالی وڈ کے تمام اداکاروں سوائے شاہ رخ خان کے گھر منت کے سب کی مالیت
بگ بی کے گھر سے کم بتائی جاتی ہے- واحد شاہ رخ خان ہیں جن کے گھر کی قیمت
بگ بی کے گھر سے زيادہ ہے اس اعتبار سے شاہ رخ خان کی منت کے بننے سے قبل
ایک طویل عرصے تک بالی وڈ انڈسٹری میں بگ بی کا گھر سب سے زيادہ مہنگا گھر
تصور کیا جاتا تھا- |
|
جدید و قدیم
طرز تعمیر |
باہر سے دیکھنے میں بگ بی کا گھر ایک وسیع
بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے جس کے تعمیراتی علاقے کے ارد گرد چاروں جانب بڑے
بڑے لان موجود ہیں- یہ ایک دو منزلہ عمارت ہے جس میں بگ بی اپنے بیٹے بہو
اور بیوی کے ساتھ رہائش پزیر ہیں- اندر سے یہ عمارت جدید ترین سہولیات سے
مزين ہے جس میں قد آدم چھت سے لے کر فرش تک شیشے کی کھڑکیاں اس کی خوبصورتی
کو مذيد بڑھا رہی ہیں- |
|
اس کے علاوہ اس کے اندر سجاوٹ کا انداز بھی اس گھر کے رہنے والوں کے مزاج
کو ظاہر کرتے ہیں اور اس میں قیمتی پینٹنگ، مہنگے ترین قالین لکڑی کا کیا
گیا بے تحاشا کام اس کی خوبصورتی کو مذيد بڑھا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ جدید
اور قدیم کا خوبصورت ملاپ کر رہا ہے- |
|
ہر روز اپنے چاہنے والوں سے ملاقات |
اگر آپ بگ بی کے فین ہیں اور ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں تو یہ ایک مشکل
کام نہیں ہے- اس کے لیے بس آپ کو ان کی رہائش گاہ تک جانا ہوگا کیوں کہ
گزشتہ 30 سال سے ہر روز شام میں جلسہ کے دروازے امیتابھ کے چاہنے والوں کے
لیے کھول دیے جاتے ہیں اور امیتابھ بچن اس وقت اپنے چاہنے والوں سے ملنے کے
لیے اس گھر کے ورانڈے میں آجاتے ہیں اور ان سے ملاقات کرتے ہیں- |
|
امیتابھ بچن کے گھر کے کچھ مناظر |
|
|
|
امیتابھ بچن کا یہ خوبصورت گھر ان کی توجہ اور
محنت کا صلہ ہے مگر یاد رہے امیتابھ بچن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے
امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی اس ایک گھر کے علاوہ بھی کئی
جائيدادیں موجود ہیں- |