انٹرنیٹ آجکل کے موجودہ دور کی حیرت انگیز اور مفید ایجاد
ہے انٹرنیٹ نے زندگی کی مشکلات کو آسان بنادیا ہے یہ ایک بڑا نظام ہے جو
پوری دنیا میں پیھیلا ھوا ھے ۔
آپ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں آپ کے پیغام ٫خطوط اور تصاویر فوری طور پر
ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں آپ گھر بیٹھے کسی بھی دوسرے ملک
جاننے والے سے رابطے میں رھ سکتے ہیں ۔اخبار کا مطالعہ کرسکتے ہیں انٹرنیٹ
نوجوانوں کے لیے فایدہ مند ھے اور نقصاندہ بھی اب یہ انسان کے ھاتھ میں ھے
وہ اسے کیسا استعمال کرے انٹرنیٹ کے ذریعے ہم اپنی معلومات بڑھا سکتے ہیں
علم حاصل کرسکتے ہیں علم کے خزانے جو آنکھوں سے اوجھل تھے اب ان خزانوں سے
لوگ گھر بیٹھے مستفید ہو رہے ہیں انٹرنیٹ نے علم کی دنیا میں انقلاب برپا
کردیا ہے ۔
انٹرنیٹ کے جتنے فایدے ھیں اتنے ہی نقصانات بھی ہیں انٹرنیٹ کے سامنے بیٹھا
شخص سست ہو جاتا ھے اور اس کا استعمال کرتے ہوئے دنیا سے بے خبر ہو کہ رھ
جاتا ہے
اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل وشعور سوچ سمجھنے کی صلاحیت دی ھے اور اچھی
سوچ رکھنے والا انسان اس چیز کا صحیح استعمال کرکے کامیابی حاصل کرسکتا ہے
|